... loading ...
فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام سیاسی، تجارتی اور انتظامی معاہدوں کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے ۔عالمی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو تعمیر کرنے کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل سے کیے گئے معاہدوں کو من...
افغانستان کے صوبے پروان میں ایک مسجد پر حملے میں 7 نمازی اور صوبے خوست کی مسجد سے باہر نکلنے والے ایک خاندان پر فائرنگ میں 3 بھائی جاں بحق ہوگئے اور تخار میں چیک پوسٹ پر حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گئے ۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے پروان میں باجماعت نماز کے دوران نامع...
کوسنگاپور کی ہائیکورٹ ایشیا کی پہلی ایسی عدالت بن گئی ہے جس نے ایک قیدی کو زوم ایپ پر سزائے موت سنائی ہے ۔سنگاپور کے میڈیا کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے قیدی پونیتان گیناسان پر منشیات اسمگلنگ کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔اس شخص نے 2011 میں 28.5 کلو ہیروئین اسمگل کرنے میں سہولیات ...
امریکی فیڈرل ریزرو کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے امریکہ شدید مالی بحران کا سامنا کر رہا ہے تاہم ملک کو 1930 جیسے مالی بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔فیڈرل ریزرو کے سربراہ پاول جرام نے امید ظاہر کی ہے کہ ملکی معیشت رواں برس کے آخر میں بحال ہو جائے گی۔خبر رساں ا...
بھارت میں بچوں کی تجارت عام ہو گئی، آٹھ منٹ میں اپنوں کے ہاتھوں ایک بچے کا اغوا ہونے لگا، بچوں کو بھیک مانگنے ، لیبر کے کاموں پر لگایا جانے لگا۔ کئی کو جسم فروشی پر بھی مجبور کیا جاتا ہے ۔ ماؤں کی آنکھیں نم، ایک سال میں ستر ہزار بچوں کا اغوا مودی سرکار کے ماتھے پر کلنک کا داغ ہے ...
افغانستان کے صوبے غزنی میں انٹیلی جنس ایجنسی (این ڈی ایس) کے دفتر پر طالبان کے کار بم حملے میں متعدد افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ۔افغان حکام کے مطابق کار بم دھماکا افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت کے قریب صبح ساڑھے چار بجے پیش آیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہ...
کورونا وائرس نے بھارت کے سب سے بڑے شہر ممبئی کا طبی نظام ہلا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مردہ خانوں میں جگہ ختم ہونے کے بعد وارڈز میں لاشیں، ایک بستر پر کئی مریض اور طبی عملے کی بھاگ دوڑ، بھارتی شہر ممبئی میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ نے طبی نظام کو منہدم ہونے کے قریب پہنچادیا ہے ۔2...
بھارت نے افغانستان میں ہمیشہ غداروں کی مدد و حمایت کی۔ نئی دلی کا افغانستان میں کردار منفی رہا ہے ۔قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا ہے کہ اگر بھارت افغانستان میں مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔اپنے ایک انٹرویو میں قط...
اسرائیل میں تعینات چین کے سفیر ڈو وی گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں تعینات چینی سفیر ڈو وی اسرائیلی شہر تل ابیب کے اپارٹمنٹ میں مقیم تھے جہاں وہ مردہ حالت میں پائے گئے ۔میڈیا رپوٹس کے مطابق امکان ہے کہ چینی سفیر اچانک دل کا دورہ پڑنے کے...
مہلک کورونا وائرس سے پوری دنیا نبرد آزما ہے اور اب تک اس کے مکمل خاتمے کے لیے کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہو سکی ہے جس کے باعث دنیا بھر میں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 47 لاکھ 22 ہزار 233 تک پہنچ چکی ہے جس میں سے 18لاکھ 13 ہزار سے زائد مریض شفا یاب ہو چکے ہیں جب کہ 3 لاکھ 13 ...
بھارتی فوج کے ناردرن آرمی کے سابق کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)ڈی ایس ہوڈانے کہا ہے کہ ایک جانب تیز رفتار انٹرنیٹ بند ہو اور دوسری جانب مخالف مواد کا توڑ نہ ہو تو بات نہیں بن سکتی۔لوگوں کی حمایت کے بغیر کہیں کوئی مسلح شورش 30 برسوں تک باقی نہیں رہتی۔ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے ایک انٹر...
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو سماجی دوری کے قوانین کے تحت عمل کرتے ہوئے کیفے سے واپس بھیج دیا گیا۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے ساتھ یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے ساتھی کے ساتھ نیوزی لینڈ کے شہر ولنگٹن میں برنچ ڈیٹ کیلئے ایک کیفے گئی تھی تاہم وہاں رش ہونے او...
