... loading ...
پاکستان میں ابھرتے ہوئے خوشحال صارفین کی تقریباً دو تہائی (64فیصد) تعدادطبقاتی سطح میں اوپر کی جانب بڑھ رہی ہے ۔ ان میں سے 11فیصد سماجی طبقات میں غیرمعمولی رفتارسے تبدیلی رونما ہو رہی ہے جو نہ صرف گزشتہ نسل کے مقابلہ میں بہت زیادہ ہے بلکہ معاشرے کے دیگر طبقات میں رونما ہونے والی تبدیلی سے بھی زیادہ ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق خوشحال افراد، جن کے درمیان طبقاتی تبدیلی تیزی سے رونما ہوئی ہے ، ان کا تناسب 59 فیصد ہے اور ان میں سے 7 فیصد ایسے افراد ہیں جن کے درمیان طبقاتی تبدیلی غیرمعم...
افغانی اور ایرانی سیب کی وزیرستان کے راستے اسمگلنگ عروج پر پہنچ گئی ۔سیب بھی ان پھلوں میں شامل ہے جس کی درآمد پر 20%کسٹم ڈیوٹی عائد ہوتی ہے۔پاکستان میں سالانہ سیب کی پیداوار 14لاکھ35ہزار ٹن تک ہے اور سیب کی پیداوار میں پاکستان کا دسواں نمبر ہے ۔ جبکہ سیب کی عالمی تجارت کا حجم بھی ساڑھے 6 ملین ٹن سے تجاوز کر گیا ہے۔ افغانستان سے سیب کی اسمگلنگ کا رجحان تو کافی پرانا ہے لیکن گزشتہ چند سالوں سے ایران کے سیب کی بھاری مقدار بلوچستان اور افغانستان کے خفیہ راستوں سے ا سمگل ہوکر پ...
ناموافق اور سخت حالات سمیت مسابقتی دباؤ کے باوجود نیسلے پاکستان کی آمدنی میں 30 ستمبر 2018ء کے نو ماہ کے عرصے میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کی مجموعی آمدنی 1.7 بلین روپے سے بڑھ گئی اور 94.1 بلین روپے تک جاپہنچی۔ مذکورہ مالیاتی نتائج کا اعلان 23 اکتوبر 2018 ء کو نیسلے پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے اختتام پر کیا گیا۔کمپنی نے 30 ستمبر، 2018ء کو ختم ہونے والے نو ماہ کے لیے 8.6 بلین روپے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے ، گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں یہ منافع ...
قومی احتساب بیورو (نیب)کی سالانہ ریکوری میں خاطرخواہ اضافہ ہوا، 2017ء کے بعد 368 فیصد، وارنٹ گرفتاریوں کی تعداد میں سالانہ 336فیصد، انکوائریاں نمٹانے میں سالانہ 62فیصد، سالانہ مکمل کی گئی تفتیش میں 23فیصد اضافہ ہوا،نیب نے 2000-16کے دوران 14ارب 15کروڑ 30 لاکھ روپے برآمد کیے اور 2017ء سے تاحال 6ارب 62کروڑ 40لاکھ روپے برآمد کیے۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہورکی مختلف کیسزمیں ریکورکی گئی رقم کی تفصیلات کے مطابق سالانہ ریکوری 2017ء کے بعد 4ارب 14کروڑ ہو گئی، 2016ء تک نیب کی سالانہ ری...
اکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکو گزشتہ 9سال کے دوران 7ارب روپے سے زائد نقصان ہوا۔ اس بات کا انکشاف پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا جبکہ ادارے کی تباہی کے محرکات بھی منظرعام پرآگئے ہیں۔رپورٹ میں 2008سے 2017تک پی آئی اے کے کرپٹ اورنااہل افسروں کی کارکردگی کے بارے میں بھی ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈیلی ویجززکی بھرتی پر2409ملین اورپائلٹس کی زائدادائیگیوں پر1437ملین روپے خرچ کیے گئے ہیں ،جبکہ 457جعلی ڈگریوں والے افسر اور ملازمین کی بھرتیوں سے کروڑوں روپے کا نقص...
سپریم کورٹ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) میں خسارے سے متعلق 10 سالہ آڈٹ رپورٹ جمع کرادی گئی جس کے مطابق قومی ائیرلائن کو دسمبر 2017 میں 360 اعشاریہ 117 ارب روپے خسارے سامنا تھا۔ منگل کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے قومی ائیرلائن کی نجکاری کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی جہاں ایئرلائن کی 10 سالہ خصوصی آڈٹ رپورٹ جمع کرا دی گئی۔سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی پی آئی اے کی گزشتہ 10 سالہ آڈٹ رپورٹ 500 صفحات پر مشتمل ہے جس میں شد...
