... loading ...
ہم سات دہائیوں سے سماجی و معاشی ترقی کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم ایسی کسی ترقی کے لیے خود کو کبھی تیار بھی نہیں کرسکے ہیں تو پھر ایسے میں کیا کیا جائے کہ ہم ترقی کے لیے خود کو تیار کرسکیں ۔پہلے پہل تو ایسی وجوہات کی نشاندہی ہونی چاہئے جو ہمیں ترقی کی طرف بڑھنے سے روکے ہوئے ہیں ۔ اس کی ایک بڑی اور...
کیا پاکستانی قوم نے کورونا وائرس کو مکمل طور پرشکست دے دی ہے ؟فی الحال اس سوال کا جواب اثبات میں دینامشکل ہے۔ لیکن یہ بات پورے وثوق اور یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ کورونا وائرس نوے فیصد تک پاکستان میں دم توڑ چکا ہے ۔اس دعویٰ کی تصدیق کورونا وائر س کے دنیا بھر میں پھیلاؤ کا انتہائی ...
دوستو،آج آپ سے روٹین کی اوٹ پٹانگ باتوں کے ساتھ ساتھ کوشش کریں گے کہ آپ کو کچھ’’ معلوم آتی‘‘باتیں بھی شیئر کریں، آپ نے آج تک معلوم آتی کو ’’معلوماتی‘‘ ہی پڑھا بھی ہوگا اور لکھتے بھی ایسا ہی ہوں گے، لیکن ہم اسے ’’معلوم آتی‘‘ ہی کہتے ہیں کیوں کہ جب بھی ہم کسی بھی انسان سے ک...
آج سے 19 برس قبل نائن الیون کے ایک غیر معمولی واقعہ نے اچانک سے عالمی سیاست کو جو غیر ضروری وسعت اور پھیلاؤ دے دیا تھا ،اَب وہی عالمی منظر نامہ آہستہ آہستہ واپس اپنے اصل کی جانب تیزی کے ساتھ سکڑنا شروع ہو چکا ہے ۔یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے کسی شخص کو اپنی چادر سے بہت زیادہ پاؤ...
دوستو، دانائی کی باتیں تو آپ نے بہت سنی ہوں گی۔۔ جب بچپن میں ہم بہت چھوٹے تھے، اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ بچپن میں تو سب ہی چھوٹے ہوتے ہیں، اس میں نئی بات کیا ہے؟ تو یہ جملہ اکثر ہم غلط ہی لکھتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسا کہ اکثریت میں لوگ لکھتے ہیں، آب زم زم کے پانی میں شفا ہوتی ہے...
دوستو،آپ نے اکثر گھروںمیں اماں یا ابا سے ڈانٹ کھاتے ہوئے اکثر سنا ہوگا۔۔ خاندان کا نام یا ہمارا نام مٹی میں ملارہے ہو۔۔ اسی طرح اگر آپ کسی بڑی جگہ جاب کررہے ہوں اور آپ کے باس کو اگر آپ کا کام پسند نہیں آیا تو وہ فوری طعنہ مارتا ہے کہ آپ کمپنی کا نام ’’ردی‘‘ کررہے ہو۔۔ ان دو...
جاریہ سال نے مجھے دو باتیں بڑی شدت سے یاد دلائیں۔ پہلی بات یہ کہ میں کیوں صحافی بنی؟ اور بعض وقت کیوں میں اس پیشہ کو ترک کرکے دوسرے شعبہ میں داخل ہونے کے بارے میں سوچتی ہوں؟ اگر میرا یہ سوچنا دراصل الجھن کو ظاہر کرتا ہے تو پھر مجھے اس کی وضاحت کرنے دیجیے ۔ میں نے لداخ سے لے کر ک...
کتنی افسوس ناک بات ہے کہ کراچی جب تک بارش کے پانی میں ڈوبا ہوا تھا ،اُس وقت تک پاکستان پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کے ترجمانوں کے کراچی کو بچانے ،بنانے اور سنوارنے کے بلند بانگ دعوے سننے والے تھے ۔لیکن جیسے ہی شہر کراچی پر سے بارشوں کا زور کم ہونا شروع ہوا ،ویسے ہی سندھ حکومت ایک ب...
کیاہم ایسے سماج میں جی رہے ہیں جہاں مثالی اقداریں اور روایتیں ناپید ہوتی جارہی ہیں ، اگر ایسا ہے تو یقینا ایک ایسے سماج کی تشکیل ہونے جارہی ہے جو اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہے جہاں’’ سانحہ موٹر وے(خاتون ریپ کیس) ‘‘جیسے واقعات کا تدارک ممکن نہیں ہوگا۔جہاں تک جنسی زیادتی کا معاملہ ہ...
دوستو،بہت ہی پرانا اور گھسا پٹا لطیفہ ہے کہ کسی نے اداکارہ میرا سے پوچھا کہ ۔۔صدر میں گولیاں چل رہی ہیں۔۔ اس کو انگریزی میں ترجمہ کردیں۔اداکارہ میرا نے کہا۔۔ دا ٹیبلٹ واکنگ ان دا پریزیڈنٹ۔ اداکارہ میرا اپنی ’’گلابی‘‘ انگریزی کی وجہ سے خاص شہرت رکھتی ہیں اور اس حوالے سے ان کی کئی ...
بظاہر چین اور بھارت کے سفارتی ذرائع بین الاقوامی میڈیا کو ’’سب اچھا ہوجائے گا‘‘۔ کی رپورٹ گزشتہ دو ماہ سے مسلسل دے رہے ہیں لیکن حقیقت احوال یہ ہے کہ ابھی تک چین اور بھارت کے سرحدی محاذ پر ایسا کچھ بھی نہیں ہوسکا ہے جسے سفارتی لحاظ سے سب اچھا تو بہت دور کی بات ہے، صرف ’’کچھ اچھا ‘...
بے حیا انسان تجھے شرم آنی چاہیئے یہ کہتے ہوئے وہ لڑکی کسی زخمی شیرنی کی طرح دھاڑی اور دو تین تھپڑ اس آدمی کے لگا دیئے۔ وہ لڑکی سندھی لہجے میں بس میں پچھلی سیٹ پر بیٹھے پھٹکار زدہ چہرے والے شخص کو صلواتیں سنا رہی تھی۔ وہ ہذیانی انداز میں چلا رہی تھی کہ جب سے اس بس میں سوار ہوئی ...
دوستو، ماضی قریب کی بات ہے ایک نعرہ سوشل میڈیا پر بڑا مشہور ہوا تھا۔۔ ملک حالت جنگ میں ہے، پنجاب حالت گنج میں ہے اور سندھ حالت بھنگ میں ہے۔۔ یہ نعرہ ہمیں اس وقت بہت یاد آرہا ہے کیوں کہ وفاقی کابینہ نے تین علاقوں میں بھنگ کی کاشت کی اجازت دی ہے، ان علاقوں میں فواد چودھری کا ضلع ج...
دوستو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین اکتوبر کے مہینے میں مارکیٹ میں آسکتی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن تک میری قیادت میں کورونا ویکسین تیار کر لی جائے گی، اس کام میں 2 سے 3 سال لگ سکتے تھے، ہم نے انتہائی کم ...
زبوں حال کراچی کی ازسرنوتعمیر وترقی کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے اپنے حالیہ دورہ کراچی میں جو گیارہ سوارب سے زائد روپوں کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یقینا اس لحاظ سے اِسے ایک تاریخ ساز ترقیاتی پیکج قرار دیا جاسکتاہے کہ کہ آج تک کسی بھی شہر کی تعمیر و ترق...
اگر میں پاکستان گیا تو مجھے جان سے مار دیا جائے گا ، میئر راجر نے میری جانب دیکھتے ہوئے کہا۔ آخر کوئی آپ کو کیوں مارے گا اور آپ ایسا کیوں سوچتے ہیں۔ اس لیے کہ میں ایک امریکی ہونے کے ساتھ غیر مسلم بھی ہوں تو میری جان کو وہاں خطرہ ہے۔ آپ کو کچھ نہیں ہوگا آپ کی زندگی کی ضمانت م...
کراچی کی حالت ایک جاں بلب مریض کی مانند ہے۔ اودے اودے ، نیلے نیلے ،پیلے پیلے معالج ’’ گردوں‘‘ سے قطار اندر قطار اُترے چلے آتے ہیں۔ سب کے نسخے اور نیتیں الگ الگ ۔ مریض بھلے ہی سخت جان ہو، مگر معالج لڑنے جھگڑنے میں مصروف ہیں، ہر ایک موقع سمجھ کر مریض کا جو حصہ ہاتھ لگے جھپٹ پڑنے ک...
دوستو،بندہ جب بھی ماضی میں جاتا ہے تو کچھ حسین یادوں کو یاد کرکے مسکراتا ضرور ہے۔۔ انسان کتنا ہی دکھی اور پریشان کیوں نہ ہو، ماضی میں کچھ خوشگوار واقعات ایسے ضرور ہوتے ہیں جن کی جب جب بھی یاد آتی ہے، چہرہ کھل اٹھتا ہے۔۔ باباجی کاتو پورا ماضی ہی کسی لطیفوں کی کتاب سے کم نہیں۔۔ در...
خلافت عثمانیہ کا آخری گورنر مدینہ منورہ اور کمانڈر حجاز عمر فخر الدین پاشا المعروف فخری پاشا، خلافت عثمانیہ کی جانب سے مدینہ منورہ کا آخری کمانڈر اور گورنر مدینہ منورہ، جسے انگریزوں نے ترکی کا شیر اور مدینہ منورہ کا محافظ کہا اور عرب صحراء کے بدوئوں نے اسے ’’نمر الصحراء ‘‘یعنی ...
دوستو، باباجی ہمارے دوست نما ’’بزرگ‘‘ ہیں۔۔ بہت ہی ’’جولی‘‘ قسم کی شخصیت کے مالک، ہم نے انہیں ہمیشہ ہنستے ، مسکراتے اور جگتیں مارتے ہی دیکھا ہے۔۔حالات حاضرہ یعنی کرنٹ افیئرز پر ان کی اسی طرح نظر ہوتی ہے جیسے کسٹم والوں کی مسافروں کے سامان پر نظر ہوتی ہے۔۔ جتنا سنجیدہ ایشو ہو،بابا...
نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے درست نشان ہی کی ہے کہ صوبے میں لاپتہ افراد کا مسلہ عسکریت پسندی سے تعلق ر کھتا ہے ، شورش ختم نہ ہو،امن قائم نہ ہو ،اور مذاکرات نہ ہوں تو یہ مسائل موجود رہیں گے ۔گویا اس آگ میں بے گناہوں کے بھسم ہونے کا احتمال رہے گا ۔حیات بلوچ کسی خب...
بھائی دس روپے کا دودھ دینا۔۔یہ آواز سن کر میں چونک پڑا۔دیکھا کہ ایک بزرگ ہاتھ میں دس کا نوٹ دکاندار کی طرف بڑھا رہے تھے۔حلیئے سے وہ مجھے چوکیدار لگے۔پرانے لیکن صاف ستھرے لباس میں ملبوس ، ہاتھ اور چہرہ تروتازہ ، جیسے کچھ دیر پہلے ہی وضو کیا ہو۔ میں سوچنے لگا کہ دکاندار اب انہیں ک...
میں کراچی ہوں جو کبھی روشنیوں کا شہر ہوا کرتا تھا اور آج یہ عالم ہے کہ میں دنوں کے دنوں اندھیروں میں ڈوبا رہتا ہوں ۔ جگمگاتی شاہراہیں اور صاف ستھرے راستے میری پہچان ہوا کرتے تھے لیکن اب ایسا ہے کہ شاہراہوں پر جگہ جگہ پر گھڑے پڑے ہیں اور راستوں میں قدم قدم پر کچروں کا ڈھیڑ لگا ہے...
دوستو، ایک خبرکے مطابق دیگر افراد کے مقابلے میں بچپن یا جوانی میں کسی بڑے صدمے، استحصال یا حادثے کے شکار ہونے والے افراد میں عمر کے ساتھ ساتھ سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت کم ہوسکتی ہے، نئی ریسرچ کے مطابق بچپن کے مقابلے میں جوانی میں اس صورتحال کا اثر قدرے سخت ہوتا ہے اور بعض اقسام...