... loading ...
اسرائیل نے سلامتی کونسل کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کو ہوا میں اڑاتے ہوئے مزید 81فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے آٹھ واقعات میں مزید 81 فلسطینی شہید اور 93 زخمی ہوگئے۔الجزیرہ کے مطابق رفح میں ایک گھر پر رات گئے اسرائیلی بمباری میں اٹھارہ ...
جامعہ کراچی میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا اور دو روز میں چوروں نے 4طالب علموں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے سبب نہ صرف جامعہ کی حدود میں چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہورہ...
پاک فوج نے شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بیگناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑی ہے۔خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کی گاڑی سے ٹکرادی جس ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 7اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی۔پیر کو سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد پر امریکا نے اپنے سابقہ موقف میں تبدیلی کرتے ہوئے قرارداد کو ویٹو کرنے سے گریز کیا۔سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے 14 نے قرارداد کے ...
ملک میں یومیہ چار ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے-تیل کی اسمگلنگ سے قومی خزانے کو ماہانہ تین کروڑ چھپن لاکھ ڈالرزکا نقصان ہورہا ہے۔ آئل کمپنیز نے اسمگلنگ کی روک تھام اورکارروائی کیلئیحکومت اور اوگرا سیمدد مانگ لی ہے۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نیسیکریٹری پیٹرولیم کو ...
محکمہ صحت سندھ نے آٹومیشن پروجیکٹ کے کروڑوں روپے کی رقم ہوا میں اڑادی۔ سات سال قبل پینسٹھ کروڑ کی لاگت سے شروع ہونے والا پروجیکٹ تاحال فعال نہ ہوسکا۔مانیٹرنگ رپورٹ میں پروجیکٹ کے گھپلوں پر بڑے انکشافات کیے گئے ۔کمپنی نے پروجیکٹ پر حیرت انگیز طور پر انتالیس کروڑ خرچ کردئے ۔لیکن سا...
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے معصوم شہری کو جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جاری کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو پی آئی بی کالونی کراچی سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم ویزا فراڈ کے جرم میں ملوث تھا۔ملزم نے خاتون شہری کو جعلی بینک اسٹیٹمنٹ ج...
کراچی کی ضلعی عدالت نے سائن بورڈ گرنے سے شہری کی ہلاکت کیس میں میونسپل کمشنر اختر شیخ اور ایم ڈی ڈائریکٹر اظہر علی کے ایک بار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔عدالت نے مفرور افسران کی عدم گرفتاری پر ایس ایچ او ناظم آباد کواٹھائیس مارچ تک کیلئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔دوران سماعت ...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، پاکستان کی سلامتی کو اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھیں گے، پاکستان میں انتخابی عمل کے بعد جمہوری حکومت قائم ہو چکی ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے تمام مشکلا...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیف نے یوم پاکستان پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان کے سربراہان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم کوششوں کی یاد دلاتا...
آئی ایم ایف نے پٹرول پر 18فیصد جی ایس ٹی بحال کرنے کی تجویز دے دی۔دوسری جانب آئی ایم ایف کے مطالبے پر عمل کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر 967ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے 6سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کے لئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کی آن لائن ملاقات کرانے سے انکار کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی۔دورانِ سماعت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق جج جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا۔عدالتِ عظمیٰ نے فیصلہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے 23 جنوری کو شوکت صدیقی کیس کا فیصلہ محفوظ ک...
مساجد اور امام بارگاہوں سے متنازع تقریر کرنے پر پابندی عائد۔اسلام آباد کی تمام رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ مساجد کمیٹیاں 1986 کے رولز کے تحت کالعدم قرار دے دی گئی۔محکمہ اوقاف اور غیر اوقاف مسجد و امام بارگاہوں پر 1986 کے رولز کی جگہ 2023 کے رولز نافذ کر دیئے گئے جس کے مطابق وفاقی دارالحک...
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کرپشن سے توبہ کرلیں تو ملک کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ہونے والی سلیکشن کے نتیجہ میں وہی لوگ مسلط کردیے گئے جو چارچار بار اقتدا ر میں رہ چکے ہیں، الیکشن...
امریکا کے جنوبی ایشیا کیلئے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا بانی پی ٹی آئی کا الزام سراسر جھوٹ ہے، بانی پی ٹی آئی کو نکالنے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔ڈونلڈ لو کے ان الفاظ کے دوران وہاں موجود لوگوں نے جھوٹے جھوٹے کے نعرے لگائے ۔ڈ...
سپریم کورٹ نے پولیس اور پراسیکیوشن کی ناقص تفتیش کے باعث 9 مئی واقعہ کے 5 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ اصل دہشتگردوں کو پکڑتے نہیں ریلیوں والوں کے پیچھے لگے ہوئے، کیا ایک ہیڈ کانسٹیبل کے بیان پر سابق وزیراعظم کو غدا...
وزیراعظم شہباز شریف سمیت کابینہ اراکین نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ہولڈنگ کمپنی تشکیل کرنے کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ک...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان کی سرحدیں دہشت گردی کے خلاف ریڈ لائن ہیں، سرحد پار سے دہشتگردی اب برداشت نہیں کرسکتے اور ہمسایہ ملک کی زمین دہشتگردی کے لیے استعمال ہوگی تو یہ قابل قبول نہیں، ہمیں قرضوں سے جان چھڑانی ہے کیونکہ قرضوں کے رول اوور اور مزید قرضے پاکستان کے لیے...
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سکیورٹی نہیں دے سکتی تو انہیں خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کے معاملے پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا...
کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ اور وفاقی حساس ادارے نے منگھو پیر روڈ نورس چورنگی کے قریب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد ولی رحمان کو گرفتار کر لیاہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم سے دستی بم سمیت دیگر اہم سامان برآمد کیا گیا، گرفتار ملزم کا تعلق کم...
کراچی کے علاقے کلری لیاری میں 3 روز قبل مقابلے کے بعد گرفتار 2 ڈاکوئوں سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزم شاہجہاں اور مراد نے اپنے گینگ سے متعلق انکشافات کیے ہیں جن میں پتہ چلا ہے کہ 8رکنی ڈکیت گروہ کے سرغنہ کے والد اور 2بھائی پولیس میں ہیں۔ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا ...
پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی تصدیق کردی، جس میں حافظ گل بہادر گروپ اور کالعدم تحریک طالبان کو نشانہ بنایا گیا ہے اور افغان سرزمین پر موجود ٹھکانے تباہ کیے گئے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کیخ...
افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی طیاروں کے سرحد سے متصل افغانستان کے صوبہ پکتیکا اور خوست میں فضائی حملوں میں 5 خواتین اور 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں الزام لگایا کہ پا...