... loading ...
(بیورورپورٹ) پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف پر سیاسی صورتحال گرم ہوگئی۔وزیراعظم نے صوبوں کی تنقید مسترد کر دی کابینہ اجلاس میں واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے عوام کو ترقیاتی فنڈز میں سے 45 ارب روپے کا ریلیف دیا۔ وفاق کا کوئی لینا دینا نہیں۔ کے پی سمیت دوسرے صوبے بھی اپنے عوام کو ریلیف دیں تو خوشی ہوگی۔
بجلی ریلیف پر سندھ ،پنجاب وزرائے اعلیٰ آمنے سامنے،مریم نواز کی بے وقوفی کے اعلانات کا کیا جواب دیں،مراد علی شاہ ،کرپشن کا پیسا جیب میں ڈالنا بے وقوفی نہیں،مریم نوز
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نام لیے بغیر پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عجیب و غریب اعلانات سے ہم پریشانی میں آجاتے ہیں، ان بیوقوفی کے اعلانات کا کیا جواب دیں؟وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ماضی میں مہنگی بجلی کے پلانٹ لگائے، سندھ حکومت کو سستی بجلی کی پیداوار سے روکا، وہی آج سولر پینل دینے کی بات کر رہے ہیں۔دادو میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بات کا جواب دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ تو کام خراب کرکے اْسے صحیح کرنے کیلئے پیسے پانی میں پھینکنے جیسا ہوا، سندھ حکومت ایسا ہر گز نہیں کرے گی، ہم بجلی بحران کا پائیدار حل نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سندھ کے عوام کے مفاد کیلیے کام کیا، صوبے کے لوگوں کو ہم پر اعتماد ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ا?صف زرداری اور بلاول بھٹو کی ہدایت اور رہنمائی میں بجلی کے بحران کو حل کریں گے۔اْن کا کہنا تھا کہ بجلی کا بحران پیدا کیا گیا، مہنگے بجلی گھر امپورٹڈ کوئلے اور ایل این جی پر لگائے گئے، سندھ حکومت کو روکا گیا کہ ونڈ اور سولر پاور پلانٹ نہ لگائیں، مگر اب وہ خود سولر پلانٹ لگانے کی باتیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم این وی ڈرین وفاق کوبنانی ہے کیا وفاق نے بنائی ہے؟ جام خان شورو کو کہا، ایم این وی پر کام شروع کریں، ہم وفاق کو بل بھیجیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق سندھ کے لوگوں پر پیسے خرچ نہیں کررہا، سال شروع ہوا تو وفاق کو کہا کہ ہمیں منصوبے کیلیے پیسے چاہئیں، جواب ملا منصوبے کیلیے پیسے نہیں ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ اب وفاق کے پاس اچانک پیسے کہاں سے ا?گئے کام خراب کرکے اسکو درست کرنے کیلیے؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ سندھ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں ریلیف کو بیوقوفی کہنے والے بتائیں کہ کرپشن کا پیسہ جیب میں ڈالنا بیوقوفی نہیں؟میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے تقریب کے دوران بجلی بلوں میں ریلیف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بجلی بل میں 2 ماہ کا ریلیف دینے پر خوشی ہے، ریلیف دینے پر کچھ لوگوں نے بیوقوفی کا لفظ استعمال کیا، کیا عوام کوریلیف ملنا بے وقوفی ہے؟ کرپشن کا پیسہ جیب میں ڈالنا اور ہیلی کاپٹروں میں گھومنا بے وقوفی نہیں؟ان کا کہنا تھا کہ تنقید ہو رہی ہے کہ شارٹ ٹرم ریلیف دیا، یہ شارٹ ٹرم نہیں، لمبا ریلیف ہے، 2 ماہ بعد سولر کا بڑا منصوبہ لا رہے ہیں، اگر عوام کو 2 ماہ کا ریلیف بھی مل جائے تو میرے لئے اس سے زیادہ سعادت و خوشی کی بات نہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ میں تو چاہتی ہوں پورے پاکستان کو ریلیف ملے، پنجابی بعد میں پہلے پاکستانی ہوں، پنجاب میں ریلیف کسی نے تحفے میں مجھے نہیں دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...