... loading ...
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ریڈی میڈ جماعتیں بنتی ہیں ہم وہ نہیں، ملک میں سیاسی استحکام ہے نہ ہی معاشی استحکام، یاد رکھیں فارم 47 والے ملک نہیں بناسکتے ۔اسلام آباد میں اپنی نئی جماعت عوام پاکستان پارٹی کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو ملک کی پروا نہیں جو ملک دودھ پر ٹیکس لگادے وہ کیا کرے گا؟ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی اکثریت الیکشن ہاری ہوئی ہے ، ہم آج تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں اور موجودہ حکمرانوں کو کوئی پروا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی نے بات نہیں کی کہ دو کروڑ 60لاکھ بچے اسکولوں سے باہر کیوں ہیں؟ عوام پاکستان ایک غیر روایتی سیاسی جماعت ہے ، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے برآمدات میں کمی ہورہی ہے ، اسٹیج پر بیٹھے لوگ خود آئے ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ریڈی میڈ جماعتیں بنتی ہیں ہم وہ نہیں، ملک میں سیاسی استحکام ہے نہ ہی معاشی استحکام، یاد رکھیں فارم 47 والے ملک نہیں بناسکتے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کی بات کی جاتی یے اور احتساب کی بات کی جاتی ہے ، احتساب ان کا ہونا چاہیے جو عوام پر ٹیکس لگاتے ہیں، ملک میں اسمگلنگ کو نہیں روک سکتے لیکن دودھ پر ٹیکس لگا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چار ہفتے بعد ملک کو درپیش مسائل کا حل عوام کے سامنے رکھیں گے ، ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ملک کے مسائل بڑھانے کی بجائے کم کیے جائیں، معاشی استحکام اور ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے ، 35 سال سے دیکھ رہا ہوں کہ 95 فیصد قوانین حکومت کے لیے بنتے ہیں عوام کیلئے نہیں، یہ واضح ہوگیا کہ ملک کو آئین کے تحت چلانا ہوگا۔سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا جوڈیشری سے رشتہ اور دیگر رشتے آئینی ہیں، ہم سب نے غلطیاں کرلی ہیں لیکن ان کو درست کرنا چاہتے ہیں، مسلم لیگ ن نے ووٹ کی عزت کی سیاست چھوڑ دی اور اقتدار کی سیاست شروع کردی تو میں نے معذرت کرلی، میں مسلم لیگ ن سے کسی دوسری جماعت میں نہیں گیا میں نے اس کے بعد الیکشن بھی نہیں لڑا۔
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...