... loading ...
نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو موسم سرما میں سر کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔نیپالی کوہ پیماؤں کی 10 رکنی ٹیم نے 31 دسمبر 2020 سے اپنے مہم جوئی کا آغاز کیا تھا اور16 جنوری 2021 کو دن کے وقت دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کا اعلان کیا گیا۔گلگت بلتستان حکومت نے پہلی بار موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کا ریکارڈ قائم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے نیپالی حکومت کی کاوشوں کو سرمائی مہم جوئی کے لیے حوصلہ مند قرار دیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد خال...
سعودی عرب کے عوام اور مقیم غیر ملکی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پانچویں یوم بیعت پرخوشی کا اظہار کیا گیا ۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پانچ برس قبل 3 ربیع الثانی 1436ھ کو مملکت کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عوام شاہ سلمان کے دور میں ترقی کے عمل میں تیز رفتاری اور زندگی کے تمام شعبوں میں کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھنے پردلی محبت کے ساتھ اظہار یکجہتی کر تے رہے ۔سعودی عرب کے موجودہ دور حکومت میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرنگرانی مملکت بھر میں اپنے شہریو...
سعودی عرب کے منعقدہ الرریاض سیزن میں زائرین کی تعداد 84 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کہاہے کہ دارالحکومت الریاض میں منعقدہ الریاض تفریحی سیزن میں اب تک 84 لاکھ سے زائد زائرین شرکت کرچکے ہیں۔ تفریحی اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ڈیڑھ ماہ کے کم عرصے میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی ریاض سیزن میں شرکت ایک نیا ریکارڈ ہے ۔زائرین میں اندرون ملک کے ساتھ بیرون ملک سے بھی بڑی تعداد میں شائقین شریک ہوچکے ہ...
آئندہ اتوار کو مصر کی مشہور زمانہ نہر سویزکی کھدائی کے افتتاح کو 150 سال ہوجائیں گے۔ نہر سویز کی کھدائی کے بارے میں بہت سی زبانوں میں کافی مواد موجود ہے۔مصری میڈیا نے بتایاکہ مستند معلومات کے مطابق اس نہر کی کھدائی میں ایک ملین مصریوں نے حصہ لیا جن میں ایک لاکھ 20 ہزار مزدورمختلف حادثات میں کھدائی کے دوران لقمہ اجل بن گئے۔ اس نہر کی کھدائی کا سلسلہ 10 سال تک دن رات جاری رہا۔ طویل اور مشقت سے بھرپور کھدائی کے بعد 1993 کلو میٹر طویل نہر کھودی گئی۔ اس کی کم سے کم چوڑائی 280 میٹر...
یوں تو دنیا کا سب سے بڑا قبرستان وادی السلام کے نام سے عراق کے شہر نجف میں ہے جو کہ 1400سال سے قائم و دا ئم ہے اس قبرستان کا کل رقبہ 6مر بع کلو میٹر ہے اور یہاں 50لا کھ سے زا ئد لوگ دفن ہیں اس قبرستان میں رو زا نہ 200مر دے دفنا ئے جا تے ہیں جبکہ عراق کے فو جی جو کہ جنگوں میں بر سر پیکار رہتے ہیں وہ محاذ پر جا نے سے قبل اس قبرستان میں کھڑے ہو کر دعا گو ہوتے ہیں کہ اگر لڑا ئی کے دوران وہ زندگی کی با زی ہا ر جا ئیں تو انہیں اسی قبرستان میں سپرد خاک کیا جا ئے۔ ـیہ قبرستان ایک ایس...
کوبر پیڈی ایک ایسا آسٹریلوی ٹائون ہے جو کہ آسٹریلیا کے علاقے ایڈیلیڈ کے شمال میں 850 کلومیٹر کے فاصلے پر اسٹیورٹ ہائی وے کے ساتھ واقع ہے۔ یہ مقام دیکھنے میں کسی صحرا کی مانند لگتا ہے جہاں کوئی درخت موجود نہیں اور صرف ہموار زمین ہے۔آپ کو یہاں ایک دوسرے سے فاصلے پر واقع چند گھر،ریسٹورنٹس، ایک پولیس اسٹیشن ،ایک اسکول اور ایک ہسپتال دکھائی دے گا۔ لیکن آپ کو یہ جو دکھائی دے رہا ہے یہ صرف آدھا ٹائون ہے۔ اور باقی نصف ٹائون زیرِ زمین آباد ہے۔یہاں کے زیادہ تر رہائشیوں نے زیرِ زم...
سکھر کے سیاسی لوگوں نے بلند وبانگ دعوے جو کیے تھے ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کاوشوں کے ساتھ اپنے وعدے مکمل کیے جارہے ہیں، دن دگنی اور رات چگنی میں سکھر شہر کو پیرس تو نہیں بنایا جاسکتا البتہ کچھ ایسے منصوبے ہیں جو رفتہ رفتہ بنائے جارہے ہیں، سکھر شہر میں جتنے بھی منصوبے ہیں ان میں سے تقریباً مکمل ہوچکے ہیں اور چند منصوبے زیر تعمیر ہیں، جن میں سے ایک منصوبہ ایسا بھی ہے جو تقریباً تاحال مکمل ہوتے ہوتے نامکمل ہوگیا ہے،وہ ہے سکھر کی گنجان آبادی والے علاقے بچل شاہ میانی او...
لاہور شہر کا شمار دنیا کے مشہور، قدیم اور خوبصورت تاریخی شہروں میں ہوتا ہے۔ روایات کے مطابق تو یہ شہر قبل از مسیح دور کا ہے۔ ہندوئوں کی مقدس کتاب میں لکھا ہے کہ لاہور شہر رام کے بیٹے لوہ نے آباد کیا تھا لیکن تاریخ لاہور کا ذکر پہلی مرتبہ 982ء میں شائع ہونے والی کتاب ’’حدودالعالم‘‘ میں ملتا ہے۔ شاہ حسین میراں زنجانی اپنے دو بھائیوں کے ہمراہ اسی دور میں لاہور تشریف لائے۔ ان کی آمد کے کچھ عرصہ بعد محمود غزنوی نے ہندو راجہ جے پال کو شکست دے کر لاہور پر قبضہ کیا اور محمود غزنوی ...
پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے، جنہیں قدرت نے بیش بہا نعمتوں سے نوازا ہے، وطن عزیز میں جہاں عظیم ترین چوٹیاں، دیو قامت گلیشیئر، قدرتی چشمے، خوب صورت جھیلیں، دریا، ریگستان، معدنیات، جنگلات اور ہر طرح کے موسم شامل ہیں، وہاں ملک کے مختلف علاقوں میں زمانہ قدیم میں مختلف حکمرانوں کے ادوار میں تعمیر کیے جانے والے بلند و بالا تاریخی قلعے بھی موجود ہیں، جو نہ صرف ہماری تاریخ بلکہ ثقافت کا بھی ایک اہم حصہ ہیں۔ مغل دور میں قائم ہونے والا تاریخی قلعہ ’’عمر کوٹ ‘‘بھی اپنی پ...
1960ء کے اوائل کی بات ہے کہ جب کوہاٹ ایک اہم فوجی چھاؤنی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انتہائی پرسکون علاقہ تھا۔ سرسبز و شاداب وادی میں واقعہ یہ شہر قدرت کے خوبصورت ترین مناظر سے لدا پھندا دکھائی دیتا تھا۔ وادی کو خدوخال عطا کرنے والے پہاڑوں سے بہہ کر آنے والے چشمے اس کی مٹی کو سیراب بھی کرتے تھے اور زرخیز بھی۔ اس علاقے کی تاریخ شجاعت اور بہادری کے عظیم واقعات سے پْر ہے۔یہی وہ ساری رعنائیاں اور دلکشیاں تھیں جنہوں نے 1960ء میں نوجوانوں کے ایک گروہ کو اپنی طرف مائل کیا اور ہم لاہور ر...
مصر دنیا کے آٹھ قدیم عجوبوں میں واحد بچ جانے والے ایک عجوبے یعنی اہراموں کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں اور ماہرین آثار قدیمہ کی دلچسپی کامحورہے۔ان اہراموں کے راز سے پردہ اٹھانے کے لیے ماہرین آثار قدیمہ کئی برسوں سے وادی مصرکی ریت چھان رہے ہیں۔جس کے تلے برآمدہونے والی ان گنت دریافتوں نے حیرت کاایک جہاں آباد کررکھا ہے۔ انہی دریافتوں میں ایک دریافت قدیم مصری فرعون توتن خامن کے مقبرے کی بھی ہے۔انسانی تاریخ کے طویل باب میں شاید ہی آثار قدیمہ کی اس دریافت میں اس قدر عالمگیر ش...
قطب شمالی بحر منجمد شمالی پر واقع دنیا کا ایک ایسا ٹکڑا ہے جہاں ہر طرف برف ہی نظر آتی ہے۔ یہاں شدید سردی کے سیر کے شوقین افراد آتے ہیں جو برف کے اوپر ہی خیمے گاڑھ کر پندرہ بیس دن تک یہاں رہتے ہیں۔ قطب شمالی سے مراد زمین کا انتہائی شمالی نقطہ ہے یعنی 90درجے شمال عرض بلد۔ یہ ایسا نقطہ ہے جہاں سے آپ جس سمت بھی سفر کریں آپ جنوب کی طرف ہی جارہے ہونگے۔ قطب نما قسب شمالی کی طرف اشارہ نہیں کرتا۔ مختلف تعریفوں کے مطابق شمالی قطب کو بحری سفر کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ آج کل ان...
