... loading ...
پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد جڑواں شہروں میں معمولات زندگی بحال ہوگئے جبکہ راستے بھی کھل گئے ، اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک سے جناح ایونیو پر فلیگ مارچ کیا۔حالات نارمل ہوتے ہی جیل سے ملزمان کی پیشی کے ساتھ عدالتوں میں مقدمات کی ریگولر سماعت شروع ہوجائے گی۔ ماتحت عدلیہ کے مطابق کل جمعرات 28 نومبر سے جو ملزمان حاضر نہیں ہوں گے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے ۔گزشتہ 6 روز سے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کی عدالتوں میں ملزمان پیش نہیں کیے جا رہے تھے ۔ ملزمان کے جیل سے پیش نا ہونے سے جڑواں شہروں میں چھ دن میں 24 ہزار کیسوں کی سماعت نہیں ہو سکی۔ حالات معمول پر آتے ہی کل جمعرات 28 نومبر سے اسکولز کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کل سے ضلع بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز کالجز کھلیں گے ۔پرائیویٹ اسکولز کی تینوں تنظیموں نے بھی کل سے اسکولز کھولنے کا اعلان کر دیا۔ صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق کل سے تمام اسکولز کھول رہے ہیں۔ صدر اپسما کا کہنا تھا کہ طلبہ و طالبات کے والدین کو وٹس ایپ میسجز کر دیے گئے ہیں۔سرکاری اسکولز کے دفاتر بھی کھل گئے ، اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی آج سے ہی حاضری شروع ہوگئی۔جمعے سے جاری امتحانات کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا اور جمعرات سے ایجوکیشن بورڈ کے جاری پریکٹیکلز بھی معمول مطابق ہوں گے ۔ایم ون موٹروے اسلام آباد تا پشاور ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد اسلام آباد سے پشاور کی گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوگئی۔موٹروے ایم 2 کو لاہور اسلام آباد، موٹروے ایم 11 کو لاہور سیالکوٹ، موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم، موٹروے ایم 14 ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان اور موٹروے ایم 3 کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹروے ایم 3 فیض پور سے عبدالحکیم، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان اور موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر کو بھی کھول دیا گیا۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اور تمام موٹرویز کو ٹریفک کے لیے کھول دیا، موٹرویز پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے ۔ جڑواں شہروں میں تمام بس اڈوں کو چار روز بعد کھول دیا گیا۔جڑواں شہروں میں بند رہنے والی میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن تا پاک سیکریٹریٹ تک مکمل بحال ہوگئی۔احتجاج کے باعث میٹروبس سروس چار روزتک ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر بند کی گئی تھی جبکہ 28 نومبر تا یکم دسمبر تک میٹرو بس سروس راولپنڈی سیکشن پر ٹریک کی مرمت کے لیے بند رہے گی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئی جے پی تا پاک سیکریٹریٹ اسٹیشن تک بحال رہے گئی۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...