... loading ...
سابقہ اداکارہ نور بخاری کو کرسمس منانے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے جس پر انہیں وضاحت دینی پڑگئی۔کچھ روز قبل نور بخاری نے انسٹا گرام اسٹوری پر عیسائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے ویڈیوز جاری کیں جس میں وہ کرسمس ٹری سجارہی ہیں اور اس پر '' میری کرسمس' لکھا ہوا نظر آرہا ہے ۔اداکارہ کا یہ اقدام سوش...
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کورونا وائرس علاج میں موثر دوا ریمیڈیزیور کے انجکشن عطیہ کر دیئے جس پر مداح بھی خوشی سے نہال ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کنگ خان نے کورونا وائرس کے علاج میں معاون دوا 'ریمیڈیزیور' کے 500 انجکشن نیو دہلی میں ایک ہسپتال کو عطیہ کرکے مداحوں کے دل جیت...
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ اْنہیں یاد نہیں کہ وہ بچپن میں کبھی بچوں کے ساتھ کھیلی تھیں۔اس حوالے سے کنگنا رناوت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی یادگار تصویر شیئر کی ہے ۔کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'بچپن...
بالی وڈ فلم کوئن کی اسٹار کنگنا رناوت سوشل میڈیا پر متعدد معاملات پر اپنی رائے دینے سے نہیں کتراتی اور مختلف معاملات میں بلاوجہ ٹانگ اڑانے کی وجہ سے انہیں اکثر مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ جاتا ہے ۔بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ہندو انتہا نظریات سے متاثر اداکارہ کنگنا رناوت اس...
دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی شہرہ آفاق تْرک سیریز 'ارطغرل غازی' کے معروف صوفی بزرگ 'ابن عربی' نے مداحوں کو سلام بھیجا ہے ۔ارطغرل غازی' میں معروف صوفی بزرگ 'ابن عربی' کا کردار ادا کرنے والے تْرک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے 'ارطغرل غازی' کی یاد تازہ کرتے ہوئے اْس...
مصری حکام نے قدیم اہراموں کے علاقے میں فرعونی ملبوسات پہنے ہوئے فیشن ماڈل کی تصاویر سامنے آنے کے بعد اس واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ۔سپریم کونسل برائے نوادرات کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مصطفیٰ وزیری نے واقعہ میں ملوث فیشن ماڈل کے خلاف فوری تحقیقات شروع کرنے اور اس کے خلاف قانونی ...
امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے ماڈلنگ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کام کی وجہ سے مذہبی فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ہو وہ کام چھوڑ دینا چاہتی ہوں۔ معروف امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا کو مذہب کی خاطر چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ک...
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ اْن کے والدین کے انتقال کے بعد وہ بالکل ٹوٹ گئے تھے اور والدین کے بغیر خالی گھر اْنہیں کاٹنے کو آتا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں والدین کی موت سے متعلق بتایا کہ 'میری زندگی کاسب سے بڑا '...
چند ماہ قبل موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی سے متاثر ہو کر ہدایت کار ابو علیحہ نے فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔ہدایت کار ابو علیحہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متعدد پوسٹس شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ موٹر وے زیادتی حادثہ ہوا، اس حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر الباکستانی مجا...
شوبز انڈسٹری کو ترک کرکے مذہب کی طرف راغب ہونے والی بھارت کی سابق اداکارہ ثناء خان نے گجرات میں ایک مفتی سے شادی کرلی۔بالی ووڈ انڈسٹری کو اسلام کی خاطر خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ ثناء خان نے گجرات میں عالم دین انس کے ساتھ نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔سابقہ اد...
پاکستانی ہدایتکار ابو علیحہ نے موٹر وے زیادتی سانحہ رونما ہونے کے بعد اس پر سامنے آنیوالے عوامی ردعمل پر فلم 'شینوگئی' بنانے کا اعلان کیا ہے ۔فلم کا ٹائٹل پشتو زبان سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ہے 'سبز آنکھوں والی لڑکی '، فلم کو زیمیز پروڈکشنز اور میٹرو لائیو موویز نے پروڈیوس کیا ہے ...
اسٹریمنگ ویب سائٹ 'نیٹ فلیکس' پر معروف اور متنازع ویب سیریز 'دی کراؤن' کا چوتھے سیزن ریلیز کردیا گیا۔'دی کراؤن 4' چار سال قبل شروع ہونے والی سیریز کا چوتھا حصہ ہے ، جسے 15 نومبر کو ریلیز کیا گیا۔ اس ڈرامے میں ڈیانا کا کردار 24 سالہ اداکارہ ایماکورن نبھارہی ہیں جن کو زیادہ لوگ نہی...