پاکستان کا سب سے بڑا صحراتھر، اپنے اندر قدرت کے کئی خوب صورت رنگ سمیٹے ہوئے ہے۔ جہاں کہیں اڑتی ریت نظر آتی ہے تو کہیں لہلہاتے کھیت، کہیں ٹیلے ہیں تو کہیں پہاڑ اور کہیں تاریخی مقامات ،غرض کہ یہ قدرت کے دل کش مناظر کا شاہکار صحرا طبعی خصوصیات سے پوری طرح مزین ہے۔ یہ سندھ کا وہ خطہ ہے ،جو نہ صرف معدنی دولت سے مالامال ہے بلکہ جغرافیائی طور پر بھی اس کی اہمیت انکار نہیں کیا جاسکتا۔ ساڑھے 3 سو کلو میٹر تک بھارت سے جڑا یہ صحرا بہت حساس گردانا جاتا ہے۔یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ...
گوادر بلوچستان کا ایک قدیم شہر ہے۔ یہاں پندرہویں صدی سے لے کر انیسویں صدی تک کے آثار ملتے ہیں جو گوادر کی قدیم ثقافت اور تہذیب و تمدن ظاہر کرتے ہیں۔ گوادر کا لفظی مفہوم ’’گوات در‘‘ یعنی ہوا کا دروازہ ہے۔ کوہ باتیل کے دامن میں واقع یہ شہر نہ صرف ماضی میں ایک تجارتی اور کاروباری مرکز رہا ہے بلکہ اکیسویں صدی میں گوادر کو وسط ایشیا کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے۔ بلوچستان کا یہ ساحلی شہر 1892 سے 1958 تک سلطنتِ عمان کا حصہ رہا۔ 1958 میں حکومت پاکستان نے اسے سلطنت عمان سے 40 لاکھ پونڈ ...
سرگودھا جغرافیائی لحاظ سے خوبصورت پہاڑیوں سے مالا مال ہے۔ کرانہ پہاڑیوں کا یہ سلسلہ سرگودھا کے علاقے شاہین آباد سے لے کر چنیوٹ تک پھیلا ہوا ہے۔ سرگودھا سے فیصل آباد روڈ پر جائیں تو ان پہاڑیوں کی تابناکی کا آنکھوں سے مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ پہاڑی سلسلے دیو مالائی حسن اور قصے کہانیوں کے وارث ہیں۔ انہی پہاڑیوں کی بدولت سرگودھا کو ایشیا کی سب سے بڑی اسٹون کرشنگ انڈسٹری ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ سرگودھا کی انہی پہاڑیوں میں سے پھوٹنے والے چشمے اور جھیلیں جہاں اپنی خوبصورتی کی...
ڈگری تحصیل تاریخی حوالے سے اپنی ایک الگ شناخت رکھتا ہے۔ مذکورہ تحصیل کے گردو نواح میں کئی تاریخی مقام موجود ہیں۔ جو اب تک تاریخ دانوں اور محکمہ آثار قدیمہ کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ ڈگری کے نواحی گاؤں رانوں رمدان کے قریب دیھ 175 میں میندھروں کے ٹیلے جنہیں سندھی زبان میں (میندھرن جا بھٹ) کہا جاتا ہے کہ پران دریا کے کنارے دوسو بیس ایکڑ زمین پر مشتمل ہے۔ آثار قدیمہ کی عدم توجہی اور غفلت کی وجہ سے ستر سے اسی ایکڑ زمین پراطراف میں قبضہ ہوچکا ہے۔ اور زمین آباد کی جارہی ہے۔ اس سلسلے...
اسپن جس کو اندلس یا ہسپانیہ کہتے ہیں براعظم یورپ کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ اس کے وسط میں شہر قرطبہ آباد ہے۔ اس شہر پر مسلمانوں کو حکومت تقریباََ آٹھ سو سال تک رہی۔ بنی اْمیہ کے چھٹے خلیفہ عبدالملک کے عہدِ حکومت میں ایک مشہور سپہ سالار طارق بن زیاد نے یہ ملک فتح کیا تھا۔ جس مقام پربہادر طارق پہلی مرتبہ اْترے تھے وہ جیل الطارق (انگریزی میں جبرالٹر) کے نام سے مشہور ہے۔ خلیفہ عبدالملک نے طارق کو اندلس کا حاکم مقرر کر دیا تھا لیکن جب بنی اْمیہ کی سلطنت کا دور ختم ہوا اور سلطنت...
پاکستان کے شمالی علاقے اپنے قدرتی حسن کی بناء پر سیاحت کی دنیا میں بہت مقبول ہیں۔ اندون اور بیرون ملک سے لاکھوں سیاح پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو دیکھنے آتے ہیں۔ موسم سرما میں محدود راستوں اور موسم کی سختی کی بناء پر سیاح مری کی برف باری دیکھنے پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔ مہم جو قسم کے ہّمت والے سیاح ہی موسم سرما میں مری کے علاوہ دوسرے شمالی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ گرمیوں کا آغاز شدت سے ہوتاہے، ساتھ شمالی پاکستان دیکھنے کا سیزن شروع ہو رہا ہے۔ غیر ملکی سیاح، ٹریکر، کوہ پیما اور ...
یوں تو سندھ کے کم وبیش تمام شہروں کو کسی نہ کسی اعتبار سے تاریخی حیثیت حاصل ہے لیکن حیدرآباد، سکھر، خیرپور اور عمر کوٹ کو ان میں دوسروں سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔خیرپور کو سندھ کاپانچواں سب سے زیادہ آبادی والا شہر تصور کیاجاتاہے ، جبکہ رقبے کے اعتبار سے یہ سندھ کا تیسرا سب سے بڑا ضلع ہے ، خیرپور ضلع 8تعلقوں ،15ٹائونز اور89یونین کونسلوںپر مشتمل ہے اور2017 کی مردم شماری کے مطابق اس ضلع کی مجموعی آبادی 2.4 ملین یعنی24لاکھ بتائی گئی ہے۔ خیرپور ضلع میں شامل معروف شہروں میں خیرپور...
انارکلی بازار لاہور سے ایک سڑک جومیو ہسپتال کی طرف جاتی ہے اسے ایبک روڈ کہتے ہیں ۔ اس چھوٹی سی سڑک پر ایک بہت بڑا اور ہندوستان کا پہلا باقاعدہ مسلمان بادشاہ قطب الدین ایبک آسودہ خاک ہے۔قطب الدین ایبک ایک ترک غلام تھا۔نیشاپور کے قاضی فخرالدین نے اسے ترکستان کے ایک تاجر سے خریدا اور غزنی لے گئے۔ سلطان شہاب الدین غوری کی جہاں دیدہ نگاہوں نے قطب الدین ایبک کی صلاحیتوں کو پہچان لیا اور ایبک کو خرید کر اس کی تعلیم و تربیت کا انتظام کیا۔قطب الدین ایبک نے چھوٹی عمر میں ہی قرآن مجی...
زندہ قومیں اپنے ما ضی حال اور مستقبل سے غافل نہیں ہو تیں قوموں کی تبا ہی اس وقت ہو تی ہے جب وہ اپنے تابناک ماضی کو بھلا دیتی ہیں ،جو لوگ تاریخ کو بھول جا تے ہیں تا ریخ بھی انہیں بھول جا تی ہے اور پھر نہ تو ان کا ما ضی ہو تا اور نہ ہی حال مستقبل اور یہی کچھ ہمارے ساتھ بھی ہوا ہے، ہم نے اپنے ما ضی کو فراموش کر تے ہو ئے انگریزوں کو سب سے مہذب سب سے ترقی یافتہ قوموں میں شمار کر نا شروع کر دیا ہے مگر حقیقت اس کے بر عکس ہے ہم انگریزوں سے زیادہ ترقی یافتہ اور مہذب قوم ہیں جس کی زندہ...
پاکستان کوعطاکردی بے شمار نعمتوں میں سرفہرست اس کے فلک شگاف پہاڑاورطویل ترین گلیشیرہیں ،جنھیں قدرت پھلوں پھلوں اورقو قزع کے حسین رنگوں سے سجادیاہے ۔اوروادیاں بھی دلفریب ہیں ۔اورجھیلوں کاتذکرہ کیاجائے توذہن میں بے شمارنام کلبلانے لگتے ہیں ۔یہاں تما م جھیلوں کاتذکرہ مناسب نہیں اس لیے ’’گاشوجھیل ‘کی طرف آتے ہیں جوگلگت میں جگلوٹ کے قریب سائی بالاکے مقام پرواقع ہے ۔ جگلوٹ گلگت سے تقریباً 45 کلو میٹر جنوب مشرق میں واقع ہے اوریہی وہ مقام ہے جہاں دنیاکے تین بڑے پہاڑی سلسلے کوہ قراق...
قوموں کی تہذیب وتمدّن سے آشنا ہونے کے لیے قرآن میں حکم ہے کہ زمین میں پھرو اور انکار کرنے والی مردہ قوموں کے حالات سے واقفیت حاصل کرو۔ چنانچہ ہم نے کئی ممالک دیکھے اور جہالت کی زندگی سے روشنی تک حالات کا علم ہوا۔ موجودہ دور میں ہالینڈ کے لوگوں نے جینے کاسلیقہ سیکھ لیا اور ماڈرن تہذیب و تمدن کے میدان میں عروج حاصل کیا۔ ڈچ قوم نے اپنے اردگرد پر غور کیا۔ تدبر و تفکر اوریکسوئی سے اپنے اندر انقلاب برپا کر کے دنیا کی ماڈرن قوموں میں اپنا شمار کرلیا۔ایک زمانہ تھاکہ ڈچ مچھلیاں پکڑت...
جمہوریہ لائیبیریا،مغربی افریقہ کا ایسا ملک ہے جس کے عوام نے کبھی غلامی قبول نہیں کی۔اس کے شمال مغرب میں ’’سیرے لونے‘‘ کا ملک ہے،شمال میں ’’گینیا‘‘ کی ریاست ہے،مشرق میں ’’کوٹے‘‘کی مملکت ہے اور مغرب اور جنوب میں بحراوقیانوس کے وسیع و عریض ساحل ہیں۔اٹھتیس ہزار مربع میل (38,250)سے کچھ زائد اس مملکت کا کل رقبہ ہے۔’’مانروویا‘‘یہاں کا دارالحکومت ہے ،1822میں اس شہر کی تاسیس ہوئی جو اب ریاست کا مرکزی ثقافتی ،تجارتی اور سیاسی مرکزہے۔’’مانروویا‘‘کم و بیش پانچ میل کے علاقے میں پھیلاہوا ش...
