... loading ...
جمعیت علمائے اسلام (ف)کی جانب سے دینی مدارس سے متعلق بل منظور نہ کیے جانے کی صورت میں احتجاج کیلئے اسلام آباد کا رخ کرنے کی دھمکی سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں پارٹی کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ مرکزی ترجمان اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اورمولانافضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، اس دوران مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے، ہم اپنے موقف پر قائم ہیں اور مدارس کی آزادی اور حریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق وزیر اعظم نے پارٹی سربراہ کو بل پر تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام نے دینی مدارس سے متعلق بل کی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو 8 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے رابطے کے بعد جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ وہ ایک رابطے سے پیچھے کیوں ہٹیں؟ اُنہوں نے حکومت اور صدر مملکت کے طرز عمل میں بدنیتی کی وضاحت کر تے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم میں مدارس بل کو اعتراضات کے ساتھ واپس کرنے کو بدنیتی کے مترادف ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اتوار 8؍ دسمبر کو پشاور میں جے یو آئی کے زیر اہتمام ہونے والے اسرائیل مردہ باد اور ملین مارچ ہونے جارہا ہے اور اس میں ہم عوام کے سامنے پیش پوری قوت سے اپنا موقف پیش کریںگے جب قانون سازی کیلئے مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے بل کا ڈرافٹ تیار ہورہا تھا تو اس وقت بلاول ہاؤس اور لاہور میں شہباز شریف کے ساتھ کئی اجلاس ہوئے جس میں اس پر اتفاق رائے پیدا کیا گیا ۔ مذاکرات میں آصف زرداری جوا سٹیک ہولڈر تھے وہ بھی شامل تھے۔ جمعہ کی شام ضلعی سیکریٹری جنرل نورالسلام خان کے حجرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم مدارس کی رجسٹریشن بل کے حوالے سے پوری قوت سے اپنا موقف پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس بل کے حوالے سے حکومت اور دیگر جماعتوں کے علاوہ مدارس دینیہ و دیگر سے رابطے جاری ہیں جو وقتا فوقتا روزمرہ کی صورتحال سے آگاہ کررہے ہیں۔ صدر زرداری نے اعتراضات کے ساتھ بل واپس کرکے زیادتی کی۔ سیاست میں اعتماد کے ماحول کے بجائے عدم اعتماد کا ماحول پیدا کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ امن کے لیے ہمارے تمام جماعتوں سے رابطے ہیںجب بھی کسی صوبے میں گورنر راج کا مرحلہ آتا ہے تو ایمرجنسی کی گنجائش موجود ہے انہوں نے کہا کہ مدارس کے معاملے پر پوری قوت سے اپنا موقف دینگے،دیکھیے وزیراعظم مدارس بل کے حوالے سے کہتے رہیں کہ ہم اس پر بات کرنا چاہتے ہیں اور ہم اس پر آپ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ گفتگو تو اچھی ہے لیکن اس سے کہیں زیادہ بہتر طریقے سے 26ویں ترمیم سے پہلے گفتگو ہوئی تھی اگر اس گفتگو اور اس اعتماد کا آج یہ عالم ہے تو میں آج اس کے ایک ٹیلی فون پر کس طریقے سے اپنے موقف میں لچک پیدا کروں یا جو ٹارگٹ ہے ہمارا ہم اس سے پیچھے ہٹیں ؟
امریکی افواج بے تاب ، گن لوڈڈ ہیں،حکم ملتے ہی ایران پر حملہ کردیں گی، مجھے یقین ہے ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ،ہمارے پاس بہت زیادہ اسلحہ اور وسائل موجود ہیں پوری امید ہے ایران کے ساتھ جنگ ایک عظیم ڈیل پر ختم ہوگی،2 ہفتوں کی جنگ بندی کو اپنی تیاری بڑھانے ...
ثالثی کی کوششوںسے حکمرانوں کو ملنے والا عروج عارضی ہے، موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں، اگر یہ صورتحال جاری رہی تو دوسری بڑی طاقتیں جنگ کا حصہ بن جائیں گی خلیجی ممالک کو سمجھنا ہوگا امریکی اڈے اُن کے لیے نقصان کا باعث ہیں، مدارس کی رجسٹریشن ہو رہی ہے ا ور نہ ہی اکاؤن...
مہاجر ایک قوم، ملکی وسائل پر مہاجروں کا حق تسلیم کیا جائے،آفاق احمد ساڑھے چار لاکھ بچوں کے مستقبل سے کھیلا جارہا، اسکول اور اساتذہ بکے ہوئے ہیں،چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ مہاجر قوم، قوم پرست بنے، ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائے، خدارا خود کو مہاجر تحریک سے جوڑیں،عید ملن پارٹی سے خطا...
شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی بنانے کی منظوری دیدی وزیرِ اعظم نے نئے منظور شدہ نظام کے حوالے سے عملدردآمد پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی ل...
ڈیڈ لائن سے پہلے ڈیل نہ ہوئی تو تب بھی وہ نہ تو جنگ بندی میں توسیع کریں گے اور نہ ہی ایرانی سمندروں کی ناکہ بندی ختم کریں گے، ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا منصوبہ ختم کرے،امریکی صدر تہران کا وفد امریکا سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد نہیں جا رہا ،صدرٹرمپ سنجیدہ نہیں ، دھمکیوں سے باز ...
صورتحال اگر یہی برقرار رہی تو امن کی کوششیں آگے نہیں بڑھ سکیں گی،عاصم منیر کے مشورے پر غور کروں گا( امریکی صدر) دونوں رہنماؤں میں خطے میں جاری کشیدگی پرگفتگو آبنائے ہرمز، عالمی تیل کی ترسیل کاراستہ ، کشیدگی کا مرکز بنی ہوئی ہے،ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی کا تسلسل امن...
وزیراعلیٰ سندھ نے گندم خریداری مہم تیز کرنے اور آبادگاروں کو فوری ادائیگیاں یقینی بنانے کی ہدایت کردی فی ایکڑ پانچ بوری کی شرط ختم کرنے سے ہاریوں کو بڑا ریلیف ملے گا،مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گندم فروخت کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گ...
عہد کی پاسداری ہی بامعنی مکالمے کی بنیاد ہے، ایرانی عوام جبر کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ایران میں امریکا کی حکومتی کارکردگی کے پس منظر میں گہرا تاریخی عدم اعتماد موجود ہے،ایرانی صدر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ امریکہ ایران سے سرنڈر کرانا چاہتا ہے، تاہم ایرانی عوام ک...
مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع، اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروانے کا فیصلہ ، کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی سڑکیں عارضی طور پر بند، ذرائع ایران سے ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ، میرے نمائندے آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے، میں شاید بعد م...
پاکستان ہمارا گھر، کسی جاگیردار یا بیوروکریٹس کی ملکیت نہیں، امریکی صدرٹرمپ کی سفارتکاری دیکھیں ایسا لگتا ہے کوئی بدمعاش ہے، الفاظ اور لہجہ مذاکرات والا نہیں،سربراہ جے یو آئی جب تک فارم 47 کی غیرفطری حکمرانی رہے گی، تب تک نہ تو مہنگائی کم ہوگی اور نہ ہی حقیقی استحکام آئے گا، غ...
محکمہ تعلیم سندھ نے مخصوص مونوگرام یا لوگو والی نوٹ بکس خریدنے کی شرط بھی غیر قانونی قرار دیدی اسکول کے اندر کسی قسم کا اسٹال یا دکان لگا کر اشیا بیچنا اب قانونا جرم ہو گا،محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کے والدین کو بڑا ریلیف مل گیا،اسکول انتظام...
شہباز شریف سے فون پر گفتگو،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کوششوں پر اظہار تشکر خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کا خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ اسلامی جمہوریہ ایران سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام اسلا...