... loading ...
ارجنٹائن کے مغربی علاقے ویلا لا انگوسٹورا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1ریکارڈ کی گئی۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ارجنٹائن کے علاقہ ولا لا انگوسٹورا کے جنوب میں 40کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 128.26 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے کسی مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
سعودی حکومت نے پہلی بار سیاحتی ویزے کا اعلان کردیا جب کہ خواتین سیاحوں کے لیے عبایا لینے کی لازمی شرط بھی ختم کردی۔سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق آن لائن سیاحتی ویزہ 49ممالک کے لیے ہوگا جب کہ سیاحتی ویزے کا بنیادی مقصد ملک کی معیشت کو پروان چڑھانا ہے ۔اس سیا...
وائٹ ہاس نے امریکی صدر ٹرمپ کی یوکرینی ہم منصب کو فون کال کی تفصیلات جاری کر دیں جس میں انہوں نے ممکنہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے بیٹے سے متعلق کرپشن کیسز کا جائزہ لینے کا کہا تھا۔ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی صدر کے خلاف مواخذے کے سلسلے میں تحقیقات کی بنیاد بننے والی فون کال...
امارات کے پہلے خلانورد ایف16 کے پائلٹ ہزاع المنصوری بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگئے ۔ہزاع المنصوری خلائی جہاز Soyuz MS-15کے ذریعے قازقستان کے بیکانور اسٹیشن سے روانہ ہوئے ۔ایف 16پائلٹ ہزاع المنصوری خلا میں جانے والے پہلے اماراتی اور پہلے عرب ہیں۔ہزاع المنصوری کے ساتھ...
غزہ میں اسرائیل نے 2014 کے بعد فلسطینیوں کے 2ہزار مکانات مسمار کر دیئے ۔فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کردہ محاصرے کے خلاف سرگرم کمیٹی کے سربراہ جمال الخضری غزہ میں ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نے 2014 کے بعد مختلف کارروائیو...
دبئی کے ایک اسپتال نے برطانوی جوڑے کو بل کی ادائیگی کیے بغیر شیرخوار بچہ واپس کرنے سے انکار کردیا۔برطانوی جریدے کے مطابق دبئی کے ایک نجی اسپتال میں برطانوی جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی جس پر اسپتال نے ایک لاکھ یورو کا بل بنادیا اور والدین کو بل کی ادائیگی کے بغیر شیر خوار بچہ و...
انڈونیشیا میں ایک اور زلزلے سے زمین لرز اٹھی، زلزلے سے سڑکیں اور عمارتیں تباہ ہوگئیں،ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے مالوکو میں صبح آنیوالے زلزلے سے زمین لرز گئی ،6.5شدت کے زلزلے سے عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ کئی علاقوں میں...
سعودی عرب نے آرامکو کی تنصیبات پر حملوں کے گیارہ روز بعد اپنی تیل کی پیداوار کو پہلے کی سطح پر بحال کر لیا ۔ سعودی آرامکو کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ خریص فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار13لاکھ بیرل یومیہ ہوگئی اور بقیق فیلڈ سے بحالی کے بعد خام تیل کی 49 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار حاصل...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گو ٹریس نے جنوبی ایشیا میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر مذاکرات کے ذریعے بحران حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اورکہاہے کہ جنوبی ایشیا میں تنا ئوبڑھ رہا ہے جہاں اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ، تنازعات جنم لے رہے...
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک آرامکو حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے تمام آپشنز پر غور کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے قبل بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا ک...
تر ک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کی سلامتی کو مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں کیا جاسکتا، عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر توجہ دینے میں ناکام رہے جو 72 برسوں سے حل طلب ہے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کر یں۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی ج...
متحدہ عرب امارات نے مصنوعی سیارے خلیفہ سیٹ سے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر ریاض کے کنگڈم ٹاور کی خلا سے تصویر اتار کر سعودی عوام کو منفرد انداز سے قومی دن کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مصنوعی سیارے خلیفہ سیٹ سے لی گئی تصویر کثیر الج...