مٹیاری کاشمار سندھ کے اہم شہروں میں ہوتاہے،سندھ کے دوسرے بڑے تاریخی شہر اور سندھ کے سابق دارالحکومت حیدرآباد کے قریب قومی شاہراہ سے صرف 100گز کے فاصلے پر واقع ضلع مٹیاری کے شہری اس ایٹمی دور میں بھی بنیادی شہری سہولتوں سے محروم ہیں ، اس شہر ہی نہیں بلکہ پورے ضلع کے عوام انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں زندگی گزار رہے ہیں، اس علاقے کے لوگوں کو پینے کاصاف پانی فراہم کرنے کاکوئی معقول انتظام نہیں ہے، کم وبیش یہی صورت حال ہسپتالوں کی ہے سرکاری ہسپتالوں کی بلند وبالا عمارتیں تو موجود ہ...
سری لنکا کا نام سنتے ہی عموماً کرکٹ، ریڈیو سیلون، چائے یا پھر تامل ٹائیگرز کا خیال ذہن میں آتا ہے۔ کولمبو ائرپورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر شہر کی طرف جاتے ہوئے اندازہ ہوا کہ کسی بھی ملک کی عالمی شناخت کے کئی پہلو ہوسکتے ہیں، مگر حقیقت میں ہر ملک متنوع مزاج رکھتا ہے۔ پچیس ہزار مربع میل کے اس سرسبز و شاداب جزیرے کی زمینی سرحدیں نہیں، فقط سمندری حدود ہیں، جو بھارت اور مالدیپ کے ساتھ ملتی ہیں۔ دو کروڑ نفوس پر مشتمل یہ ملک، پہلی نظر میں بے حد مذہبی رجحان کا حامل دکھائی دیا۔ فی مربع م...
وقت ہو یا سمندر دونوں ہی بڑے بے رحم ہو تے ہیں ان کی فطرت میں لوٹ آ نا لکھا ہے لہذا لوٹتے ضرور ہیں مگر اللہ کی قدرت کے پیش نظر وہ سمندر جو کہ 50میل پیچھے چلا گیا ہے لوٹ کر نہیں آ یا مگر وقت ایک بار پھر لوٹ کر آ نا شروع ہو چکا ہے یہ غالبا 1839 کی بات ہے جب بر طانوی افواج نے سندھ پر قبضہ کیا اور یہاں مستقل سکونت پذیر ہو گئے، مستقل سکونت اختیار کر نے کے پیش نظر انہیں سب سے پہلے با زار کی ضرورت پیش آ ئی لہذا ان کے لیے صدر جسے کیمپ کا علا قہ کہا جا تا تھا میں ایک با زار قائم کر...
پاکستان دنیا کا ایسا منفرد ملک ہے جہاں پہاڑ بھی ہیں، صحرا بھی اور سمندر بھی، کہیں برف زاروں سے ڈھکے میدان ہیں تو کہیں دور دور تک پانی کے آثار بھی نظر نہیں آتے، یہاں کے تاریخی مقامات، شمالی علاقہ جات کے دل کو چھو لینے والے مقامات اس سرزمین کو منفرد بناتے ہیں، یہ سب مقامات وطن عزیز کے تمام صوبوں کی رنگا رنگ تہذیبی ثقافت کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔وادی مہران کی قدیم ترین تہذیب کی تو پھر زمانہ قدیم کے مناظر ذہنوں میں اْبھر آتے ہیں۔آج ہم سندھ کے ایک قدیم شہر نیرون کوٹ موجودہ حیدر ا...
چینی تہذیب کی اہم انفرادیت یہ تھی کہ اس میں فلسفیوں کا کردار سب سے اہم تھا۔ مذہب ان کی سیاست اور عملی زندگی میں دخل انداز نہیں ہوتا تھا۔ اِن کے ہاں آبائو اجداد کی پرستش ہوتی تھی۔ جس کی وجہ سے ان کی تہذیب میں ماضی اور حال ہم آہنگ ہو جاتے تھے۔ اگرچہ چین میں دوسرے مذاہب بھی آئے جن میں ایران سے زرتشت کا مذہب آیا مختلف عیسائی فرقے بھی آئے اسلام بھی آیا اور ہندوستان سے بدھ مت بھی لیکن بدھ مت کے علاوہ دوسرے مذاہب چین میں جگہ نہ پا سکے بدھ مذہب نے چین کا رابطہ ہندوستان سے قائم ...
ہنگول نیشنل پارک پاکستان کا ایک بڑا پارک ہے ،جو تقریباً چالیس ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر مشتمل ہے۔نیشنل پارک اس علاقے کو کہتے ہیں، جہاں جنگلی حیات، پھول، پھل اور درخت شامل ہوتے ہیں کو تحفظ حاصل ہو۔ یہاں نہ کوئی درخت کاٹ سکتا نہ شکار کر سکتا ہے ،نہ یہاں کی مٹی بجری ،گریول یا ریت نکال سکتا ہے۔ ماحول جیسا ہے ویسا ہی رکھا جاتا ہے۔ اس علاقے کے باشندے، جو ماحول دوست پیشہ اختیار کیے ہوتے ہیں ان کو اس کی اجازت ہوتی ہے جیسے گلہ بانی ،کاشتکاری یا ماہی گیری وغیرہ۔ ہنگول نیشنل پارک کا عل...
جمہوریہ مالدیپ ،چھوٹے بڑے تیرہ سو جزائر پر مشتمل بحرہند کے اندر ایک اسلامی ریاست ہے۔سمندر کے اندرپانچ سو دس(510)میل لمبا شمال سے جنوب اور اسی(80)میل چوڑا مشرق سے مغرب اس ملک کا کل رقبہ ہے۔ ’’مالی‘‘یہاں کا دارالحکومت ہے جو سری لنکا سے جنوب مغرب میں چار سو(400)میل کے فاصلے پر بنتا ہے ۔ دارالحکومت ہونے باعث حکومت کے مرکزی دفاتر،اعلی عدالتیں اور تعلیم کے بہترین ادارے یہاں موجود ہیں۔مالدیپ کے ان جزائر میں چھوٹے بڑے پہاڑی سلسلے بھی چلتے ہیںلیکن پھر بھی یہ جزائر سمندر کے برابر یا مع...
تھائی لینڈ جنوب مشرقی ایشیا کا ملک ہے،اس کے مغرب اور شمال مغرب میں برما کی ریاست ہے،شمال مشرق اور مشرق میں ’’لائس‘‘اور کمبوڈیاکے ممالک ہیںاورجنوب میں سمندری خلیج ہے جسے ’’خلیج تھائی لینڈ‘کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔خلیج تھائی لینڈ کے ساتھ ہی جنوبی چین کے سمندر اور پھرجزیرہ نما ملائیشیا بھی واقع ہیں۔تھائی لینڈ کا کل رقبہ دولاکھ مربع میل سے کچھ کم ہے اور یہ سارا ملک اپنی خلیج کے گرد ایک مدار کی صورت میں واقع ہے۔جغرافیائی طورپرتھائی لینڈ دوہزار میل طویل ساحلی پٹی کا مالک ملک ہے جس...
اندلس کے شہر اشبیلیہ کا مکین ابن زہر (وفات 1162ء) دنیا کے اولین پیرا سائٹالوجسٹس (Parasitologist ) میں شمار ہوتا ہے۔ اس نے خارش کے کیڑوں (scabies) کو بیان کیا۔ مایہ ناز مسلمان انجینئر بد یع الزماں الجزاری نے 1206ء میں ایک ایسی مشین بنائی جس کے ذریعہ پانی بلندی تک لے جایا جاتا تھا۔ اس نے پانی کو اوپر لے جا نے کے لیے (یعنی آب پاشی کے لیے ) کرینک کنیکٹنگ راڈ سسٹم بنایا۔ اس ایجاد نے ٹیکنالوجی پر دیرپا اثر چھوڑا اور انجینئرنگ کی فیلڈ میں انقلاب آ گیا۔ یہ سسٹم با ئیسکل میں بھی اس...
پشا ور قد یم ز ما نے گند ھا ر اسلطنت کا مر کز تھا اور اس کا مزید پر ا نا نام بر ش پو ر تھا ۔جبکہ با دشا ہ اکبر اعظم نے اسے بعد میں پشا ور کا نا م د یا بر صغیر ہند میں تما م بیرو نی مما لک کے حملہ آور ا س را ستے سے حملہ آور ہو ئے لیکن انگر یز وں نے پشا در کا ر خ نہ کیا ۔پشاور پرحملہ آورہونے والوں میں افغا نی ،ایر انی ،یو نا نی اور مغل با دشا قا بل ذ کر ہیں ۔انیسیو یں صد ی کے ا ٓغا ز ہی میں سکھو ں نے پشا ور پر قبضہ کر لیا ۔پھر 1848ء میں انگریز قا بض ہوگئے ۔بیسو ی صد ی کے آ ...
موسم گرما کی ملک بھرمیں آمد آمد ہے ‘ایسے میں گرمی سے گھبراکرکسی پرفضامقام پرجانے کوجی کرتاہے اوراگریہ مقام کوئی شاندارسی جھیل ہوتوکیاکہنے ۔ یوں توپاکستان کاچپہ چپہ قابل دید ہے لیکن ہم یہاں دس خوبصورت جھیلوں کا تعارف کرارہے ہیں ،جہاں جانے کے بعدآپ کاواپس آنے کودل ہی نہیں کرتا۔ جھیل سیف الملک خو بصو رت تر ین جھیل کی اس فہرست میں سب سے پہلا نمبر جھیل سیف الملو ک کو حا صل سے ۔یہ جھیل سیف الملو ک وادی کا غا ن کے اختتا م اور وار ی نا ران سے انہتا ئی قر یب ہے یہ پا کستا ن کی ...
پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جس کی سرزمین دنیا کے حسین ترین مناظرسے بھری پڑی ہے ،اور حکومت کی جانب سے ان علاقوں پر مناسب توجہ نہ دئے جانے کے باوجود ان علاقوں کودنیا کے حسین ترین مناظرکاحامل مقام قراردیا جاسکتا ہے ، ایبٹ آباد کا شمار بھی ایسے ہی علاقوں میں ہوتا ہے ،ایبٹ آباد کاشمار پاکستان کے حسین ترین شہروں میں ہوتا ہے اور یہ غالباً پاکستان کے ان چند شہروں میں سے ایک ہے جو اب بھی قدیم روایات اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہیںیہاں قدیم روایات سے میری مراد قبائلی یا...
برگد کے درخت صدیوں پرانی تاریخ کے امین ہیں۔ بہت سے قصے کہانیوں اور علاقائی ثقافت سے ان کا گہرا تعلق ہے۔ کہیں اسے بوڑھ پکارا جاتا ہے تو کوئی بوہڑ کے نام سے اس کی شناخت کرتا ہے۔ اسے انگریزی زبان میں بینین (Banyan) کہا جاتا ہے جو گجراتی لفظ ’’بنیا‘‘ سے ماخوذ ہے۔ بنیا کا لفظ ہندو تاجروں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ روایت ہے کہ بنیا کہلانے والے ہندو تاجر اپنا سامان فروخت کرنے کے لیے دور دراز علاقوں میں جایا کرتے تھے۔ گرمی سے بچنے اور تھکاوٹ اتارنے کے لیے برگد کے درختوں کے نیچے لیٹ جایا...
پاکستان ایک ایسا خطہ ارضی ہے جو ایک ہی وقت میں گنجان آباد شہروں، قدرتی حسن اور ایک انتہائی دلکش تہذیب کا مجموعہ ہے جو دنیا بھر کے سیاحوں اور کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور ہر سال ہزاروں سیاح پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔ سیاحت کے شوقین افراد کے مختلف مزاج اور ذوق ہوتے ہیں، کچھ لوگ پرانی تہذیب اور تاریخ کے حامل ایسے بڑے شہروں کی طرف جانا چاہتے ہیں جو سیاحوں کو تمام سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ اس نقطہ نظر سے کراچی اور لاہور دو ایسے شہر ہیں جو نہ صرف پاکستانی بلکہ بیرونی سیاحوں کو بھی اپ...
ایفل ٹاور1889ء کو پیرس کی ایک نمائش کے لیے تیار کیا گیا تھا اس وقت ایفل ٹاور کو مستقل طور پر تیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔1909ء میں ایفل ٹاور کو مسمار کر دیا جانا تھا لیکن پھر اس کو ایک بہت بڑے ریڈیو اینٹینا کے طور پر استعمال کرنے پر غور کیا گیا اور اس کو مسمار کرنے کا حکم خارج کر دیا گیا۔2011ء میں ایفل ٹاور پیسے دے کر دیکھے جانے والی دنیا کی مقبول ترین جگہ تھی اس سال تقریباً 6.98ملین لوگوں نے ایفل ٹاور کی سیر کی۔دوسری عالمی جنگ کے دوران جب ہٹلر پیرس پہنچا تو فرانسیسی لوگ...
مغلوں کی تعمیر کردہ عظیم الشان عمارات جہاں مرقع کاری اور کاریگری کے مبہوت کر دینے والے عناصر سے مزین ہیں وہاں اپنے اندر مختلف انسانی جذبات یعنی‘ نفرت‘ محبت‘ حسد‘ انتقام‘ انصاف‘ اور سازش وغیرہ کی سینکڑوں داستانوں کو بھی سموئے ہوئے ہیں۔ محبت کی داستانوں میں سب سے مشہور کہانی انارکلی ہے جسے سچی محبت کے جذبے نے لازوال بنا دیا ہے۔ انارکلی اور شہزادہ سلیم (جہانگیر) کے عشق کی داستان ایک ختم نہ ہونے والی بحث میں تبدیل ہو گئی ہے۔تاریخ دانوں اور عوام کی آراء بالکل مختلف ہیں۔ ان مختلف ...
اسٹاک ہوم کی طرف روانہ ہوا تو ایسا نہیں لگا کہ کسی اور ملک گیا ہوں کیوں کہ اسکینڈے نیویا کا عمومی مزاج ایک جیسا ہے۔ صاف ستھرا ماحول، اپنے کام سے کام رکھنے والے لوگ، عوامی ٹرانسپورٹ کا بہترین نظام، ایک ہی طرز کے ٹرانسپورٹ کارڈ، جیب پھاڑ قسم کی مہنگائی، امن و شانتی ایسی کہ لوگوں کے چہروں سے چھلکتی ہوئی محسوس ہو، دکھاوے سے ذرا دور سادہ دکھائی دینے والی اکثریت، گاڑیوں کے ساتھ ساتھ دوڑتی بھاگتی سائیکلیں اور ایک عجب سی خماری جو آسودگی کے بعد خود بخود چہرے کا حصہ بن جاتی ہے، جو باہ...
دنیا میں قدرت میں بہت سے خوبصورت مقامات تخلیق کیے ہیں جن میں بعض مقامات ایسے ہیں جن کو دیکھ کر قدرت کی کاری گرمی پر انسان رشک کر اٹھتا ہے ۔ ایسی ہی مقامات کچھ مقامات ایسے ہیں جنہیں ہم جھیل کا نام دیتے ہیں ، جھیلوں کا وجود پانی کے کسی جگہ پر ٹہرنے یا پھر کٹاؤ یا راستہ بنانے کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔زیرنظرمضمون میں بھی ہم نے چند خوبصورت جھیلوں کی معلومات اکٹھا کیا ہے جوقارئین کی دلچسپی کے لیے پیش خدمت ہے۔ پلی ویس جھیل Plitvice Lakes یہ جھیل کروشیا ( Croatia ) میں واقع ہے ۔ یہ...
یوں پاک سرزمین کاچپہ چپہ دیکھنے کے قابل ہے ۔ لیکن قدرت بعض ایسے مقامات بھی پاکستان کوعطاء کیے جن کی مثال دیناناممکن ہے ۔ کراچی کی ساحلی پٹی ویسے توساراسال سیاحوں کی توجہ کامرکزبنی رہتی ہے لیکن موسم گرمامیں یہاں پرتفریح کے لیے آنیوالوں کاہجو م ہوتاہے اگریہ کہاجائے توغلط نہ ہوگاکہ سمندرکے سامنے انسانوں کاسمندرنظرآتاہے ۔ہاکس بے ہویاگڈانی ہرجانب لوگ لوگ ہی لوگ نظرآتے ہیں ۔یہی نہیں سی یواورکلفٹن کے ساحل پربھی اتنارش نظرآتاہے کہ الامان والحفیظ ۔یہی نہیں صوبہ بلوچستان میں پھیلے ...
پاکستان کی پہچان نانگا پربت اپنے حسن کے جلوے بکہیرتا پاکستان کے صوبے گلگت بلتستان کے ضلع استور میں واقع ہے ۔ دنیا کی نویں اور پاکستان میں K-2 کے بعد دوسری بلند ترین چوٹی ہے جو سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے ۔ سطح سمندر سے اسکی بلندی تقریباً 8126 میٹر یا 26,660 فٹ ہے، سال بہر برف سے ڈہکی یہ چوٹی اپنے اندر بے پناہ حسن اور کشش رکہتی ہے اور خاص طور پر چودہویں کی رات کو جب چاند اپنے پورے جوبن پرہوتا ہے اور کہکشائیں اس سے باتیں کرتی ہیں تو اسکی خوبصورتی انسانی عقل کو حیرت میں مبتلا ک...
بلوچستان کے ضلع خضدارکے علاقے وڈھ میں ایک اہم زیارت ’’لاہوت لامکاں ‘‘کہلاتی ہے اس جگہ کے بارے میں روایات ہیں کہ کائنات میں سب سے پہلے یہی مقام تخلیق کیاگیاتھااورکچھ روایات کے مطابق حضرت آدم علیہ السلام کواسی جگہ اتاراگیاتھا۔ یہ وجہ ہے کہ مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے لوگ ہرسال یہاں دشوارگزارراستہ طے کرکے آتے ہیں ۔ اس کے نزدیک ہی ایک مشہوربزرگ شاہ بلاول نورانی کامزاربھی ہے کراچی سے حب کے راستے بلوچستان جاتے ہوئے اس سلسلے کاپہلاپڑائومحبت فقیرکے مزارپرہوتاہے ۔ اس کے بارے م...
وادی سوات دریائے سوات اور اس کے معاونین دریاووں کے نکاس کا علاقہ ہے۔ اس میں زرخیز سیلابی مٹیپائی جاتی ہے۔سوات میں وسیع پیمانے پر کاشتکاری کی جاتی ہے۔ یہ اپنے گھنے جنگلوں اور مختلف النوع پھولوں اور پھلوں کی فصلوں کے لیے مشہور ہے۔ چاول، گندم، مکئی، جو، دالیں، سرسوں، گنا اور مسور یہاں کی بڑی فصلیں رہی ہیں۔ بہت اوپر کے علاقوں میں صرف ایک فصل ہوتی ہے جب کہ وادی خاص میں دو فصلیں ہوتی ہیں۔ یہ سارا کا سارا علاقہ اتنا زرخیز ہے کہ اچھی فصلوں کے حصول کے لیے کوئی زیادہ محنت درکار نہیں ہو...
مصر نے جمعرات کو رمسیس دوم کا دیوہیکل مجسمہ قاہرہ کے نئے عجائب گھر میں رکھنے کے لیے منتقل کر دیا ہے۔مصر کے حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ رمسیس دوم کا مجسمہ قاہرہ کے عجائب گھر میں ہونے سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔رمسیس دوم کا 3200 سالہ قدیم دیوہیکل مجسمہ گرینڈ میوزیم میں رکھا گیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ کئی سالوں کی تاخیر کے بعد یہ عجائب گھر اگلے ایک سال میں پبلک کے لیے کھول دیا جائے گا۔اس 83 ٹن وزنی مجسمے کو 400 میٹر کے فاصلے پر خاص طور پر تیار کیے گئے آہنی فریم میں منتقل کیا گ...
صحرا جس کے نام سے گرمی دھوپ۔ پیاس اور تاحدِ نگاہ ریت کا احساس ابھر کر سامنے آجاتا ہے لیکن اللہ تعالی نے کائنات میں ایسی بھی صحرا تخلیق کی ہے جو گرم نہیں بلکہ سرد ہے اور بنی نوع انسان کے لیے ایک عجوبے کی حثیت رکھتا ہے اور ایسی ہی تخلیق دیکھ کر وہ اللہ رب العزت کا متصرف ہوجاتا ہے۔ یہ ہمارے لیے خوش نصیبی اور فخر کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا کا سب سے خوبصورت خطہ عطاء کیا ہے جن میں سے ایک ــــ پہچان پاکستان گلگت بلتستان بھی ہے۔ اس خوبصورت اور دلکش خطے کا تو کیا ہ...
دنیامیں کئی ممالک ایسے ہیں جن کی آبادی کراچی سے بھی کم ہے لیکن معاشی اعتبارسے کئی بڑے ممالک سے بہت آگے ہے جن میں کویت اوربرنائی دارالسلام قابل ذکرہیں لیکن اگریہ کہاجائے توسب کوحیرت ہوگی کہ دنیامیں کئی ممالک ایسے بھی ہیں جن کی آبادی کراچی کی کسی کچی بستی میں رہنے والو ںکی تعدادسے بھی کم ہے ۔بلکہ ایک ملک توایسابھی جس کی آبادی کسی گنجا ن آبادی والے محلے سے بھی کم ہی ہے ۔یہاں ایسے ممالک کے بارے میں لکھاجارہاہے جن کے بارے میں ہمیں یقین ہے کہ آپ نے کبھی سنانہیں ہوگا۔ان ممالک ...
رمضان رفیق شاہراہِ قراقرم پر چلاس سے ہنزہ کی طرف جائیں تو نومل نامی علاقے سے نلتر نامی جھیل کی سمت جانے کیلیے جیپ کرائے پر حاصل کی جاسکتی ہے اِس جھیل کے لیے جیپیں جاتی ہیں۔ یہ جھیل کیا ہے قدرت کی صناعی کا نادر ثبوت ہے ،کبھی کبھی تو سوچتا ہوں کہ کیا اِسے جھیل بھی کہنا چاہیے یا ابسٹرکٹ آرٹ کا قدرتی نمونہ؟ پہلی نظر میں ہَرا رنگ جھیل کے رنگ پر غالب نظر آتا ہے، اگلی نظر میں کہیں دور ایک نیلگوں رنگ کا بھی احساس ہوتا ہے، کہیں کہیں قوس قزاح کی جھلک بھی دکھائی دیتی ہے، ایسی جگہ جو ...
شہلا حیات بھارت کاہر شہر اپنے انواع واقسام کے کھانوں میں ایک دوسرے سے جدا شناخت رکھتاہے، اگرچہ اب بھارت کے ہر بڑے شہر میں بھارت کے مختلف شہروں کے مشہور اورمرغوب کھانے بھی بآسانی دستیاب ہوتے ہیں لیکن ان کھانوں کے ان کے شہروں میں جس اہتمام کے ساتھ پکایا جاتاہے، دوسرے شہروں میں وہ ذائقہ حاصل نہیں ہوپاتا، کھانوں کے اعتبار سے بھارت کے وہ شہر زیادہ مشہور ہیں جہاں نوابوں اورراجہ مہاراجائوں کے حکمرانی رہی ہے کیونکہ ان کو طرح طرح کے کھانوں کاجنون کی حد تک شوق تھا ،یہی وجہ ہے کہ بھار...
ماہرین کا خیال کہ ابتدا میں اس نسل کے پرندوں کا سائز چھوٹا تھا لیکن چونکہ یہ سمندر کے کنارے رہتے تھے۔ انہیں اڑنے کے بغیر ہی خوراک مل جاتی تھی۔ چنانچہ کاہلی اور سستی کے باعث ان کا وزن اور حجم بڑھنا شروع ہوگیا اور پھر آنے والی نسل دیو قامت بن گئی۔نیوزی لینڈ میں سائنس دانوں کو زمانہ قبل از تاریخ کے ایک دیو قامت پرندے کی باقیات ملی ہیں جن کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ یہ پرندہ اپنی ساخت میں آج کے پینگوئن جیسا تھا لیکن قدو قامت اور وزن میں اس سے کئی گنا بڑا تھا۔جاری ہونے والے بیان م...
ابو خضر دلفریب پہاڑوں، دیدہ زیب جھرنوں، حسین وادیوں، ہر دم برستے ساونوں، تاحدِ نگاہ سرسبز چراگاہوں، آئینہ نما جھیلوں، اِٹھلاتے بل کھاتے دریاؤں، رنگ برنگے پھولوں اور چہچہاتے خوش رنگ پرندوں کی سرزمین نیوزی لینڈ کو کرہ ارض پر ایک محفوظ، محبوب اور خوبصورت ترین خطہ زمین تصور کیا جاتا ہے۔ 2017 کے ’’گلوبل پیس انڈیکس‘‘ (Global Peace Index) کے مطابق نیوزی لینڈ کو دنیا کو دوسرا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا جبکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے ’’کرپشن پرسیپشن انڈیکس‘‘ (Corruption Perception ...
ظریف بلوچ مکران کے ساحلی علاقے قدرتی حسن سے مالا مال ہیں اور یہاں سمندری معدنیات کے وسیع ذخائر زمانہ قدیم سے موجود ہیں جبکہ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مکران کے سمندر میں تیل اور گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ جیوانی سے گڈانی تک پھیلا ہوا سمندر تاریخی، جغرافیائی اور عسکری حوالے سے ایک اہم خطہ ہے۔ ساحلِ مکران کے دیدہ زیب حسن میں ایک جزیرہ ’’اسٹولا‘‘ بھی شامل ہے۔ اسٹولا جزیرہ تاریخی، جغرافیائی اور عسکری حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ جزیرہ نہ صرف قدرتی حسن کے دلفریب مناظر ک...
پرویرقمر ہری پور جو کہ ہزارہ ڈویژن کا اہم شہر ہے۔ صوبہ خیبر پختوانخواہ میں واقع ہے۔ اسلام آباد سے اس شہر کا فاصلہ تقریباً 65 کلومیٹر ہے۔ ہری پور شہر سے تقریباً 35 کلومیٹر کے فاصلے پر سر سبز و شاداب پہاڑی سلسلے میں ایک پر فضا اور خوبصورت پہاڑ کے بالکل ٹاپ پر سری کوٹ کا گاؤں موجود ہے۔ جو کہ اپنی تمام تر خوبصورتی کے ساتھ ساتھ نہایت ہی اعلیٰ مذہبی سید گھرانے کی د جکر معتبر تصور کیا جاتا ہے۔ سری کوٹ کے لفظی معنی ’’پہاڑ کی اونچائی پر گاؤں ‘‘ کے ہے۔ چوکہ لفظ سری کے معنی اونچا ...
رمضان رفیق میں نے اب تک تین بار ایمسٹرڈیم دیکھا ہے، دو دفعہ دوستوں کے ساتھ اور ایک بار اکیلے۔ ایمسٹرڈیم کے رنگوں میں کچھ ایسا خاص ہے جو آدمی کو بیزار ہونے ہی نہیں دیتا۔ پہلی بار دیکھا تو یہ شہر پہلی نظر میں ہی اچھا لگا۔ اْس وقت ہم ایک بس کے ذریعے پیرس سے ایمسٹرڈیم آئے تھے۔ بس میں گزرے اِن چند گھنٹوں کے دوران مجھے ایک ڈچ خاتون کے ساتھ بیٹھنے اور بات کرنے کا اتفاق ہوا۔ اْس ملاقات میں ہی ایمسٹرڈیم کے خوبصورت ہونے کا یقین سا ہو گیا تھا۔ اگلی دفعہ میرے منہ سے ایمسٹرڈیم کی خوبصو...
اختر حفیظ فطرت سے انسان کا رشتہ صدیوں پر محیط ہے۔ پتوں سے اپنا جسم ڈھانپنے، غاروں کو گھر بنا کر رہنے والا انسان اور دریاؤں کو مقدس ماننے والا انسان ترقی کرتا کرتا اِن فطری رنگوں بلکہ زندگی کے حقیقی رنگوں سے دور ہوتا چلا گیا۔مگر اِسی ترقی کی دوڑ نے انسان کو کافی تنہا اور حقیقی سکون سے عاری بھی کردیا ہے، یہی وجہ ہے کہ بناوٹی آسائشی چیزوں میں گھرے رہنے کے باوجود بھی ہمیشہ ذہنی و جسمانی تسکین میں تلاش رہتا ہے جو صرف فطرت اور فطری رنگوں میں پیوستہ ہوتی ہے۔ 18ویں صدی کے فرانسیس...