پاپ میوزک کے کنگ مائیکل جیکسن کی اکلوتی بیٹی پیرس جیکسن کا پہلا میوزک البم 'wilted' ریلیز ہوگیا۔مائیکل جیکسن اسٹائل کے برعکس دھیمے سْروں کی موسیقی پر مشتمل گیارہ گانوں کے البم کو زیادہ پذیرائی نہ مل سکی۔اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے پیرس جیکسن کا کہنا ہے کہ...
چند ماہ قبل موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے کیس کے بعد اداکارہ صنم سعید کی ایک مختصر فلم یوٹیوب پر ریلیز کی گئی ہے جس میں لوگوں کو ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے ۔مختصر فلم ''اب بس'' کی کہانی موٹروے حادثے پر مبنی ہے جسے یوٹیوب پر سی پرائم چینل پر ریلیز کیا گیا ہے اور اس میں اداکار...
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے امریکی صدارت کے لیے منتخب ہونے والے جو بائیڈن کو معروف بالی ووڈ فلم 'گجنی' میں عامر خان کی جانب سے نبھائے گئے کردار سنجے سنگھانیہ قرار دے دیا۔امریکا میں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے جو بائیڈن کے لیے جہاں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے ، وہ...
جونی ڈیپ رواں ماہ 2 نومبر کو لندن ہائی کورٹ میں برطانوی اخبار 'دی سن' کے خلاف دائر کیا گیا ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے لاس اینجلس (این این آئی)ہولی وڈ اداکار 57 سالہ جونی ڈیپ نے برطانوی عدالت میں 'بیوی پر تشدد' کا مقدمہ اخبار سے ہارنے کے بعد اپنی آنے والی فنٹیسی فلم ' فانٹیسٹک ...
فلم انڈسٹری کے نامور اداکار و ہدایتکار شان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کیلئے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ،اگر ہمیں حکومت کو اپنا کوئی مطالبہ پیش کرنا ہے تو اس کیلئے سب سے پہلے ہمارے اپنے درمیان اتحاد نا گزیر ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ م...
پاکستان میں ترک ڈراما''ارطغرل غازی'' اس قدر مقبول ہوگیا ہے کہ اس نے مقبولیت میں ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں یہ ڈراما تیار کیا گیا تھا۔ترکی ریڈیو اور ٹیلی ویژن (ٹی آر ٹی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پہلی رمضان سے روزانہ نشر کیا جانے والا ڈراما''ارطغرل غازی'' ہر گزرتے دن ک...
دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والا فلم فیسٹیول کانز کورونا وبا کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ کانز میں فلمی میلہ بارہ سے تئیس مئی کے درمیان ہونا تھا۔فیسٹیول کے منتظمین کے مطابق یہ میلہ جون یا جولائی کے شروع میں کرانے سمیت مختلف پہلوئوں پر غور کیا جا رہا ہے ۔فرانس کے ج...
ہالی وڈ کی 9 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ''کونٹیجن'' نے ریلیز کے وقت باکس آفس پر 60 ملین ڈالرز کمائی کی تھی لیکن اب 2020 میں جان لیوا کورونا وائرس کے پیشِ نظر فلم کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔اسٹیوین سوڈربرگ کی ہدایت کاری میں بننے والی ہالی وڈ فلم 'کونٹیجن' کی 2020 میں مقبولیت ...
کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کے ایک باڈی گارڈ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مائیکل جیکسن آج سے 11 سال قبل ہی دنیا میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس جیسے وبائی مرض سے آگاہ تھے جس کی وجہ سے وہ ہر وقت ماسک پہن کر رکھتے تھے ۔غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مائیکل جیکسن کے گارڈ میٹ فیڈز نے ...
امریکی اداکارہ دیبی مزار نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ عالمی وبائی مرض کورونا کا شکار ہو گئی ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 55 سالہ دیبی مزار نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے انھوں نے مقامی سہولت سینٹر سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ مثبت آیا ہے ...
ہالی وڈ کے نامور اداکار ادریس البا میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اب ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہیں۔ادریس البا کی اہلیہ سبرینا ڈاؤری البا نے اپنے شوہر میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں تنہا چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔اور اوپرا ونفرے ک...
شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کا مقبول گانا ’’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘‘ بھونڈے انداز میں ری میک کرکے ایک بار پھر برباد کرنے پر بھارتی میڈیا بالی ووڈ پر ہی آگ بگولہ ہوگیا۔بالی ووڈ میں پاکستان کے مشہور گانے چْرا کرانہیں اپنے انداز میں ری میک کرنے کی روایت بہت پرانی ہے۔حال...