... loading ...
کووڈ 19 وبا کی وجہ سے پاکستان اور چین کے درمیان سرحد پار سیاحت کے تین اداس سالوں کے بعد امید ہے سال 2023 پاک چین سیاحت کے تبادلے کا سال ہو گا اور دونوں ممالک میں سیاحت کے شعبے میں تیزی آئے گی۔ پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی ) کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے چائنا اکنامک نیٹ (CEN) کو بتایا کہ تبادلے پہلے ہی آن لائن شروع ہو چکے ہیں، ہم چینی سیاحتی تنظیموں کے ساتھ کاروباری روابط بڑھانے کیلئے بھی کام کر رہے ہیں، ہم جلد ہی تقریبات اور سرگرمیوں کے کیلنڈر کو حتمی شکل دیں گے، ان کا خیال ہے کہ چین جو کہ عالمی سطح پر سیاحت کی معیشت کے سب سے بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، کو پاکستان میں تلاش کرنے کے لیے بہت کچھ ملے گا، جہاں سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں انفرادی سرمایہ کاری کے لیے بہت سے کاروباری مواقع سامنے آ رہے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سی پیک کے تحت کام کرنے والے بہت سے چینی لوگ وبائی امراض کے دوران چین واپس آئے، اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اچھے دورے کے لیے واپس آئیں۔ میں توقع کرتا ہوں کہ اگر ہمارے پاس بارڈر کراسنگ، اقتصادی ہوائی ٹکٹ پیکجز، اور بیجنگ، ارومچی، اسلام آباد، لاہور جیسے بڑے شہروں کے درمیان انٹر سٹی ٹرانسپورٹیشن کی بہتر سہولت ہو تو بہت سے چینی سیاح پاکستان کا دورہ کریں گے، ٹریفک دو طرفہ ہو گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چین میں سلک روٹ ایک بہت ہی مقبول سفری راستہ ہے جس نے یورپ کے بہت سے سیاحوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا ہے، پاکستان میں بھرپور تاریخ، ثقافت، تہوار اور موسیقی ایک منفرد سفر کا تجربہ پیش کریگی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس سلسلے میں پی ٹی ڈی سی پہلے ہی چینی زبان میں پاکستان کے بارے میں ایک تفصیلی گائیڈ بک تیار کر چکا ہے۔ چینی سیاحوں کو پاکستان کے بارے میں مزید جاننے میں مدد کے لیے پاکستان پر ویڈیو فلمیں چینی زبان میں سب ٹائٹلز کے ساتھ بھی تیار کی جائیں گی۔ سیاحت کے فروغ میں تعاون کو مزید نتیجہ خیز بنانے کیلئے ایک ورکنگ کمیٹی بنائی جائے گی جس میں دونوں فریقین کے نمائندے ہوں گے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ دو طرفہ سیاحت کے لیے سب سے سازگار اور ویزا پالیسی کو دونوں طرف سے زیادہ سیاحوں کے لیے دوستانہ بنانے کا صیح وقت ہے۔ ٹور آپریٹرز کو گروپ ٹور پیکجز تیار کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے تاکہ سیاحوں کے گروپ ایک طے شدہ سفر نامہ پر ایک منظم معاملے میں جا سکیں اور دونوں طرف کے خوبصورت مقامات کو دیکھ سکیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...