وارانسی، کاشی یا بنارس شہر کا ہندو مذہب میں بڑا مقام ہے جہاں زندگی روزانہ موت سے گلے ملتی نظر آتی ہے۔ہندو مذہب میں بنارس کی خاص اہمیت ہے اور ادب میں صبح بنارس کا ذکر کثرت سے ملتا ہے۔یہ شہر صدیوں سے دریائے گنگا کے کنارے آباد ہے اور یہاں دور دراز سے سیاحوں کی آمد کی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے۔ہندو مذہب میں اس شہر اور اس دریا کا اہم مقام ہے۔ کہتے ہیں کہ یہاں غسل کرنے سے پاپ یعنی گناہ دھل جاتے ہیں ۔ اس لیے یہاں ا شنان کرنے والوں کا تانتا لگا رہتا ہے۔یہاں مندروں کی کثرت ہے اور لوگ ...
سلمیٰ حسین سندھ کے مشہور شہر تھرپارکر سے متصل بھارتی ریاست زین آباد 1919 میں قائم کیاگیا تھا۔کچھ مغربی بھارت کا ریگستانی علاقہ ہے جس کی سرحد پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر سے ملتی ہے۔ زین آباد اسی ریگستان میں ایک چھوٹی سی ریاست رہی ہے۔زین آباد کی جھیل پورے بھارت بلکہ برصغیر میں مشہور رہی ہے اس نہر میں دیسی اور بدیسی دونوں قسم کے پرندے پائے جاتے ہیں ۔ 1919 میں زین خان نے اپنے بزرگوار کے وطن ڈاس ڈا کو خیرباد کہا اور احمد نگر کے سلطان کی دی ہوئی جاگیر اور 12 ہزاری منص...
وقار احمد جنگوں کی تاریخ کا المیہ رہا ہے کہ آیا یہ نامکمل ہوتی ہیں یا پھر جھوٹی ہوتی ہیں۔ ہیروز اور فتوحات کی عظیم کہانیوں میں اکثر میدان جنگ کی زد میں آنے والے ایک عام آدمی کا درد کہیں کھو سا جاتا ہے۔1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں کے دوران عمرکوٹ، سندھ کے باسیوں کا تذکرہ ہمارے اسکولوں کی نصابی کتابوں میں کہیں نہیں ملتا۔ مجھے 1965 اور 1971 کی جنگوں کی یہ غیر تحریری کہانیاں اس چھوٹے، گرد آلود شہر کی حالیہ سیر کے موقعے پر زبانی سننے کو ملیں۔ عمرکوٹ سندھ کے مشرقی حصے میں...
ببرک کارمل جمالی اب کی بار سیر و تفریح کی غرض سے ہماری منزل ایک ایسا مقام تھا جہاں لوگ نہیں بستے بلکہ ملک میں بسنے والے لوگوں کا علاج کرنے والی جگہ بستی ہے۔ ہماری یہ منزل بلوچستان کے ضلع جھل مگسی سے صرف بارہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جسے ’’پیر لاکھا‘‘ کہا جاتا ہے۔ بلوچستان کے باسی اسے ’’ٹھار لاکھا ٹھار‘‘ کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ ’’ٹھار لاکھا ٹھار‘‘ سندھی زبان کا جملہ ہے جس کا مطلب ہے ’’اے لاکھو میرے جسم کو ٹھنڈا کردیں ٹھنڈا۔‘‘ یہاں موجود چشمے کا پانی نہانے والے کے جسم کو ٹ...
پرویز قمر اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایسے خوبصورت و دلکش خطے عطاء کئے ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں اور ساری دنیا کے لوگوں باالخصوص قدرتی حسن و رعنائی سے محبت کرنے والوں کو اپنی جانب کھنچتے ہیں ۔ انہی پرکشش وادیوں میں سے ایک وادی حراموش ہے۔وادی حراموش پاکستان کے صوبے گلگت بلتستان میں اپنے آب و تاب کے ساتھ موجود ہے۔وادی حراموش گلگت شہر کے شمال میں سطح سمندر سے4578 میٹر بلند ہے گلگت شہر سے وادی حراموش کا فاصلہ تقریباً78 کلو میٹر ہے جس طرح حراموش قدرتی حسن سے مالا مال ہے اسی...
اختر حفیظ صحراؤں کے بھی اپنے دکھ اور سکھ ہیں ۔ ریت کے ٹیلوں ، پگڈنڈیوں ، جانوروں کے ریوڑ اور انسانی آبادی کو اپنے اندر سمائے ان صحراؤں کے رنگ بھی الگ ہوتے ہیں ۔ بارش کا انتظار کرتے لوگوں کی آنکھیں اْس وقت برسنے لگتی ہیں ، جب بادل اِن صحراؤں کی ریت پر برسنے سے انکار کردیتے ہیں ۔ لیکن آنکھوں کا نمکین پانی ریت کو سینچ نہیں پاتا اور نہ ہی اِن میں زندگی کی بہار لاسکتا ہے۔ لیکن زندگی ہر صورت میں صحراؤں میں اپنی بقا کی جنگ لڑتی رہتی ہے۔ سندھ کے دو بڑے صحرا، تھر اور اچھڑو تھ...
جرمنی کا دارالحکومت برلن 35 لاکھ کی آبادی والا سب سے بڑا شہر ہے جو قدیم و جدید دونوں انداز کے ساتھ وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اِس شہر کی سیاحت کے لیے ہم نے زمینی راستہ اختیار کیا اور سوئیڈن کے دارالحکومت سے تقریباً1400 کلومیٹر کا سفر کرکے یہاں پہنچے۔ کار کے ذریعے زمینی سفر کا اپنا ہی مزا ہوتا ہے جس سے راستہ میں گزرتے ہوئے پورے خطّے کی سیاحت ہوجاتی ہے۔ کوپن ہیگن پہنچنے کے لیے ہمیں ڈنمارک اور سوئیڈن کے درمیان بحیرہ بالٹک پر 16 کلومیٹر طویل پل بھی عبور کرنا پڑا جس کا چار کلومیٹ...
ابوبکر شیخ جب آپ کراچی کے سمندری کنارے سے کشتی میں بیٹھ کر کسی بھی جزیرے پر چلے جائیں تو جولائی کے گرم ترین شب روز بھی کسی افسانوی دنیا جیسے لگنے لگتے ہیں۔ آپ ابراہیم حیدری کے نزدیک واقع ’ڈنگی‘ اور ’بھنڈاڑ‘ جزیروں پر بھی جا سکتے ہیں۔یہ دونوں جزائر فطرت کی ایک عنایت ہیں۔ وہاں بھنڈاڑ پر آپ کو ایک قدیم درگاہ بھی مل جائے گی جہاں جزیروں پر رہنے والے ماہی گیر ہر سال میلے کا انعقاد کرتے ہیں۔ ان جزیروں کے کناروں تک کثافت نہیں پہنچی اس لیے وہاں کے کنارے ابھی تک صاف سْتھرے ہیں اور ...
کچھ عرصہ قبل تک بہت کم لوگ قاہرہ کے نواح میں واقع وسیع نخلستان سیوا کے بارے میں کچھ جانتے تھے اور مصر کی سیر کے لیے نکلنے والے سیاح عام طور پر قاہرہ اور مصرکے دیگر مشہور شہروں تک ہی محدود رہتے تھے ،سیوا قاہرہ کے شمال مغربی علاقے میں لیبیا کی سرحد کے قریب واقع ہے اور اسے مصر کے لیے قدرت کا تحفہ قرار دیاجاتا ہے، اس شہر کی تاریخی عمارتیں اور علاقے میں واقع روایتی مکان دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں ، اور انھیں دیکھ کر کہنا پڑتا ہے کہ اس علاقے کو بجا طور پر مصر کا پوشیدہ خزانہ کہا جاتا...
ہالینڈکا زیادہ عرصے تک قبضہ برقراررہنے کے باعث سری نام میں ڈچ زبان کو سرکاری زبان کادرجہ حاصل ہے ‘ پرقومی زبان نہیں سری نام کاشمار جنوبی امریکا کے خوبصورت ترین ملکوں میں ہوتا ہے اورہرسال لاکھوں سیاح اس ملک کی خوبصورتی کی وجہ سے اس کی سیر کرنے کے لیے اس ملک کا رخ کرتے ہیں ، اوریہاں کے حسین مقات کی سیرکرکے لطف اندوزہوتے ہیں ۔ یہ ملک بدقسمتی سے مختلف ادوار میں مختلف طاقتوں کے زیر نگیں رہا لیکن اس ملک کے جری باشندوں نے کبھی بھی غلامی کو دل سے قبول کیا اور نہ ہی اسے اپنا مقدر تصو...
ٹلہ کی چوٹی سطح زمین سے 3200 فٹ بلند ہے۔ یہ ایک صحت افزا اور خوبصورت مقام ہے۔ جہاں طبی جڑی بوٹیوں کے علاوہ ایسے مختلف قسم کے درخت اور پرندے بھی پائے جاتے ہیں جو اس علاقے کے دوسرے حصوں میں دکھائی نہیں دیتے۔ آج سے تقریباً چار ہزار سال پہلے آریہ قوم ترکمانستان سے کوہ ہمالیہ کے شمالی اور مغربی درّوں کی راہ سے پنجاب میں وارد ہوئی تھی اور چونکہ پنجاب کا پہلا پڑاؤ درئہ جہلم ہے اس لیے اکثر مورخین کا اس امر پر اتفاق ہے کہ آریہ قوم کی پہلی جولان گاہ وادی جہلم تھی۔ یہ قوم فطری مظاہ...
1947 میں تقسیم برصغیر کے بعد بہت سے گاؤں اور شہر تھے جن کے رہنے والوں کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ پاکستان کے بجائے بھارت کے شہری بن جائیں گے۔ اسی طرح بہت سے لوگ ایسے بھی تھے جنھیں یقین تھا کہ ان کا گاؤں یا شہر بھارت کا حصہ رہے گا لیکن آزادی کو سورج طلوع ہوتے ہی ان کو یہ معلوم ہوا کہ وہ بھارتی نہیں بلکہ پاکستانی شہری بن چکے ہیں ،لیکن کارگل میں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جو پہلے پاکستان کا حصہ تھا لیکن اب وہ بھارت کا شہر ہے اور اس شہر سے اپنے دوسرے گھروں کوجانے والے ان کے...