وفاقی حکومت نے ہنڈی،حوالہ ،غیر ملکی کرنسی اور اینٹی منی لانڈرنگ قوانین میں اہم ترامیم کا فیصلہ کرلیاجس کے بعد ایف آئی اے کے اختیارات میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں اہم اجلاس وزارت خزانہ میں ہواجس میں اہم ترامیم کے حوالے فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق قوانین میں ترامیم کے بعد ایف آئی اے شک کی بنیاد پر دفاتر اور گھروں پر چھاپے مارسکے گی ،جائیداد ضبطگی، مشکوک رقوم ضبط کرنے کے اختیارات بھی مل جائیں گے ۔اطلاعات کے مطابق ہنڈی ...
پاکستان میں موبائل فون بینکنگ کا استعمال بڑھنے لگا، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق موبائل فون بینکنگ میں195فیصداضافہ ہوا ہے اور اس کا زیادہ استعمال اکاؤنٹس سے رقوم کی منتقلی کیلئے کیا گیا ہے ، گزشتہ مالی سال کے دوران410بلین روپے کی موبائل فون بینکنگ کی گئی،اس حوالے سے 50 لاکھ ٹرانزیکشنز کی گئیں جن کا مجموعی حجم 196.4ملین روپے تھا۔2017کے مالی سال کے مقابلے میں 2018کے مالی سال میں فون بینکنگ کی تعداد میں 21فیصد جبکہ مالیت کے حساب سے 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکاپر قرضوں کا انبار بڑھتا جارہا ہے۔ 2028میں امریکا دفاع اور صحت سے زیادہ قرضوں کی ادائیگی پر خرچ کرے گا۔معروف امریکی اخبار کے مطابق 2028تک امریکا قرضوں کی واپسی پر سالانہ 900ارب ڈالر خرچ کرے گا۔ 2019میں امریکا قرض و سود کی مد میں سالانہ 390ارب ڈالر ادا کرے گا اور یہ رقم 2017کے مقابلے میں 50فیصد زائد ہوگی ۔ماہرین کے مطابق امریکا کے بجٹ خسارے کے باعث قرضوں کا حجم بڑھ رہا ہے اور آئندہ سال دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے سالانہ اخراجات آمدن کے مقابلے میں ہز...
اقوام متحدہ نے کہاہے کہ دنیا بھر میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے مجموعی افراد میں نصف تعداد بچوں کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی جانب سے بتائی گئی ،رپورٹ کے مطابق 104 ممالک میں 1.3 ارب ایسے افراد ہیں جن کی درجہ بندی غربت کی لکیر سے نیچے کی گئی ہے۔ ان میں 18 برس سے کم عمر 66.2 کروڑ کم سن بچّے شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی اکثریت 1.1 ارب افراد دیہی علاقوں میں رہتے ہیں۔ دی...
بائیو آملہ شیمپو بنانے والی کمپنی فارول کاسمیٹکس (تحلیل شدہ)کے شریک مالکان کاشف ضیاء ،محمد اویس صلاح الدین اور ذکاء الدین شیخ کا 300 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کا ایک اور نیا اسکینڈل سامنے آگیا ،کمپنی مالکان بائیو آملہ شیمپو کا ’’ٹریڈ مارک ‘‘رجسٹرڈ نہ ہونے کے باوجود نہ صرف جعلی طریقے سے شیمپو بناتے رہے بلکہ اس کی مد میں کروڑوں روپے کا سیلز ٹیکس بھی ہڑپ کرگئے ،دوسری جانب تحلیل شدہ کمپنی کی تشکیل بھی دھوکہ دہی کی بنیاد پر رکھے جانے کا انکشاف ،کمپنی کے شریک مالکان کاشف ضیاء کے والد ...
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 18فیصد اضافہ ہوا ،آٹھ ہزار روپے آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی میں .30 فیصد، بارہ ہزار روروپے آمدنی والے طبقے کیلئے .27فیصد، اٹھارہ ہزار روپے آمدنی والے طبقے کیلئے .25فیصد، پینتیس ہزار روپے آمدنی والے طبقے کیلئے .20فیصد اور اس سے زائد آمدنی والے طبقے کیلئے .08فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 18اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور آٹھ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ ٹماٹر کی قیمت میں اوسطاًت...