سعودی وزارت عدل و انصاف نے کہا ہے کہ قومی اور شاہی پرچم کی توہین پر ایک برس قید اور تین ہزار جرمانے کی سزا ہے ۔ وزارت عدل و انصاف نے قومی اور شاہی پر چم کی توہین کرنے پر مقررہ سزا کے حوالے سے بتایا کہ کوئی بھی ملکی یا غیر ملکی قومی یا شاہی پرچم کی توہین کا مرتکب ہوتا ہے تو اسے سز...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بہت لچکدار رویہ رکھتے ہیں لیکن ایرانی حکام سے ابھی ملاقات کا نہ ارادہ ہے اور نہ ایسا کچھ طے ہوا ہے ۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ایرانی حکام سے ملاقات کے سوال پر انہوںنے کہا کہ کسی بھی بات کا امکان مکم...
سری لنکا کے صدر مائی تریپالا سری سینا نے کیتھولک گرجا گھر کے حکام کی جانب سے تحقیقات پر خدشات کا اظہار کیے جانے پر ایسٹر بم دھماکوں کی نئے سرے سے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیتھولک گرجا گھر کے حکام نے گذشتہ تحقیقات پر خدشات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد صد...
جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں چیموز دیوتاؤں کے لیے بھینٹ چڑھائے جانے والے بچوں کی قدیم اجتماعی قبریں دریافت ہوگئیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما کے ساحلی علاقے ہونیچوکو میں 227 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کی عمریں 5 سے 14 برس تھیں۔آثار قدیمہ ماہرین کے ...
اسرائیل نے ایرانی شہریوں تک رسائی کے لیے فارسی زبان میں متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس فعال کر دیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے فارسی زبان میں متعدد سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس کھولنے کا انکشاف کیا گیا۔اسرائیلی فوج کے مطابق ٹوئٹر، انسٹاگرام، ٹیلی گرام پر فارسی زبان ...
برطانیا کی ملکہ ایلزبتھ دوم نے یورپی یونین سے علیحدگی (بریگزٹ) کے معاملے پر وزیراعظم بورس جونسن کی درخواست پر پارلیمنٹ معطل کرنے کی منظوری دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ کی منظوری کے بعد ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پارلیمنٹ معطل کردی جائے گی اور 5 ہفتوں بعد ملکہ ای...
چین اور ویٹی کن سٹی کے درمیان مفاہمت کو بڑھانے کی غرض سے ایک معاہدے کے تحت پوپ اور بیجنگ کی مشترکہ منظوری کے بعد پہلی مرتبہ چینی کیتھولک پادری کا تقرر کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں ایک کروڑ 20 لاکھ کیتھولک افراد حکومت کے تحت چلنے والی ایسوسی ایشن اور ویٹی کن سٹ...
امریکی حکومت کے ایک مشاورتی بورڈ نے بھارتی ریاست آسام میں شہریوں کی رجسٹریشن پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ آسام میں شہریوں کی رجسٹریشن کے دوران ممکنہ زیادتیوں کے حوالے سے انہیں تحفظات ہیں،واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے آسام میں رہنے والوں سے کہا ہے کہ بھارتی شہریت کے حصول کے...
طالبان نے افغانستان میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات روکنے کے لیے حملوں کی دھمکی دے دی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے صدارتی انتخابات کی مخالفت کی اور کہا کہ ان کے جنگجو انتخابات روکنے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔طالبان نے عوام پر زور دیا کہ انتخابی ریلی سے دور رہیں جنہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے تاہم انہوں نے یہ بات ایک مرتبہ پھر دہرائی ہے کہ امریکی فوج تین چار دن میں افغانستان کو فتح کرسکتی ہے مگر میں ایک کروڑ افراد کو مارنا نہیں چاہتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا...
اسرائیلی ریاست کی طرف سے سال 2018ء کے دوران فلسطینی بچوں کے وحشیانہ قتل عام کے واقعات کے باوجود اقوام متحدہ کی طرف سے اسرائیل کو بلیک لسٹ یعنی شیم لسٹ میں شامل نہ کرنا قابل مذمت قرار دیا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک ...
امریکا نے چین کو باضابطہ طور پر کرنسی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ملک قرار دے دیا ہے۔ گزشتہ روز اہم کرنسیوں کے مقابلے میں چینی یوآن کی قدر میں ریکارڈ کمی نوٹ کی گئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے اپنی کرنسی کی قدر میں کمی نہ روکنے کے اقدام کو امریکا اور چین کے مابین جاری تج...