رسیاں باندھ کر آتش فشانی سلسلے کے اندر چھلانگ لگانے سے لے کر لاکھوں جیلی فش کے ساتھ تیراکی کرنے تک دنیا بھر میں مہم جوئی کے شوقین سیاحوں کے لیے خطرناک جگہوں کی کوئی کمی نہیں ۔ تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ سیاحت کے لیے سب سے خطرناک ترین کن مقامات کو قرار دیا جاتا ہے؟دنیا کے ایسے کئی سیاحتی مقامات ہیں جنھیں انتہائی خطرناک قرار دیا جاتا ہے مگر پھر بھی مہم جو سیاح وہاں جانے سے باز نہیں رہتے۔ فیری میڈوز ویسے تو یہ انتہائی خوبصورت اور مسحور کردینے والا مقام ہے مگر وہاں جانے والا ...
ہم جب بھی پشاور جاتے تھے تو دوستوں کا اصرار ہوتا کہ دیر بالا چلنا چاہئے،لیکن پشاور سے دیربالا تک 6گھنٹے کا سفر سوچ کر ہی پسینہ آجاتا تھا ،لیکن اس دفعہ جب ہم پشاور پہنچے تودوست مصرہوگئے کہ اس دفعہ تو دیربالا ضرور ہی جانا ہے ، بہرحال دوستوں کے اصرار پر ہم اس پرخطر سفر پر تیار ہوگئے،دوست کے پاس گاڑی تھی اور وہ بھی نئی لہٰذا ناشتے کے بعد سفر کاآغاز کیا،جوں جوں ہم آگے بڑھتے جارہے تھے ایک پْرکیف سا ماحول طاری ہوتا جارہاتھا۔ ہم سب ایک دوسرے سے بے خبر گردنوں کو گاڑی کے شیشوں کی جا...
اگر آپ اس برس کہیں گھومنے پھرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو بیرون ملک جانے سے پہلے اپنے ملک میں سفر کریں اور نئی چیزوں کا تجربہ کرکے دیکھیں ۔اس سلسلے میں آپ کی مدد کے لیے ہم نے ایک فہرست مرتب کی ہے جس کے ذریعے آپ جان سکیں گے کہ 2017 میں آپ پاکستان کے کن مقامات میں گھومنے سے ایک ناقابل فراموش تجربے کو زندگی کا حصہ بنا سکتے ہیں ۔اس فہرست کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ پاکستان کی خوبصورت ترین جھیلوں کے گرد گھومتی ہے۔ سیف الملوک جھیل ضلع مانسہرہ کی سب سے مشہور اور خوبصورت جھیل سیف الملو...
محمد کاشف علی کالاش قبیلہ، سلسلہِ ہندوکش میں دور دراز بسے چترال کی تین وادیوں (بمبوریت، رمبور اور بریر) میں پاک افغان سرحد (ڈیورنڈ لائن) کی قربت میں آباد ہے۔اس علاقے میں آبادی زیادہ نہیں ، مقامی نجی فلاحی تنظیم کے سربراہ وزیر زادہ کالاش کے مطابق تینوں وادیوں میں کالاش قبیلے کے تقریباً چار ہزار افراد مقیم ہیں ، جو اپنی قدیم تہذیب وتمدن پر آج بھی کاربند ہیں ۔ تاریخ اور روایات کی آمیزش سے یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ کالاش موجودہ وادیوں میں قریب دو ہزار برسوں سے یہاں آباد ہیں ۔ ...
انڈیا کے شہراحمدآباد کو سلطان احمد شاہ نے 15ویں صدی میں آباد کیا تھا۔حال ہی میں اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو نے انڈیا کے معروف شہر احمدآباد کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔یونیسکو کی کمیٹی نے گزشتہ دنوں احمد آباد کے علاوہ کمبوڈیا میں سمبور پیری کک کے ٹیمپل زون کے علاوہ چین کے کلانگسو کو بھی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ۔ احمدآبادبھارت کا پہلا شہر ہے جسے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس دوڑ میں ہندوستانی دا...
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی سرزمین کو دنیا کی ہر نعمت سے نوازا ہے ،بلکہ اگر یہ کہاجائے کہ اس ملک کی سرزمین کی ہر اینٹ ہر پتھر کے نیچے سے اللہ کی کوئی نہ کوئی نعمت چھپی ہوئی ہے ا س میں سے بہت سی نعمتوں سے ہم استفادہ کررہے ہیں ، بعض نعمتوں کو نکال نکال کر ہمارے رہنما اپنی تجوریاں بھرتے رہے ہیں اور بھر رہے ہیں اور بعض نعمتیں ہمیں فراہم کرکے ان پر بھاری ٹیکس لگا کر اپنے اللے تللوں کاانتطام کرتے رہتے ہیں ،اللہ تعالیٰ نے اس پاک سرزمین کو جن نعمتوں سے نوازا ہے ان میں گیس ، پیٹرول، تان...
رضا ہمدانی پنجاب کے شہر لائلپور کو کیپٹن پوپہم ینگ نے ڈیزائن کیا تھا۔ اس شہر کو ایک مکعب کی صورت میں ڈیزائن کیا گیا جو8 بازاروں پر مشتمل ہے۔ اسی بازار میں فیصل آباد کی پہچان کلاک ٹاور ہے یعنی گھنٹہ گھرہے۔ مرکزی ڈیزائن میں لائلپور کا رقبہ 110 ایکڑ تھا لیکن آبادی کے اضافے کے ساتھ8 بازاروں کے باہر بھی رہائشی علاقوں کے لیے جگہ کا تعین کیا گیا۔ لائلپور میں 8 بازاروں سے باہر دو اہم رہائشی علاقے تھے ڈگلس پورہ اور گرو نانک پورہ واقع ہیں ۔ لائلپور میں اکثریت سکھوں اور ہندوؤں کی ت...
دادی سے شہزادے سیف اور پری بدری جمال کی رومانوی کہانی سن سن کر جھیل سیف الملوک کا تصوراتی خاکہ ذہن میں کچھ ایسا گھر کر گیا کہ اسے حقیقت میں دیکھنا زندگی کی ایک سب سے اہم تمنا بن گئی۔بچپن تو سیف الملوک سے منسوب شہزادوں اور پریوں کی عشقیہ و طلسماتی کہانیوں کے سحر میں گزرا اور پھر بڑی ہوئی تو دنیاداری کی مصروفیت میں جیسے پھنس کر رہ گئی۔ ایک عرصہ دراز تک جھیل سیف الملوک کے نام سے نا آشنا ہو کر رہ گئی۔ پھر اچانک جب بچوں نے جھیل سیف الملوک کا ذکر چھیڑا اور وہاں سے جڑی پریوں اور دی...
روس کے نیشنل پارک نے سائبیرین شیروں کی قربتوں اور بوس و کنار والی تصاویر جاری کی ہیں ۔ان تصاویر میں شیروں کے کنبے اور بچے کھیل کود کرتے اور کیمرے کیلئے پوز کرتے نظر آتے ہیں ۔ سائبیرین شیروں کی تعداد ایک وقت میں کم ہو کر تقریبا دو درجن رہ گئی تھی لیکن اب ان کی تعداد تقریبا 600 بتائی جاتی ہے۔ دو لاکھ 60 ہزار ہیکٹر کی وسیع اراضی پر پھیلے پارک میں تقریباً 22 بالغ سائبیرین شیر اور ان کے سات بچے ہیں۔ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب شیروں کی یہ نسل شکار کی وجہ سے ناپید ہونے کے قریب پر...
سرِدست ایک فرضی کہانی ملاحظہ ہو، جو 'ڈونچار' کے حوالے سے سننے کو ملی۔ اس کے بعد میں نہیں مانتا کہ آپ زندگی میں کم از کم ایک بار اس پیاری آبشار کو دیکھنے کا پروگرام نہیں بنائیں گے۔قدیم زمانے کے لوگوں کاکہناہے کہ"پہلے پہل اس آبشار میں اتنا پانی نہیں ہوا کرتا تھا، یہ ایک چھوٹی سی آبشار تھی۔ پھر ننگو نامی ایک دیو اس علاقے میں ایک پیاری پری کے ساتھ وارد ہوا اور جیسے ہی اس آبشار کے اوپر چڑھا، دیکھتے ہی دیکھتے پانی کی ایک بڑی مقدار اوپر سے گرنے لگی۔ یہ بھی مشہور ہے کہ پہاڑی کے ...
ایران قدرتی خوبصورتی سے بھرپور ملک ہے۔ یہاں کی آبادی کا ایک بڑا حصہ میدانی علاقوں میں رہتا ہے لیکن ایران کے کچھ لوگ آج بھی غاروں میں بھی رہتے ہیں۔ یہ تصاویر اسی گاؤں کی ہیں۔یہ ایران کا ایک قدیم گاؤں میمند ہے۔ جو ایران کے دارالحکومت تہران سے تقریباً 900 کلو میٹر کے فاصلے پر آباد ہے۔اس گاؤں کی آبادی خانہ بدوشوں پر مشتمل ہے۔ یہاں کے باشندے پہاڑی غاروں میں رہتے ہیں۔ ان غاروں کو ملائم پتھروں کو کاٹ کر اور تراش کر بنایا گیا ہے۔ٍان غاروں میں جس طرح کی نقاشی کی گئی ہے اس کو دی...
