... loading ...
صوبہ بلوچستان کے علاقے دالبندین سے پانچ افراد کی بجلی کی کھمبوں سے بندھی لاشیں ملی ہیں۔ دالبندین کے ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالحکیم نے لاشوں کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ تمام افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پانچوں افراد کو قتل کرنے بعد ان کی لاشوں کو شہر سے تقریبا تین کلومیٹر کے فاصلے پر ڈگری کالج کے نزدیک بجلی کے کھمبوں سے باندھا گیا تھا۔ایڈیشنل ایس ایچ او کے مطابق ان افراد کو اندازا دس سے پندرہ گھنٹے پہلے کہیں اور قتل کر کے ان کی لاشوں کو ڈگری کالج کے قریب منتقل کیا گیا ہے۔لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔عبدلحکیم کا کہنا تھا کہ پانچوں افراد کو سینے میں پانچ سے سات گولیاں ماری گئی ہیں۔پولیس کے مطابق لاشوں کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی۔ مارے جانے والے افراد کی عمریں اندازا 22 سال سے 27 سال کے درمیان ہے۔ایڈیشنل ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ واقعہ کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی کا ہیڈ کوارٹر دالبندین صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تقریبا 350 کلومیٹر سے زائد کے فاصلے پر واقع ہے۔مقامی حکام کے مطابق دالبندین اور اس کے نواحی علاقوں سے ماضی میں بھی لاشیں برآمد ہوتی رہی ہیں تاہم بیک وقت پانچ افراد کو مارنے کے بعد بجلی کے کھمبوں سے ان کی لاشوں کو باندھنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔شدت پسند تنظیم جیش العدل، جو سرحد پار ایران میں بھی کارروائیاں کرتی آئی ہے، ضلع چاغی اور اس سے متصل سرحدی ضلع واشک میں کافی سرگرم ہے۔ماضی میں جیش العدل جانب سے اس نوعیت کی کارروائیوں کی ذمہ داریاں بھی قبول کی جاتی رہی ہیں۔ تاحال اس واقعہ کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔دوسری جانب مارے جانے والے افراد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔اس ویڈیو میں ایک شخص بلوچی زبان میں جبکہ باقی چار پشتو میں بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں جو اپنا تعلق افغانستان کے صوبہ ہلمند سے بتا رہے ہیں۔ویڈیو میں دکھائی دینے والے پانچوں افراد جیش العدل کے کچھ عرصہ قبل مارے گئے رہنما مراد نوتیزئی عرف طارق کے قتل کا اعتراف کر رہے ہیں تاہم آزاد ذرائع اور پاکستانی حکام کی جانب سے تاحال اس ویڈیو کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہن...
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے جس کے جواب میں ایرانی صدر کا سوشل میڈیا پربیان سامنے آگیا اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،جارحیت پر ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور ...
کویت کی الشویخ بندرگاہ پر3بحری جہاز سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر 3میں آگ بھڑک اٹھی تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتیں نشانہ ،میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں 6امریکی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کرد...
اپنی ہی سمری خود مسترد کرکے وزیر اعظم نے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی،امیر جماعت وزیراعظم پروٹوکول کی 36گاڑیوںمیںایک تعزیت اور شادی کی مبارکباد دینے کراچی آئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادارہ نور حق میں پ...
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...
موٹر سائیکلصارفین کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر ک...
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے...
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...