مشرقی افریقہ کے ملک برنڈی نے کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود آئندہ ہفتے صدارتی انتخاب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے اور ملک سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ اور ان کی ٹیم کے 3 اراکین کو بے دخل کردیا گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے تصدیق کی کہ 12 مئی کو وزارت خارجہ نے ...
گیلیڈ سائنسز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں پر بہتر نتائج فراہم کرنے والی دوا تک رسائی کو بڑھانے کے لیے اس نے رواں ہفتے پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے 5 عمومی دوا سازوں کے ساتھ نان ایکسکلیوسو لائسنس پیکٹس (معاہدوں) پر دستخط کیے ہیں جس سے انہیں ریمڈیسیوردوا کو بنانے اور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فی الوقت چینی ہم منصب شی جین پنگ سے بات چیت نہیں کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انھیں چین کے کرونا وائرس کی وَبا سے نمٹنے کے معاملے پر سخت مایوسی ہوئی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہاکہ میری (چینی صدر سے ) بہت اچھی تعلق داری ہے لیکن ...
سعودی عرب کی ایک تحقیقی ٹیم نے نابینا افراد کے لیے قرآن پاک کا ایک الیکٹرانک نسخہ تیار کیا ہے ۔ اس منفرد قرآن پاک کی آیات ، عربی حروف اور صفحات کو متحرک شکل میں تیار کیا گیا ہے جو بریل کی مدد سے پڑھا جاسکے گا۔ الیکٹرانک قرآن پاک کی مدد سے نابینا افراد قرآن پاک کی آیات، سورتوں اور...
ترکی کی کرنسی لیرا کی مسلسل گرتی قیمتوں کو مستحکم کرنے اور موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے انقرہ نے اپنے عالمی اتحادیوں سے مدد کی اپیل کی ہے ۔تین سینیر ترک عہدیداروں نے کہا ہے کہ ترک حکومت نے فنڈز اکٹھا کرنے کی ہنگامی کوشش کیلیے اپنے غیر ملکی اتحادیوں سے مدد طلب کی ہے اور کہاہ...
افریقی ملک مڈغاسکر میں ایک ہربل مشروب کو نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کا علاج قرار دے کر اس براعظم کے متعدد ممالک کو بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔اب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مڈغاسکر کے ساتھ اس ہربل مشروب کووڈ اورگینک (سی وی او) کے حوالے...
نئے نوول کورونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں پھیل چکی ہے اور ہر ملک ہی اس سے نجات کے لیے ویکسین حاصل کرنے کا خواہشمند ہیں۔مگر ایسا بھی لگتا ہے کہ مستقبل قریب میں کئی ممالک کے درمیان ویکسین کی تیاری کے حوالے سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں، جس کی ایک مثال فرانسیسی حکام کے سخت بیانات کی شکل...
عالمی وبا کورونا وائرس کے علاج کیلئے تیار کی جانے والی ویکسین کے جانوروں پر آزمائش کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں جس نے کورونا کی ویکسین کی جلد دستیابی کی امیدیں روشن کردی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ایشیا میں پائے جانے والے بندروں کی ایک نسل کے 6 بندر...
چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی واپسی اور اس کے نئے مریضوں کے اضافے کو روکنا ایک مشکل کام ہوسکتا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بیان چینی صدر شی جن پنگ کے زیرِ صدارت پولٹ بیورو کے اجلاس میں سامنے آیا۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے ...
لندن کی ایک اہم سڑک پر ایک نئی سائیکل لین مختص کی گئی ہے جس کی مدد سے یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر پہلے سے موجود دباؤ کم کیا جا سکے اور سماجی فاصلے کی ہدایات پر بھی عمل ہو سکے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پارک لین پر رکاوٹیں لگا کر سائیکل چلانے والوں کے لیے جگہ بنائی گئی ہے...
آسٹریلیا کے ایک بڑے اشاعتی ادارے نے گوگل اور فیس بک سمیت دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اشتہارات کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی میں سے ہر سال 400 ملین امریکی ڈالرز آسٹریلوی نشریاتی اور صحافتی اداروں کو ادا کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا نے گزشتہ ماہ ایک منصوبے کا ...
انگلینڈ میں حکومت کی جانب سے لاک ڈان میں نرمی کے بعد عوام کو اجازت مل گئی ہے کہ وہ گھر سے باہر وقت گزار سکیں اور ایک وقت میں ایک دوست سے پارک میں ملاقات کر سکیں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئے احکامات کے تحت اپنے گھر سے باہر ایک شخص سے ملنے کی اجازت ہوگی اور ایسے کھیل جن میں فاصلے ب...