... loading ...
ایکسپو سینٹر میں جاری پانچ روزہ19واں عالمی کتب میلے کے تیسرے روز 90سے زائد نجی اسکولوں کے ہزاروں طلباء و طالبات کی شرکت رہی جبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر، چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹرفواد احمد، یوسی 8کے وائس چیئرمین آصف عبد الکریم، مذہبی، ادبی اور سماجی شخصیا ت سمیت تقریبا3لاکھ سے زائد شہریوں نے عالمی کتب میلے کا دورہ کیا۔عالمی کتب میلے میں انجمن ہلال احمر پاکستان کے اسٹال پر طلبہ کو ابتدائی طبی امداد اور دیگر مسائل سے نمٹنے کی تربیت اور آگاہی فراہم کی۔ 19واں عالمی کتب میلے کا آج بروز اتوار چوتھا دن ہے۔ہفتہ کے روز سینئر صحافی اور معروف شاعر اے ایچ خانزادہ کی حمد و نعت کا مجموعہ عشق عقیدہ کتاب کی رونمائی بھی ہوئی۔اب تک تین روز میں تین کتب کی رونمائی ہوچکی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 19ویں عالمی کتب میلے میں مختلف اسٹالوں کے دورے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کتب میلے کی انتظامیہ سے بات کروں گا کہ کتب میلے کا دائرہ کار پورے پاکستان تک پھیلائیں۔ کتب کو دوست بنائیں اور اس پر عمل کرنے کی بھی ضرور ت ہے۔ بچے سیاسی کتاب نہ ہی پڑھیں تو بہتر ہے، نئی نسل کو کتاب دوست بننا پڑے گا۔ کتاب سے محبت اور دوستی کے لیے گورنر ہاس میں سیل قائم کریں گے، زندگی میں تبدیلی لانے کے لیے کتاب پڑھنا بہت ضروری ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کو کتاب کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے، انتظامیہ نے کتابوں سے محبت کا سلسلہ 19 برس سے جاری رکھا ہے، کتب میلے سے بہت ساری کتابیں خرید کر مختلف جامعات میں رکھواں گا۔جماعت اسلامی کراچی کے امیر متعم ظفر کا کہنا تھا کہ کراچی کے اس گھٹن زدہ ماحول میں عالمی کتب میلہ تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ میں عالمی کتب میلے کی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے 19سالوں سے تواتر کے ساتھ میلے کو جاری رکھا ہوا ہے۔ علم و آگاہی اور کتب سے رشتہ جوڑنے کے لیے یہ کتب میلہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد کا کہنا تھا کہتاریخ اور سیرت کی کتب پڑھنا پسند کرتا ہوں عالمی کتب میلے میں ہرسال آتا ہوں اور اپنی من پسند کتب خریدتا ہوں۔
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...