... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنا بچوں کا کھیل نہیں ہے ۔یہ بات اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شبلی فراز اور دیگر نے پریس کانفرنس میں کہی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج حکومت کی جانب سے اعلان ہوا ہے کہ پی ٹی آئی پر بابندی لگائی جائے گی ہم اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ سراسر سپریم کورٹ کی توہین ہے کیوں کہ سپریم کورٹ نے ہمیں ریلیف دیا ہے ، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ یہ پی ٹی آئی کا حق ہے جو انہیں ملا ہے ۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت ہماری نشستوں سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسے بیانات دے رہی ہے ، 6کروڑ ووٹ میں سے پی ٹی آئی نے 3 کروڑ ووٹ لیے ہیں، یہ لوگ فارن فنڈنگ کیس اور سائفر کیس میں پی ٹی آئی پر پابندی لگائیں گے حالاں کہ ن لیگ کے ترجمان کو یہ نہیں پتا کہ ہمارے اوپر فارن فنڈنگ کیس اب ہے ہی نہیں۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ سب سے پہلے سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ایک پارٹی ڈکلئیر کیا ہے ، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی پارٹی تھی اور ہے ، آج جو پریس کانفرنس ہوئی ہے وہ ان کی خواہشات ہوسکتی ہیں، یہ جو فارم 47 کی حکومت ہے یہ اقلیتی حکومت ہے ، ہم پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ وہ صاف صاف میدان میں آ کر کہیں کہ کیا وہ ن لیگ کے اس بیان کی حمایت کرتے ہیں؟ یہ انہیں صاف صاف بتانا پڑے گا۔عمر ایوب نے کہا کہ بجلی کے نرخ انہوں ںے بڑھائے ، مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے اب جو مہنگائی آئے گی اس کا عوام سوچ بھی نہیں سکتے ، ان چیزوں سے عوام کا دھیان ہٹانے کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے ، یہ لوگ اب جوڈیشری کو اپنے انگھوٹے کے نیچے لانا چاہتے ہیں، ان لوگوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سڑک بلاک کی اور احتجاج کیا اگر یہ پی ٹی آئی کرتی تو ہمارے گھروں کو مسمار کردیا جاتا۔عمر ایوب نے کہا کہ پی ڈی ایم ون میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق لے لیا تھا، یہ وہی حکومت ہے جس نے اپنے بجٹ میں پرائیویٹائزیشن کا ہدف حاصل کرنے کا کہا ہے ، ایک ہزار ارب کی مالیت کے اداروں کے عوض تیس ارب وصول کیے جارہے ہیں، باقی کے 970 ارب روپے کدھر جائیں گے ؟عمر ایوب نے کہا کہ یہ وہی حکومت ہے جس نے سستے داموں گندم خریدی اور اب وہ یہ گندم فروخت کرنے والے ہیں، ہم یہ چاہتے ہیں کہ یہ پارٹیاں جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوں۔اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس ملک کی سب سے بڑی اور مشہور جماعت ہے اور عمران خان اس ملک کے سب سے پاپولر لیڈر ہیں یہ وہ جماعت ہے جو قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے یہ وہ جماعت ہے جو سینیٹ میں سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے یہ پنجاب میں دوسری بڑی جماعت ہے ، کٹھ پتلی حکومت کے وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس دراصل چھوٹا منہ اور بڑی بات ہے ، پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنا بچوں کا کھیل نہیں ہے ۔شبلی فراز نے کہا کہ ان لوگوں نے تمام حربے آزما لئے ، ہمارے امیدواروں کو اٹھانا، کاغذات نامزدگی نہ جمع کروانے دینا یہ سب شامل ہیں، ن لیگ وہ سیاسی جماعت ہے جو سیاست کا لبادہ تو اوڑھے ہوئے ہے پر کرمنلز ہیں ڈکٹیٹرز ہیں، ان لوگوں کو عوام کی پذیرائی حاصل نہیں ہے ، ان کی یہ سوچ ہے کہ سپریم کورٹ کے ان فیصلوں کو مانیں گے جو ان کے حق میں ہوں گے ۔شبلی فراز نے کہا کہ ان لوگوں کو عمران خان جیسا لیڈر ملا نہیں تھا، یہ جماعتیں ہمارا سیاسی مقابلہ نہیں کر سکتی آج کی پریس کانفرنس پالیٹیکل سیرنڈر تھا یہ ایسے ذہن کی عکاسی تھی جو بالکل ہار چکا ہو۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے کیسز معاف کیے جائیں بلکہ ہمیں انصاف دیا جائے ، آپ چاہتے ہیں کہ معیشت بحال ہو، جو آپ کر رہے ہیں اس سے معیشت بحال نہیں ہو گی۔
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...