آج کل بٹ کوائن کا بہت چرچا ہے اور اس کے بارے میں تقریباً روزانہ خبریں آرہی ہیں۔ کہیں اس پر فتوے لگ رہے ہیں تو کہیں اس حوالے سے قانونی بحث جاری ہے لیکن یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ بٹ کوائن اور اس جیسی متعدد کرپٹوکرنسیز کو وجود بخشنے والی بنیادی ٹیکنالوجی ’’بلاک چین‘‘ پر کہیں کوئی بات نہیں ہورہی۔ اس کے برعکس، سچ تو یہ ہے کہ اگر آپ سنجیدگی سے بلاک چین پر مہارت حاصل کرلیں گے تو یہ ٹیکنالوجی آنے والے وقت میں آپ کیلیے بہترین کیریئر کی ضمانت تک بن سکتی ہے۔ یہ بلاگ میں نے خاص طو...
موجودہ حکومت کے ختم ہونے میں ٹھیک ایک ماہ باقی ہے ایسے میں یہ حکومت ملک کے لیے معاشی مسائل کا ایک انبار چھوڑ کر جارہی ہے۔ ملکی معیشت کی کوئی کل اٹھا کر دیکھ لیں ہر سمت معاشی مشکلات منہ کھولے کھڑی نظر آتی ہیں۔ بیرونی قرضے کا حجم دیکھیں تو یہ 90 ارب ڈالر کی حد عبور کرچکا ہے۔ عوام اور مجموعی ملکی معیشت اس کا کس طرح بوجھ اْٹھائے گی۔ اس کا پتا نہیں، زرمبادلہ کی آمدنی کا اہم ذریعہ برآمدات ہیں، وہ 22 ارب ڈالر سے آگے نہیں جاسکیں اور اس طرح تجارتی خسارہ 33 ارب ڈالر متوقع ہے، یہ خس...
روپے کی قدر کم ہونے کے جو نتائج سامنے آ رہے ہیں‘ غیر متوقع نہیں۔ ماہرینِ معاشیات پہلے ہی خبردار کر رہے تھے کہ کرنسی کی ویلیو کم ہونے سے اشیائے خورو نوش سمیت تمام چیزوں کی قیمتیں بڑھ جائیں گی اور ان اشیا کی قیمتوں میں چڑھائو بالواسطہ طور پر بھی مہنگائی میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔ مثلاً ابھی دو دن پہلے یہ خبر سامنے آئی کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخ ماہِ رواں کے آخر میں ایک بار پھر بڑھنے کا اندیشہ ہے اور اس حقیقت سے کون ناواقف ہو گا کہ صرف پٹرولیم...
پاکستان کے متعلق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ملکی قومی پیداوار، تجارتی، مالی خسارے میں اضافہ ہوا جبکہ غیرملکی ادائیگیوں کوخطرات لاحق ہوگئے اور سیاسی حالات مزید خرابی کا باعث بنے۔ اسی طرح زرمبادلہ کے ذخائر 18.5 ارب ڈالرز سے کم ہو کر 12.8ارب ڈالر زرہ گئے۔ یہ سلسلہ یونہی جاری رہا تو یہ ذخائر اتنے کم رہ جائیں گے کہ ایک ماہ کی درآمدات کے لیے بھی ناکافی ہوں گے۔آئی ایم ایف کی یہ رپورٹ اْن حکومتی دعوئوں کی چغلی کھارہی ہے جو ملکی معیشت کے استحکام اور ب...
بٹ کوئن ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے۔ بٹ کوئن کمانے یا حاصل کرنے میں کسی شخص یا کسی بینک کا کوئی اختیار نہیں۔ یہ مکمل آزاد کر نسی ہے، جس کو ہم اپنے کمپیوٹر کی مدد سے بھی خود بنا سکتے ہیں۔ بٹ کوئن کرنسی کا دیگر رائج کرنسیوں مثلاً ڈالر اور یورو سے موازنہ کیا جاسکتا ہے، لیکن رائج کرنسیوں اور بٹ کوئن میں کچھ فرق ہے۔ سب سے اہم فرق یہ ہے کہ بٹ کوئن مکمل طور پر ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جس کا وجود محض انٹرنیٹ تک محدود ہے، خارجی طور پر اس کا کوئی جسمانی وجود نہیں۔ اسی طرح بٹ کوئن کرنسی کے پیچھے کو...
ملک کی معیشت کی دگرگوں صورت حال قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ، کرنٹ اکائونٹ میں بڑھتے ہوئے خسارے اوربرآمدات میں مستقل اورمسلسل کمی کے باوجود وزارت خزانہ کی جانب صورت حال کی بہتری کے لیے کوئی قدم نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کااظہار ایک سمجھ میں آنے والی بات ہے،لیکن معیشت کی اس خراب صورت حال کی آڑ میں مفاد پرست طبقہ جس میں برآمدی تجارت سے وابستہ تاجروں کاایک گروپ سرفہرست ہے حکومت کوروپے کی قدر میں کمی کرنے پر مجبور کرنے کے لیے مسلسل دبائو ڈالنے کی کوشش ...
