... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ سیاسی حکومت کی ناکامی ہے، انہوں نے بطور وزیر خزانہ میڈیا سے گفتگو کی۔اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پولیس کی آج کی ریڈ ہمارے ممبران اسمبلی کے بیان حلفی ہتھیانے کا بہانہ تھا، ہماری ایجنسیز سے برداشت نہیں ہو رہا کہ پی ٹی آئی کو یہ نشستیں کیوں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کہتے ہیں قانون کی پاسداری سے ملک ترقی کرتا ہے، پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی اس وقت معیشت کی گروتھ چھ فیصد تھی، پی ڈی ایم حکومت میں معیشت کی گروتھ منفی میں چلی گئی تھی۔عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے ممبران اسمبلی ہر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیسز چل رہے ہیں، پاکستان کی عوام نے تحریک انصاف کو کامیاب کروایا۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کے دور میں پنجاب میں گندم امپورٹ کی گئی، گندم کا سیزن آنے ہر ہمارے کسانوں سے گندم نہیں خریدی گئی، انوارلحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی بھی گندم ایشو پر لڑائی ہوئی جبکہ اب بھی سگریٹ ، ڈیزل اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ ہو رہی ہے۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے سوال اٹھایا کہ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کے بارڈر پر اسممگلنگ کون کروا رہا ہے؟ کیا بارڈر پر پٹواری ہیں جو اسمگلنگ کروا رہے ہیں، اس کے لیے تو ہمارے پاس وسائل ہی نہیں ہیں۔انہوں ے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو بتانا چاہتا ہو آرٹیکل 7 کے تحت ریاست کا احترام کریں، تمام ادارے بشمول فوج ارٹیکل 7 کے تحت ریاست کے ماتحت ہوتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی ار کی پریس کانفرنس سیاسی حکومت کی ناکامی ہے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے عراق، لیبیا اور شام کی مثالیں دیں کہ وہاں حالات خراب ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بطور فوج کے ترجمان نے بلکہ فناانس منسٹر کے طور پر پریس کانفرنس کی، وہ پریس کانفرنس سے پہلے وزیراعظم ہاؤس سے بے نامی اکاؤنٹس کے بارے میں پوچھ لیتے، جس کے لیے ’ایان علی منی لانڈرنگ کرتی تھی اور اس میں نام آصف زرداری کا آتا تھا‘۔انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کے سمدھی صابر مٹھو کی اربوں کی پراپرٹی کہاں سے آئی ؟ منشیات کی سمگلنگ پاکستان میں عروج پر ہے یہ کون لوگ کر رہے ہیں انہیں سامنے لایا جائے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مراد سعید چھپا ہوا ہے کیونکہ اس نے دہشت گردی کرنے والوں کو نشاندہی کی تھی، جو لوگ کمیونٹی کوتاہیوں کی نشاندہی کرتے ہیں، ڈی جی کہتے ہیں کہ حکومت نے امپورٹس روکی تو اسمگلنگ میں اضافہ ہوا، اسمگلنگ کے تحت مہنگی گاڑیاں اور دیگر چیزیں لائی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نیکٹا 2008 میں بنا تھا جس پر مختلف رپورٹ آتی رہی جبکہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں دہشت گردی کم ہوئی تھی، ہائبرڈ نظام اس ملک میں مزید نہیں چل سکتی، وزیر اعلیٰ علی امین کہتے ہیں جو ریاست کا لبادہ اڑھ کر چھپتے ہیںن ان کو کھل کر سامنے آنا چاہیے۔
پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم مزید مہنگا ہونے کا خدشہ،نئے گھروں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ، اگلے بجٹ کے ٹیکس ہدف میں 16 سو ارب روپے اضافے کی تجویز،ذرائع ایف بی آر اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح صفر،چھوٹے کاروبار اور تاجروں پر اثاثوں کی بنیاد پر ٹیکس لگانے کی ...
برطانیہ سمیت وہ ممالک جو ایران کیخلاف جنگ میں شامل نہیں ہوئے اور جیٹ فیول حاصل نہیں کرپارہے آئل امریکا سے خریدیں یا ہمت کرکے آبنائے ہرمز جائیں اور آئل حاصل کرلیں آپ کو اب خود لڑنا سیکھنا ہوگا،ایران کو تباہ کر دیا اور مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے،فرانس نے ایران کے قصائی کے حوالے...
جنید اکبر خان کی زیرصدارتخیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم تنظیمی اجلاس سہیل آفریدی نے اجلاس کے شرکاء کو صوبے کو درپیش اہم معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت نے تنظیمی استحکام، موجودہ سیاسی صورتحال اور بانی چیٔرمین عمران خان کی رہائی کے لیے جا...
علیمہ کی ہدایت پر فیصل ترکئی، عاقب اللہ کو کابینہ میں شامل کرنے پر اختلافات کی وجہ بنے مختلف نجی محافل میں ان تقرریوں کے حوالے سے پارٹی کے اندر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت میں چند ماہ قبل تک عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو غیر معمولی اثر و رسوخ حاصل...
صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس، شہباز شریف کی ملاقات، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور، مشکل وقت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آصف زرداری ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفری سہولیات کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے،...
ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کا الٹی میٹم،بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں ،بجلی گھروں اور ڈی سیلینائزیشن پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی صدرکاسوشل میڈیا پر بیان ٹرمپ نے ایران کے ایندھن اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا تو خطے میں امریکی توانائی کے انفراسٹرک...
حالیہ ایران پر امریکی فوجی حملے کی وجہ سے پینٹاگون پر بھاری مالی بوجھ آن پڑا ہے 800 سے زائد ٹوماہاک میزائلوں پر 3۔06 ارب ڈالر خرچ ہوئے،سینٹ کام ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ نے 26 ارب ڈالر اڑا دیے، اس ایک ماہ کی جنگ کے دوران اخراجات آسمان سے باتیںکرنے لگے جس کی وجہ سے یہ تاری...
خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، شہبازشریف جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے،پیغام وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں، جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جان...
ہمارے جوان زمین پر امریکی فوجیوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں آگ لگا کر نشانہ بنائیں اور ان کے علاقائی شراکت داروں کو ہمیشہ کیلئے سزا دیں،ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا،ٹرمپ نے امریکی افواج کو دلدل میں دھکیل ...
پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ ختم،اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میںتجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اسحاق ڈار کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادل...
گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے ،یہ ایک بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے،نیوز کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفت...
حکومت نے 125 ارب کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی وزیراعظم کا ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پرجائزہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم ...