... loading ...
وزیراعظم شہباز شریف سے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں غزہ ، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیرِاعظم کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور 7 اکتوبرکو ملک بھر میں اسرائیلی مظالم کا شکار مسلمان بہن بھائیوں سے یومِ یکجہتی منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق یومِ یکجہتیِ فلسطین اور آل پارٹیز کانفرنس کیلئے کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے جس میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، شیری رحمان، خواجہ سعد رفیق اور نیئر بخاری شامل ہیں۔تینوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ 7اکتوبر کو ملک بھر میں اسرائیلی ظلم وستم کے خلاف اجتماعات و سیمینار ہوں گے ، آل پارٹیز کانفرنس میں صدرمملکت آصف زرداری اور وزیرِ اعظم شہبازشریف شرکت کریں گے ۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے فلسطین و غزہ میں جاری ظلم وستم کے حوالے سے یوم یکجہتی پر بھرپور حمایت کا اعلان کیا، ملاقات میں جماعتِ اسلامی کے غزہ اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کے مؤقف کی تعریف کی گئی۔دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے فلسطین کے حوالے سے آل پارٹیزکانفرنس کی میزبانی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غزہ میں قابض افواج کے سفاکانہ قتل عام کے ایک سال بعد جنگ کادائرہ لبنان تک پھیل چکا ہے ، غزہ میں سفاکانہ قتل عام سے شروع جنگ کا پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لینے کا خطرہ ہے ۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھاکہ پوری قوم کو سامراجی صیہونی ایجنڈے کے خلاف ایک آواز میں بولنا چاہیے ۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ اسرائیل جارحیت کو ایک سال مکمل ہوجائے گا، ایک سال میں غزہ مکمل تباہ اور لاکھوں لوگ پناہ گزین کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں، شہدا میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...