پاکستان کے معاشرے کو عام طورپر مردوں کامعاشرہ تصور کیاجاتاہے جہاں ہر شعبہ زندگی پر مردوں کو بالادستی اور برتری حاصل ہے، اور خواتین کی حیثیت ثانوی تصور کی جاتی ہے، ا س معاشرے میں ایسے بھی ظالم اور درندہ صفت گھرانے موجود ہیں جہاں لڑکی کی پیدائش کو اب بھی منحوسیت تصور کرتے ہوئے لڑکی کی پیدائش پر لوگ خوشی کا اظہار کرنے کے بجائے منہہ بسور نے لگتے ہیں اور بعض اوقات لڑکی پیدا کرنے کے جرم میں ماں کو بھی گھر سے نکال باہر کرتے ہیں یا بہت زیادہ مہربانی کرتے ہیں تو اسے گھر میں لونڈی کی ح...
انگریزوں نے اپنی حکومت کے دوران دو کام بہت اچھے کئے ایک تو مضبوط عمارتیں بنوائیں دوسرے ریکارڈ مرتب کئے،کراچی میں موجود سندھ سیکریٹریٹ کی پرانی بلڈنگ بھی فن تعمیر ایک ناد شاہکار ہے اور ہائیکورٹ کی مضبوط عمارت بھی دیکھنے سے تعلق ررکھتی ہے۔ اِن ہی نوازشات میں کچھ ایسے شہر بھی ہیں جو انگریز سرکار نے آباد کیے جو آج بھی اْن ہی کے نام سے یاد کیے جاتے ہیں ، جیسا کہ جنرل جیمز کا آباد کیا ہو جیمز آباد، جنرل جان جیکب کا آباد کیا ہوا جیکب آباد، جنرل منرو کا آباد کیا ہوا فورٹ منرو...
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے خوبصورت ترین مقامات عطا کیے جن کا ساری دنیامیں ثانی نہیں ملتا۔اس مملکت خدادادکو بلند وبالا برف پوش چوٹیوں کی سرزمین کو کہا جائے توغلط نہیں ہوگا۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹیK-2 اپنی پوری آن وشان کے ساتھ گلگت بلتستان میں کھڑی ہے جس کا شمار دنیا کے خوبصورت پہاڑوں میں ہوتا ہے۔ نانگا پربت دنیا کی9ویں بلند ترین چوٹی ہے جو کوہ پیماؤں کیلئے چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے اپنے خدوخال اورکسی قدر ہموارسطح کی وجہ اسے ’’موت کے پہاڑ،، کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے اس پ...
میتھین گیس کے بڑے ذخائر کی موجودگی کے باعث یہاں کسی بھی وقت زمین سے اچانک آگ نکلنے لگتی ہے آذرکامطلب آگ ہے‘آذربائیجان کانام بھی اسی وجہ سے پڑا ‘دوہزار سال قبل اسی سرزمین پرپارسی مذہب پروان چڑھا 70 برس قبل یہاںپھینکی گئی سگریٹ سے لگنے والی آگ آج تک جل رہی ہے‘ دس مربع میل میں شعلے بھڑکتے نظرآتے ہیں صبا حیات نقوی آج آپ کو لے چلتے ہیں دنیا کے سب سے بڑے پریشر ککر کی سیر پر۔آپ حیرت زدہ نہ ہوں یہ پریشر ککر کوئی عام پریشر ککر نہیں بلکہ یہ تو قدرتی ہے اور ایک بڑے علاقے م...
داغستان کے لوک شاعر ابو طالب (بحوالہ رسول حمزہ توف کی کتاب 'یہ میرا داغستان') کہتے ہیں کہ، "جو قوم اپنے ماضی کو گولی کا نشانہ بناتی ہے تو اس کا مستقبل ان کو توپ کا نشانہ بناتا ہے۔"آج کالاش قبیلہ، سلسلہِ ہندوکش میں دور دراز بسے چترال کی تین وادیوں (بمبوریت، رمبور اور بریر) میں پاک افغان سرحد (ڈیورنڈ لائن) کی قربت میں آباد ہے۔اس علاقے میں آبادی زیادہ نہیں ہے، مقامی نجی فلاحی تنظیم کے سربراہ وزیر زادہ کالاش کے مطابق تینوں وادیوں میں کالاش قبیلے کے تقریباً چار ہزار افراد مقیم ...
سیف الملوک جھیل ضلع مانسہرہ کی سب سے مشہور اور خوبصورت جھیل سیف الملوک ہے، جس کا نام یہاں مشہور ایک افسانوی داستان، قصہ سیف الملوک کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ قصہ ایک فارسی شہزادے اور ایک پری کی محبت کی داستان ہے۔ جھیل سیف الملوک وادی کاغان کے شمالی حصے میں واقع ہے، یہ سطح سمندر سے تقریبا 3244 میٹر بلندی پر واقع ہے۔ملکہ پربت، اور دوسرے پہاڑوں کا عکس اس میں پڑتا ہے جو اس کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیتے ہیں خاص طور پر جب ناران سے جھیل سیف الملوک تک چودہ کلومیٹر کا سفر طے کر کے اس پر ...
دنیا بھر میں دو سو سے زائد ممالک ہیں اور آپ نے ان میں سے بیشتر کا نام تو ضرور سنا ہوگا۔مگر اس دنیا میں کچھ ایسی ریاستیں اور خطے بھی ہیں جن کے بارے میں بیشتر لوگ نہیں جانتے۔یہ ریاستیں یا ملک رقبے میں بہت چھوٹے ہیں اور کئی جگہ تو چند افراد ہی رہائش پزیر ہوتے ہیں۔ہم یہاں ایسے ہی چھوٹے ترین ممالک کے بارے میں لوگوں کی آگہی کے لئے تفصیلات پیش کررہے ہیں جن کی آبادی بعض ممالک کے چھوٹے گائوں سے بھی کم ہوسکتی ہے۔ جمہوریہ پلائو یہ ملک 300 سے زائد جزیروں پر مشتمل ہے اور زمین کے ...
سطح سمندر سے ساڑھے گیارہ ہزار فٹ سے زائد بلندی پر واقع ایک کلومیٹر طویل اور آدھا کلومیٹر چوڑی سید گئی جھیل کوہ ہندو کش کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے۔ یہ حسین اور پرکشش جھیل ہمیشہ سے دنیا بھر کے مہم جو سیاحوں کامرکز نگاہ رہی ہے اورجولائی کے مہینے کا آغاز ہوتے ہی مہم جوئی کے شوقین افراد ملک بھر سے دیر اور سوات کی سرحد پر واقع خوبصورت سیدگئی جھیل کا رخ کرتے ہیں۔ اس جھیل کے اردگرد گلیشیئرز ساراسال موجود رہتے ہیں۔یہاں تک پہنچنے کا راستہ طویل اور مشکل ہوسکتا ہے مگر علاقے کی خوبصورتی...
ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے مرکز میں ایک تھیم پارک ہے جس کا نام ٹائیرا ساتتا (مقدس زمین) ہے ۔اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا مذہبی تھیم پارک ہے۔ٹائیرا سانتا کو حضرت عیسیٰ کے زمانے کے یروشلم کی گلیوں جیسا بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔اس پارک میںسیر کے لیے آنے والے افراد تنگ گلیوں میں سے گزرتے ہیں جن کو پلاسٹک سے بنے کھجور کے مصنوعی درختوںاور مجسموں سے اس طرح سجایاگیاہے کہ یہ گلیاں ان سے بھری ہوئی محسوس ہوتی ہیں ۔ان گلیوں میںنصب کیے گئے مجسمے اور وہاں موجود ...
پھول کسے اچھے نہیں لگتے ، لال ، گلابی نیلے ،پیلے اودے اور سفید پھول آنکھوں کو ٹھنڈک اور دل کو تراوٹ پہنچانے کا ذریعہ تصور کیے جاتے ہیں۔ پھول پیار محبت اور عقیدت کی نشانی تصور کیے جاتے ہیں ۔اسی لیے لوگ محبت اور عقیدت کے اظہار کے لیے ایک دوسرے کو عموماً پھول پیش کرتے ہیں ۔ اپنے ہر دلعزیز رہنمائوں کو پھولوں سے لاد دیتے ہیں ، اور اپنے محبوب کو پھولوںکے ہار اور گلدستے پیش کرتے ہیں۔کہتے ہیں کہ پھولوں سے سب سے زیادہ محبت جاپان کے لوگ کرتے ہیں ۔ اُن کا کوئی گھر ایسا نہیں ہوتا جہاں پ...
سندھ میں حیدرآباد کے قریب ضلع جام شورو میں سندھ کے قوم پرست سیاستدان اور تحریک پاکستان میں قائد اعظم کا ساتھ دینے والے عظیم سندھی رہنما جی ایم سید کے آبائی گائوں سن سے کم وبیش 30 کلومیٹر کے فاصلے پر سندھ کا عظیم تاریخی قلعہ رنی کوٹ واقع ہے۔ یہ قلعہ اپنے اندر پراسراریت کی ایک داستان چھپائے ہوئے ہے ، اس بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع موجود نہیں ہے کہ یہ قلعہ کس دور میں اور کس نے تعمیر کرایا ہے ،بس اس کے بارے میں مختلف حلقوں میں مختلف باتیں کہی جاتی رہی ہیں۔مورخین کے ایک طبقے کاکہ...
ماہرین کو کینیڈا میں خلیج ہڈسن کے علاقے میں ایک سمندری معدنی چٹان سے حیاتیاتی اجزاءکی باقیات ملیں اس سے پتا چلتا ہے کہ تقریباً 4 ارب 30کروڑ برس قبل بھی زندگی موجود تھی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کو اس سے قبل کبھی ایسے کوئی اربوں سال پرانے ٹھوس شواہد نہیں ملے تھے کہ اپنی قدیم سے قدیم ترین حالت میں بھی زمین پر زندگی کس وقت موجود تھی۔ ’نیچر‘ میں چھپنے والی تفصیلات کے مطابق یہ 3.77 بلین سال پرانے مائیکروفوسلز ایسے بیکٹریا کی وجہ سے بنے، جو سمندر کی تہہ میں ہائیڈرو تھرمل خطوں میں...