... loading ...
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات براد رم امیر العظیم س غا لباً دو سال قبل کوئٹہ میں بالمشافہ ملاقات ہوئی۔ جماعت کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات عبدالولی خان کے توسط سے یہ ملاقات ہوئی۔ یوں ان سے تعارف و تعلق قائم ہوا۔ چنانچہ عبدالولی خان نے ان کی کوئٹہ آمد کی اطلاعات دی۔ سوچا کیوں نہ تفصیلی نشست ہو اس طرح ہم دس فرور...
امریکی (تیسری قسط) صہیونی جیکب شیف نے زار روس کے دشمنوں کو کیوں نوازا؟ اس طرف جانے سے پہلے ہمیں جیکب شیف کے ماضی کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔ ان معلومات کے اصل مصادر نیویارک کے یہودیوں کی ایک کمیونٹی ’’کہیلا‘‘ Kehillahجس کا صدر مقام 356سیکنڈ ایونیو نیویارک سٹی میں واقع ہے میں تفصیلا د...
مولانا سید سلمان حسینی ندوی صاحب استاددارلعلوم ندوۃ العلماء لکھنونے چند روز قبل مشہور ہندو لیڈر روی روی شنکر کے ساتھ بابر ی مسجدتنازع کے سلسلے میں ملاقات کی۔ انھوں نے ملاقات کی وی، ڈیوسوشل میڈیا پر کیا ڈالی کہ پورے ہندوستان میں ایک محشر برپا ہوا ۔سوشل میڈیا پر لمحہ بہ لمحہ نئے پ...
نیکولس (دوسری قسط) اوٹن پہلا روسی یہودی ہے جس نے 1860ء سے لے کر 1870ء کے درمیان مارکسی نظریات کی منظم انداز میں بنیاد ڈالی۔ روس میں چونکہ انقلابی تحریک کا آغاز ہو رہا تھا اس لیے یہودیوں نے منظم انداز میں پہلے ہی اعلی مقامات پر اس انقلابی تحریک میں جگہ بنا لی تھی’’نیکولس اوٹن‘‘ ...
قصور کا عمران علی اپنے انجام کو پہنچا اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ میں کچھ وقت لگے گا لیکن یہ جو کچھ ہوا اس کا سہراجولوگ اپنے سر باندھ رہے ہیں وہ ذرا سوچیں تو سہی کہ گذشتہ تقریباً 10 سال سے تخت لاہور پر قابض ہیں اور صرف قصور ہی میں گذشتہ مختصر عرصہ میں ریکارڈ کے مطابق 8 بچیوں کو زیادتی ...
اب جب کہ افغانی طالبان نے ایک کھلے خط کے ذریعے امریکی عوام اور کانگریس کے ارکان کو مذاکرات کی دعوت دے دی ہے تو امریکیوں کو مذاکرات کرکے اپنی جان چھڑانے میں ہی بھلائی ہے اس سے نیٹو افواج کی بھی اشک شوئی ہوسکے گی کہ سبھی ممالک کی افواج عرصہ دراز سے افغانستان چھوڑنے کے لیے سامان بان...
کیا انسان اپنے حریف سے لڑتے لڑتے خود حریف کی مانند ہونے لگتا ہے؟ عمران خان کی نئی شادی نے اُنہیں موازنے کے طور پر شہبازشریف کے سامنے لاکھڑاکیا ہے!!! انیسویں صدی کی رومانوی تحریک کے عظیم فرانسیسی شاعر اور ڈراما نگار وکٹر ہیوگو نے ایک عجیب بات کہہ رکھی ہے کہ’’ چالیس سال کی عمر درا...
جس وقت نائن الیون کے ڈرامے کے بعد آخری صلیبی جنگ کا آغاز افغانستان پر حملے سے کیا گیا اس وقت نہ شروع کرنے والے اس بات سے واقف تھے کہ اس آخری صلیبی معرکے کا پہلا حصہ مغربیــ’’ فتوحاتـ‘‘ سے عبارت ہوگا نہ وہ اس بات کو جانتے تھے کہ اس جنگ کا انجام امریکا سمیت تمام مغربی قوتوں کی ہ...
خدا کا شُکر ہے ہم پر تُمہارا عشق طاری ہے ہماری آنکھ روشن ہے ہمارا قلب جاری ہے سجن میری بصارت کی طہارت کو دعائیں دے مِری مجذوب آنکھوں نے تیری صورت نکھاری ہے (عمران خان نے بشریٰ بی بی سے نکاح کر لیا ہے جس کے بعد کپتان کی تیسری شادی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔عمران خان کی ذاتی زند...
راؤ ، زرداری کا بہادر بچہ ہے۔پاکستان کے سب سے مشکوک اور حریص سیاست دان کا مسئلہ یہ ہے کہ اُنہیں بولنے کا شوق بہت زیادہ ہے۔ مگر اُن کے پاس بولنے کو کچھ نہیں۔اُن سے ندرت ِ خیال کی توقع بجائے خود ایک بڑا ظلم ہے مگروہ الفاظ کی تنگ دامنی کے بھی بڑے شکار ہیں۔ ایک سادہ سی بات کو بھی وہ ...
سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین ـ" محترم" آصف علی زرداری نے راؤ انوار کو بہادر آدمی قرار دیا ہے، آصف علی زرداری جس کو سنددیں وہ فی الواقع بہادر ہی ہو گا، اس سے قبل ـ" محترم"آصف علی زرداری ڈاکٹر عاصم کو بھی دیانتدار ہونے کی سند دے چکے ہیں۔ راؤ انوار 80 کی دہائی کے وس...
(قسط نمبر:2) اسی طرح میں نے اکتوبر2016ء کو ’’ برہان،ہڑتال ،ڈیل اورکشمیری عوام ‘‘کے عنوان کے تحت اپنے مضمون میں عرض کیا تھا کہ ’’ 2016ء میں لیڈر شپ اس وہم میں مبتلا ہو گئی کہ اگر انھوں نے ہڑتال ختم کر دی تو انھیں عوامی غیض و غضب کا نشانہ بننا پڑے گا حالانکہ ہڑتال کی ابتدائی حدت ...
ملزم، فریق ، درخواست گزار کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، عدالت عظمٰی میں داخلے کا ایک پروٹوکول ہے۔ شاہراہ دستور پر عدالت عظمیٰ کے دو مرکزی دروازے ہیں۔ ایک سے جج صاحبان داخل ہوتے ہیں، دوسرا مرکزی دروازہ بند رہتا ہے۔ اس بند رہنے والے دروازے کے ساتھ جڑے کمرے میں لگے سیکورٹی سسٹم سے گزر کر ...
حکمران اشرافیہ جن کو عوام الناس کو اپنی اولاد کی طرح سمجھنا چاہیے تھااور اُن کوسماجی معاشی سہولیات سے مزین ایک دھرتی میں رہنے کے مواقع فراہم کر نا چاہیے تھے۔ لیکن عملی طور پر دیکھ لیں کہ کھربوں روپوں کی دُبئی میں سرمایہ کاری، امریکا، برطانیا میں اثاثہ جات سوئس بینکوں میں ڈالروں ک...
7 فروری2018ء کے اخبارات میں دخترانِ ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی صاحبہ کاہڑتال سے متعلق بیان پڑھنے کو ملا جس میں انھوں نے کہاہے کہ’’ہڑتالوں سے ہم آزادی حاصل نہیں کر سکتے ہیںاوریہ کہ متحدہ قیادت کے پاس نقشِ راہ نہیں ہے ‘‘۔میں نے یہ بیان پڑھنے کے بعد ہڑتال سے متعلق لکھی پرانی فائلی...
ہفتہ بیس جنوری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹو زرداری نے کراچی سے متصل بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔یہ بلاول بھٹو کا بلوچستان میں پہلا جلسہ تھا۔ پچھلے سال جون میں کو ئٹہ میں پارٹی پروگرام میں شریک ہوئے تھے۔ پیش ازیں سول ہسپتال سانحہ کے بعد آئے ...
مشرقی پاکستان کو ہمارے فوجی آمر یحییٰ، بیورو کریٹوں اور مغربی پاکستان میں زیادہ سیٹیں جیت جانے والے مسٹر بھٹو کی اقتداری بندر بانٹ پر ضدوں نے ہاتھ سے گنوادیا اور 1970کے انتخابات میں کلی اکثریت حاصل کرنے والے مجیب کو اقتدار منتقل نہ کیا گو اس سے قبل بھی ہمارے حکمرانوں اور بیورو ک...
زندگی اپنے پورے پیکر میں حسین ہوتی ہے، ٹکڑوں اور حصوں میں نہیں۔ سورج آسمان پر چمکتا ہے، چاند دمکتاہے، کلیاں چٹکتی ہے، غنچے مہکتے ہیں، شگوفے پھوٹتے ہیں۔حیات اس سے اجتماعی حسن کشید کرتی ہے، خود بھی چندن کی طرح چمکتی اور کندن کی طرح دمکتی ہے۔حنا میں رنگ بھرتا ہے، پھول خوشبو دیتا ہے...
عمران خان اپنی افتادِ طبع کے اسیر ہیں۔اگرچہ وہ مزاجاً ایک جنگجو ہیں اور پلٹ کر وار کرتے ہیں ۔ اس طبیعت کے حامل شخص میں ایک خوبی ہوتی ہے کہ شکست سے سبق سیکھتے ہیں مگر عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ سبق نہیں سیکھتے ۔دلائی لامہ نے زندگی کے اٹھارہ اُصول مرتب کیے ، جن میں سے ایک یہ بھ...
جمہوری ملک کا را گ الاپنے والا بھارت شام، عراق اور نائیجریا کے بعد مذہبی فساد ات کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر آ گیاجہاں 10 سال میں اوسطاً روزانہ 2 افراد قتل ہوئے۔جبکہ بھارتی وزیراعظم نریند ر مودی کے دور اقتدار میں بھارت میں گروہی تشدد کے واقعات میں اضا فہ ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شم...
انگریز فلسفی ہر برٹ اسپنسر نے اٹھارویں صدی کے اواخر میں فطری چناؤ کے ایک اُصول پر غور کیا تھا جس کے تحت طاقت ور ہی زندہ رہتا ہے۔ عملی اور سیاسی زندگی میں یہ اُصول خطرناک طور پر غنڈوں سے غنڈوں کے مقابلے کی صورت میں ظاہر ہوا۔سینیٹ انتخابات میں یہ بات بآنداز دگر ظاہر ہوتی ہے۔ یہا...
انسان جیسا ہوتا ہے، مثالیں وہیں سے آتی ہیں۔ مگر یہ وہ لوگ نہیں جنہیں مولانا رومؒ اور علامہ اقبالؒ کی زندگیوں سے کوئی علاقہ ہو، پھر بھی ایک واقعہ سیاسی دنیا کی ان آلودگیوں کے باوجود دامنِ توجہ کھینچتا ہے اور دامِ خیال کو چودھری نثار کے سلسلۂ کلام تک بچھاتا ہے۔ حیاتِ اقبال میں...
(قسط نمبر:) اسسارے میں حیرت کا مقام یہ کہ کشمیر کی آزادی پسند لیڈرشپ نے بھی بیانات تک ہی معاملہ محدود رکھ کر جموں صوبہ کے سارے مسلمانوں کو بے حد مایوس کر دیاہے جس آزادی پسند لیڈرشپ کا دعویٰ ہے کہ ہم پورے جموں و کشمیر کے عوام کے نمائندے اورجذبات کے ترجمان ہیں ۔اہلیان جموں آج ی...
ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہاکہ کون صحیح اورکون غلط ہے اس کافیصلہ لوگوں نے کرناہے،پاکستان کی عوام ریڑھ کی ہڈی کی صورت میں عدلیہ کے پیچھے کھڑے ہیں، ہمیں کوئی نکال کر باہر نہیں پھینک سکتا، معاشرے بے انصافی پر نہیں چلتے، ادارے انصاف پر چلتے ہیں۔ سماعت شروع ہو...