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کاسلسلہ مسلسل جاری ہے، جبکہ غیر سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران افراط زر کی شرح میں بھی غیر محسوس طریقے سے اضافہ ہوتا جارہا ہے ،روپے کی قدر میں غیر سرکاری سطح پر غیر محسوس طریقے سے کمی نے مہنگائی میں اضافے میں نمایاں کردار ادا کیاہے جس کی وجہ سے عام آدمی کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،دوسری جانب بینکوں کی جانب سے ڈیپازٹ پر منافع کی شرح میں کوئی اضافہ نہ ہونے بلکہ ،ڈیپازٹس پر منافع کی شرح میں پہلے کے مقابلے میں کمی ہونے ک...
کمرشل بینکوں نے ایف بی آر کو کھا تے داروں کا ڈیٹا دینے سے انکار کردیاہے جس کے بعد اب حکومت نے بینکوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کافیصلہ کرلیاہے اور اس مقصد کے لیے جلد ہی وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی نوٹی فیکشن جاری کئے جانے کے امکان کو رد نہیں کیاجاسکتا۔ وزارت خزانے کے ذرائع کے مطابق ایف بی آر ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے بینکوں میں رقوم جمع کرانے والے کھاتے داروں کی تفصیلات طلب کی تھیں تاکہ ان کی بنیادپر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس کے دائرے میں لاکر ٹیکسوں کی وصولی میں اضافہ...
پاکستان کی چھوٹی اور درمیانی صنعتوں میں وافر مقدار میں تیار ہونے والی گھریلو اور صنعتی استعمال کی اشیا کی چین سے بے تحاشہ درآمد نے ملک کی صنعتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے،چین سے درآمد کی جانے والی ان اشیا کی قیمتیں اتنی کم ہیں کہ ملک کے چھوٹے اور درمیانہ درجے کے صنعت کار اس کامقابلہ کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ایسی بہت سی صنعتیں اور کارخانے بند ہوگئے ہیں اور جو ابھی بھی کسی نہ طرح اپنا وجود قائم رکھے ہوئے ہیں وہ بھی آخری سانس لیتے نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے م...
اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) نے پیش گوئی کی ہے کہ مالی سال 18-2017 میں مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) کی شرح حکومت کے مقررہ کردہ ہدف 6 فیصد سے کم رہے گی۔ جبکہ رپورٹ کے مطابق 17-2016 کے دوران جی ڈی پی کی شرح 5 اور 6 فیصد کے درمیان تھی۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے طے شدہ 6 فیصد افراط زر کی شرح، 4.5 اور 5.5 فیصد کے درمیان رہے گی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 18-2017 کے دوران مالی اور کرنٹ خسارے بالترتیب 5 سے 6 فیصد اور 4 سے 5 فیصد رہیں گے جبکہ جی ڈی پی میں ان کا ہدف 4.1 اور 2.6 فی...
عالمی ادارہ محنت (انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن - آئی ایل او)نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بے روزگاروں کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔پیر کو جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں عالمی ادارے نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بے روزگاروں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔عالمی ادارے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں لگ بھگ دو ارب 80 کروڑ افراد کا روزگار نجی شعبے سے وابستہ ہے جو دنیا میں برسرِ روزگار کل افراد کا 87 فی صد ہیں۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں نجی شعبہ اور ...
ویسے توقیام پاکستان سے لے کر اب تک پاکستان کھربوں روپے کے ملکی وغیرملکی قرضے لیے ہیں اور پھر یہ ایک میوزیکل چیز کی طرح پورا ایک مافیا اس قرضے سے ملکی اور بیرونی سطح پر کمیشن لے کر اپنا پیٹ بھرتارہا ہے ۔ اس طرح جتنا بھی قرضہ لیا جاتا ہے اس کا 40 فیصد حصہ کمیشن کی نذر ہوجاتا ہے اور بقیہ 60 فیصد رقم کو جب ترقیاتی منصوبوں پر لگایا جاتا ہے تو اس میں سے بھی 35 فیصد رقم سرکاری افسران اور وزراء کی کمیشن چلی جاتی ہے اور باقی 20سے 25 فیصد رقم ہی خرچ ہوتی ہے۔ اگردیکھاجائے تو حقیقی معنوں...