امریکا کی معروف پاپ گلوکارہ ماریہ کیری نے بے پناہ عالمی دباؤ کے باوجود سعودی عرب میں کامیاب میوزیکل شو کیا جس پر گلوکارہ کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ کی معروف گلوکارہ ماریہ کیری کو سعودی عرب میں پرفارمنس کرنے سے روکنے کیلئے عالمی سطح شدید دباؤ اور تنقید کا سامنا تھا لیکن گلوکارہ نے تمام تر دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے کنگ عبداللہ...

معروف کولمبیئن گلوکارہ اور واکا واکا گرل شکیرا 42 برس کی ہوگئیں۔ شکیرا 2فروری 1977 کو کولمبیا میں پیدا ہوئیں ان کی والدہ کولمبیا اور والد لبنان سے تعلق رکھتے ہیں۔شکیرا ازابیل نے اپنا پہلا گانا 8 سال کی عمر میں خود لکھا جبکہ 13 سال کی عمرمیں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا، اس دوران ان کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں نے عالمی شہرت حاصل کی مگر فیفاورلڈ کپ 2010کے...

امریکا کے پاپ گلوکار مائیکل جیکسن نے عالمی سطح پر ایسی شہرت پائی کہ کم ہی لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔ ان کی موت کے بعد بھی ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے لیکن اب ایک ڈاکیومنٹری میں ان کی زندگی کا ایسا انتہائی شرمناک پہلو بے نقاب کر دیا گیا ہے کہ ہر سننے والا دم بخود رہ جائے۔میل آن لائن کے مطابق 4گھنٹے دورانیے کی اس ڈاکیومنٹری کا نام...

پاکستان اور انڈیا میں کوئی بھی فلم ہو اگر اس میں گانا شامل نہ ہو تو اسے نامکمل سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں گلوکار بھی زیادہ پیدا ہوئے اور انہوں نے لاتعداد گانے گا کر تاریخ بھی رقم کی ، لیکن بہت سے لوگوں کیلئے یہ بات باعث حیرت ہوگی کہ سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کروانے کا عالمی ریکارڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کے پاس ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ...

تھیٹر کے معروف اداکار اور بھارتی فلم ’گاندھی‘ میں قائد اعظم محمد علی جناح کا کردار ادا کرنے والے اداکار ایلک پدمسی انتقال کر گئے۔ایلک پدمسی ایک عرصے سے بیمار تھے اور ایک روز قبل ہفتہ کی صبح ساڑھے پانچ بجے 90 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔وہ تھیٹر کے مشہور اداکار تھے اور 1982 میں بنائی گئی فلم ’گاندھی‘ میں قائد اعظم محمد علی جناح کا کردار ادا کرنے پر...

آئرش گلوکارہ سائینڈ اوکونور دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں جس کی اطلاع انہوں نے ٹوئٹر پر دی۔90 کی دہائی کی مقبول ترین آئرش گلوکارہ سائینڈ نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر اسلام قبول کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنانام بھی تبدیل کرکے’’شوہادا ڈیوٹ‘‘کرلیاہے۔ انہوں نے اپنے ان تمام مسلم دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں سپورٹ کیا۔انہوں نے لکھا کہ وہ مسلمان ہونے پر بے حد فخر...

امریکا کے معروف اداکار بل کاسبی کومتعدد خواتین سے زیادتی کے الزام میں 3 سے10 برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔سزاکے تحت ہالی ووڈ کے صف اول کے مزاحیہ اداکار بل کاسبی 25 ہزار ڈالر جرمانہ اور پراسیکیوشن کی رقم بھی دینا ہوگی۔خیال رہے کہ بل کاسبی می ٹو مہم شروع ہونے کے بعد سزا پانے والے پہلے سیلبریٹی ہیں، جج نے سزا سناتے ہوئے بل کاسبی کو پرتشدد جنسی درندہ قرار...

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی کو سڈنی کے ایئرپورٹ پر نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑگیا۔شلپا شیٹھی نے انسٹا گرام پر تصویر پوسٹ کی اور اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ سے متعلق بتایا کہ وہ سڈنی سے کنٹاس ایئرویز کے ذریعے میلبرن جارہی تھیں اْس دوران انہیں تعصب کا سامنا کرنا پڑا، ایئرپورٹ پر جب وہ اپنا بیگ چیک کرانے کاؤنٹر پر گئیں تو وہاں موجود بد مزاج خاتون نے اْن...

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے قتل کے منصوبے نے دنیا بھر میں شوبز کے حلقوں کو چونکا دیا ہے۔ ہریانہ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کے قتل کے منصونہ ساز سمپت نہرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے سلوبھائی کی سپاری بدنام زمانہ گینگسٹر لارینس بشنوئی نے سمپت نہرا کو دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی آئی جی ہریانہ پولیس...

دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔فہرست کے مطابق معروف اداکار و ریسلر ڈیوین جانسن المعروف دی راک پہلے نمبر پربراجمان ہیں جبکہ بالی وڈکی حسینائیں پریانکا چوپڑا اوردپیکابھی لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔بین الاقوامی ویب سائٹ ہالی وڈ رپورٹر نے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی جس کے مطابق فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب...