... loading ...
وزیراعظم نے ملک کے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور سرحدوں پر منکی پاکس کی اسکریننگ کے نظام کو مؤثر بنانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق منکی پاکس سے متعلق اہم اجلاس آج وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا، جس میں منکی پاکس کی تازہ صورتحال، مرض سے نمٹنے کی پیشگی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔علاوہ ازیں اجلاس میں ٹیسٹنگ لیبارٹریز ، ...
فوج میں احتساب کا عمل وسیع کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جینس (آئی ایس آئی) فیض حمید کے بعد مزید گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور آنے والے دنوں میں انتہائی اہم انکشافات اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ‘فوج میں ...
صوبہ بلوچستان کے علاقے دالبندین سے پانچ افراد کی بجلی کی کھمبوں سے بندھی لاشیں ملی ہیں۔ دالبندین کے ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالحکیم نے لاشوں کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ تمام افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پانچوں افراد کو قتل کرنے بعد ان کی ...
رہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا ہے نواز شریف نے ٹی وی پر عوام کو ایک بار پھر گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ نواز شریف اب بھی ماضی میں رہ رہے ہیں۔نواز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا نواز شریف نے کہا ان کے دور میں ڈالر 105روپے کا تھا۔ ...
سندھ حکومت نے محکمہ انسانی حقوق کے شکایتی سیل کی مدت ختم ہونے پربندکردیا کمپلینٹ سیل میں کام کرنے والے اٹھارہ سے زائد ملازمین کوبھی فارغ کردیاگیا ذرائع کے مطابق نکالے گئے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ بھی نہیں دی گئی،سابق نگراں وزیرنے محکمے میں آٹھ کروڑروپے سے زائد کی بی...
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں تین ریٹائرڈ افسران بھی فوجی حراست میں ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان افسران نے فوجی نظم و ضبط کے خلاف کام کیے، گرفتار افسران میں دو سابق اعلیٰ افسران بریگیڈئیر (ر) غفار اور بریگیڈ...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، قوم کی غیر متزلزل حمایت کے نتیجے میں ایسے تمام مذموم مقاصد اور ارادوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم ...
جماعت اسلامی کے حالیہ دھرنے اور زبردست عوامی دبائو کے بعد حکومت بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر مجبور ہوگئی ہے جس کا اشارہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی دے دیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی کے بغیر پاکستان کی صنعت و زراعت ترقی نہیں کرسکتیں، قوم کو چند دنوں میں بج...
سکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حراست میں لے لیا۔ذرائع نے بتایاکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم پربانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا الزام ہے اور انہیں اختیارات سے تجا...
ملک میں سوشل میڈیا پر بھی ’فائر وال‘ کا تجربہ مکمل کرلیا گیا گزشتہ ماہ جولائی میں ملک میں نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم ’فائر وال‘ کے تجربے کے بعد اب اس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی تجربہ مکمل کرلیا گیا۔’فائر وال‘ ایک ایسا نظام ہے، جس کے تحت ریاستی ادارے انٹرنیٹ ...
عمران خان نے جنرل فیض کی گرفتاری کو فوج کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں وکلا ء رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے دیگر وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلاء ٹیم کی...
حکومت مخالف تحریک کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے سرجوڑ لئے۔ اسلام آباد میں حزب اختلاف کی تمام بڑی جماعتوں کی بیٹھک ہوئی جس میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے سے متعلق مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنما حکومت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئے۔ حکومت م...
پاکستان میں چند روز سے واٹس ایپ، فیس بْک، انسٹاگرام سمیت مختلف سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں صارفین کو دشواری کا سامنا ہے۔ ملک میں جمعے سے کراچی۔ اسلام آباد۔ لاہور۔ فیصل آباد سمیت بڑے شہروں کے صارفین کو سوشل میڈیا ایپس استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ واٹس ایپ اور انسٹاگرا...
کراچی کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے دورانئیے میں غیراعلانیہ اضافہ کردیاگیا۔گلستان جوہر، موسمیات، یونیورسٹی روڈ اور گلشن اقبال میں گیس کی لوڈشنیڈنگ میں بغیر کسی اطلاع کے ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد گیس بندش کا دورانیہ رات نو تا صبح ساڑھے چھ بجے سے بڑھ کر ر...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں مانا اور چیف جسٹس کو توسیع دینے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے۔ ہمارے مطالبات مسترد کرنا ہیں تو کردیں۔ آپ نے بات نہیں کرنی نہ کریں مجھے کوئی جلدی نہیں۔ پی ٹی آئی کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہ...
پاک فوج نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے کر ان کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کردی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر ٹاپ سٹی کیس میں لیفٹی...
کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے جانے والے گیارہ مسافروں کو گرفتار کرلیا ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 8 خواتین سمیت گیارہ مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیاملزمان عمرے ویزے پر س...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی صف میں کوئی اور ہے لیکن ڈور کسی اور کے پاس ہے ۔پشاور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والوں کی بات کرتی ہے ۔ا...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت سے معاہدے کی ایک ایک شق پر عملدرآمد کرائیں گے اور اگر حکومت نے معاہدے سے ہٹنے کی کوشش کی تو ملک میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے ۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے لاہور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سچ کے سا...
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) اب ادویات کی قیمتوں کا تعین نہیں کرے گا۔ حکام کے مطابق ڈریپ سے قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین نیا بننے والا بورڈ کرے گا۔حکام نے بتایا کہ ڈریپ سے ادویات کی ...
وادیٔ تیراہ میں زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید ہو گئے ۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 اگست کو وادیٔ تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوںکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ عزیر محمود...
سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد آئینی تقاضا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات ذہن نشین کر لیں ہو نہیں سکتا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو سکتا، انتظامی اداروں کو سمجھنا ہوگا ان کے پاس فیصلوں پر عمل درآمد کے سوا کوئ...
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے والوں کے خلاف جہاد کریں گے۔مردان میں جے یو آئی کے تحت منعقد کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ پر عوام کا اعتماد نہیں جبکہ ہمارے دوست ملک چین نے بھی امداد او...
اسرائیلی فورسز کی نماز پڑھتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے الدرج میں پناہ گزین کیمپ میں قائم اسکول میں 250 سے زائد فلسطینی نماز فجر ادا کر رہے تھے کہ اسرائیل نے ان پر بم برسا دیے۔ حملے کے نتی...