... loading ...
آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آگاہ تھے، صرف تین کرکٹرز کو سزا ہوگئی، سابق کرکٹر کا دعویٰ
8 برسوں میں بہت کچھ کہا بہت افواہیں سامنے آئیں، ہم اپنی انٹیگریٹی تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہیں،کرکٹ آسٹریلیا
سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپرنگ سکینڈل سینڈ پیپر گیٹ 2018ء کو پھر زندہ کر دیا۔عثمان خواجہ نے 2018ء کے سینڈ پیپر سکینڈل سے متعلق اہم انکشافات اپنی آٹو بائیو گرافی صبر میں کئے ہیں۔عثمان خواجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آگاہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ سب کرنا نہیں چاہتا میں وہ ایک نہیں بننا چاہتا کہ کوئی آگے آئے اور سچائی بیان کرے۔عثمان خواجہ نے کہا کہ ہمیں اسے بحیثیت ٹیم لینا چاہیے ہم نے یہ ٹیم کی حیثیت سے کیا تھا مگر اب میں نے سوچا کہ 8برس بعد سچائی باہر آنی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب جانتے تھے کہ کیا ہو رہا ہے اور ہمیں اس کی ذمہ داری ٹیم کی حیثیت سے لینا چاہیے تھی۔عثمان خواجہ نے کہا کہ صرف تین کرکٹرز کو سزا ہوگئی، میں کسی وجہ سے اس پر بات نہیں کر رہا لیکن میرا خیال ہے کہ اس پر بات کرنا اچھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورٹ الزبتھ ٹیسٹ میں سینڈ پیپر کو گیند کے لیے مثر قرار دیا گیا، جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ پر گفتگو ہوئی تھی۔عثمان خواجہ کا دعویٰ ہے کہ کیپ ٹائون ٹیسٹ سے پہلے بھی بال ٹیمپرنگ ہوتی رہی ہے۔
عثمان خواجہ نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ سٹیو اسمتھ نے معاملے سے لاعلم رہنے کا فیصلہ کیا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران 24مارچ 2018ء کو کھیلے گئے کیپ ٹائون ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بال ٹیمپرنگ سکینڈل سینڈ پیپر کا واقعہ پیش آیا تھا۔
اس پیش آئے واقعے کے نتیجے میں ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ اور کیمرون بینکرافٹ کو بال ٹیمپرنگ پر سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی تحقیقات میں عثمان خواجہ سے کوئی بیان نہیں لیا گیا جبکہ پیٹ کمنز سمیت چار آسٹریلوی بولرز نے بال ٹیمپرنگ سے لاعلمی کا موقف اپنایا تھا۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اب تک فراہم کی گئی تمام متعلقہ معلومات کا مناسب طور پر جائزہ لیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ 8 برسوں میں بہت کچھ کہا بہت افواہیں سامنے آئیں، ہم اپنی انٹیگریٹی تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہیں۔
عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ وسلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ سے 2 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اورعلی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا، عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عث...
ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، میڈیا سے گفتگو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاک...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...
خواتین کے جائیداد حقوق سے متعلق محتسب اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی محتسب کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محتسب کو پیچیدہ جائیداد تنازعات اور متنازعہ ملکیتی حقوق کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ایسے...
گوشوارے جمع کروانا الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت ایک لازمی قانونی تقاضا ہے،الیکشن کمیشن اراکینِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے لیے مالی سال 26ـ2025 کے اثاثہ جات و واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقررکردی گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہاگیاہے کہ مالی سال ...
نوٹس میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں مدرسے کی عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائ...
ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ری پبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول سے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگستھ کے خل...
تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ بھارتی ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد...