... loading ...
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر زرداری سے پی پی رہنمائوں کی ملاقاتیں، سندھ کابینہ میں تبدیلی کا اصولی فیصلہ، پی پی قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ کی حمایت کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بیرون ملک سے واپسی پر کراچی پہنچے اور پی پی رہنما صوبائی وزیر سید ناصر شاہ کو ساتھ...
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں گورنر سندھ کی تبدیلی پر اتفاق ہو گیا، نئے گورنر سندھ کے لیے ممکنہ نام بھی سامنے آگیا ہے جبکہ وفاق میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے لاعلم نکلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے تجویز کردہ نام بشیر ...
ارشد ندیم کے کارنامے نے قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کو ایک کردیا۔قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنیکی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔اولمپکس میں ریکارڈ بنانے اور ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کی کامیابی پر حکومت اپوزیشن سب خوشیاں منا رہے ہ...
معزول وزیراعظم حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد بنگلہ دیش میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال کو 5 روز گزر چکے ہیں۔ عبوری حکومت نے گزشتہ روز حلف اٹھایا ہے تاہم ملک بھر میں پولیس اسٹیشن نہیں کھولے اور اہلکار خود اپنی حفاظت کے لیے پریشان ہیں تو ایسے میں آنے کی ہمت نہیں ...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ علما اعتدال پسندی کو معاشرے میں واپس لائیں اور فساد فی الارض کی نفی کریں۔وفاقی دارالحکومت میں نیشنل علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے۔ پاک فوج اللہ کے حکم کے ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اس حکومت کے پاس دو ماہ سے زائد کا وقت نہیں ہے، دو ماہ میں اس حکومت کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے اور ملک میں بنگلہ دیش جیسے برے حالات ہیں ان کے نام ای سی ایل پر ڈالے جائیں۔تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت پر راولپنڈی اڈ...
عمران خان کا کہنا ہے کہ میں مظفرگڑھ پولیس والا نہیں ہوں کہ پہلے مجھے پھینٹی لگائی جائے اور بعد میں میرا آئی جی ہی جا کر معافی مانگ لے، مجھے رینجرز نے گھسیٹا، کیا میرا حق نہیں کہ آپ مجھ سے معافی مانگیں؟ معافی وہ مانگتا ہے جس نے کوئی غلطی کی ہو، میں نے کوئی غلطی نہیں کی۔ تفصیلات ...
تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے، جس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا کے ذریعے سے آرٹیکل 184/3 کی درخواست میں تحری...
تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی رہنما عالیہ حمزہ کو سینٹرل جیل گوجرانوالا سے رہا کردیا گیا۔عالیہ حمزہ 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار اور سینٹرل جیل میں قید تھیں۔گوجرانوالا کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 31 جولائی کو عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کی تھی۔عدالتی حکم پر آج عالیہ حمزہ کی طرف سے 50 ہزار...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جیل میں ملاقات کرنے والے وکلا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ملک میں پی ٹی آئی کے خلاف جاری جبر ختم کیا جائے، بنگلا دیش میں جو کچھ ہوا اس کی بڑی وجہ بھی ظلم ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں 6 وکلا نے کانفرنس روم می...
قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شور شرابے میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا جس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے انتخابات ایکٹ ترمیم بل پرکمیٹی کی رپورٹ پیش کردی۔اس دوران الیکشن ایکٹ...
جماعت اسلامی کے تحت شہر میں لوڈشیڈنگ،مہنگی بجلی آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں اور بجٹ میں تنخواہ دار طبقے وتاجروں پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف کراچی میں گورنر ہاؤس پر دھرنا چوتھے دن بھی جاری رہا، دھرنے کے چوتھے روزحلقہ خواتین کراچی کے تحت گورنر ہاؤس کے سامنے خواتین دھرنا و جلسہ...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ فوج اور حکومت کو ماننا ہوگا الیکشن میں جیتا تھا، اس سے قبل ان سے کوئی تصفیہ نہیں ہوگا۔بانی تحریک انصاف نے غیرملکی خبر ایجنسی کے بھیجے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ ’’فوج اور حکومت جب تک تسلیم نہیں کر لیتے کہ الیکشن ان ک...
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)حریت رہنما یاسین ملک کے اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلے 10لاکھ بھارتی فوجی تھے اب 50 لاکھ شہری بھی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں استحصال کشمیر کے موضوع پر سیمینار کے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مقبوضہ کش...
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو خطرہ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرالیں۔اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا کہ اگر حکومت کو کوئی خطرہ ہے تو ہم سے شیئر کیوں نہیں کیا، پارلیمنٹ میں حک...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ بھارت 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لے ، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن، جموں و کشمیر کے تنازعہ کے حل پر منحصر ہے ، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و سلامتی کے حصول کیلئے ، بھارت کو ہر حال میں تنازعات سے انک...
ملک کے بیشتر شہروں میں مون سون بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، برساتی نالوں میں طغیانی سے فصلیں تباہ اور سیکڑوں مکانات پانی میں ڈوب گئے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر12 سے زائد افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میانوالی میں بارش کے باعث برساتی...
بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا یو ٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا۔سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ ...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم جو مرضی بیانات دیتے پھریں مطالبات تو تسلیم کرنا پڑیں گے۔فارم 47 والے اپنا خیال کریں، خالص عوامی مطالبات کو سیاست کا رنگ نہ دیا جائے ۔کسی کو اچھا لگے یا برا اب یہی سیاست جاری رہے گی، ہمیں حق دو ورنہ تحریک پورے ملک می...
جماعت اسلامی کے تحت شہر میں لوڈشیڈنگ،مہنگی بجلی آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں اور بجٹ میں تنخواہ دار طبقے وتاجروں پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف کراچی میں گورنر ہاؤس پر دھرنے کا آغاز ہوگیا ،دھرنے میں تاجر، مزدور اور محنت کش، علماء کرام، اساتذہ، طلبہ، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء وصحاف...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کی جس میں کروڑوں روپے کی دوائیں، مشینری اورآلات برآمد کرلیے۔ایف آئی اے نے بتایاکہ رہائشی احاطے میں قائم فیکٹری میں جعلی دواؤں کی تیاری اورپیکنگ ہورہی تھی، مذکورہ فیکٹری سے بھاری مقدار م...
اپوزیشن کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومتی اتحاد سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن اتحادجلد حکومتی اتحادیوں سے رابطہ کرے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی سے باضابطہ رابطہ کیا جائ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر اور ایف بی آر کو کرپشن سے پاک کرنا ہوگا اگر یہ دونوں ادارے ٹھیک نہ ہوئے تو ملک کی ناؤ ڈوب سکتی ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں، نواز شریف کے دور میں بج...
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے منتخب رکن لیاقت ملک اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) کے شمالی وزیر ستان سے ...