... loading ...
کم عمر بچوں کی امریکا اسمگلنگ کے مقدمے میں عدالت نے ملزم صارم برنی کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، دوران سماعت انکشاف ہوا کہ ملزم نے امریکن جوڑے سے 3 ہزار ڈالر وصول کیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بچوں کے اسمگلنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے ملزم صارم برنی کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر چوہدری بلال، پراسیکیوٹر، وکلا صفائی عامر نواز وڑائچ، قادر خان سمیت دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ایف آئی اے نے مزید 7دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ بچی حیا کو فیملی کورٹ میں لاوارث قرار دیا گیا ہے بچی کی والدہ افشین نے مدیحہ نامی خاتون کو فروخت کیا تھا، مدیحہ نے بچی کو بشری کے پاس فروخت کیا۔ فیملی کورٹ میں صارم برنی ٹرسٹ نے بچی کو لاوارث قرار دیا، ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کررہا اور ایک بھی سوال کا صحیح جواب نہیں دے رہا۔ اس کے ساتھ اور بھی متاثرین ہیں جن میں سے اب تک 20 کی نشاندہی ہوچکی ہے ، ملزم ریکارڈ فراہم نہیں کررہا ملزم کے ٹرسٹ کے حوالے سے بینکوں سے معلومات کا کہا ہے ۔عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ بچی حیا کے حوالے سے کتنے پیسے لیے گئے ؟ پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ 3 ہزار ڈالر لیے گئے اور پیسے اس نے ادا کیے جس نے بچی ایڈاپٹ کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اس کا کوئی ثبوت ہے آپ کے پاس۔ وکیل ایف آئی اے نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ کم عمر بچیوں کا معاملہ ہے ، ان کیمرا ٹرائل کیا جائے اس میں منظم گروہ ہے ، ہمیں مزید ایک ہفتے کا ریمانڈ دیا جائے ڈیجیٹل، مالی اور یو ایس انٹیلی جنس سے ریکارڈ مانگا ہے ، اس کی اسکروٹنی کرنی ہے ۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا بچیوں کے حقیقی والدین زندہ ہیں؟ ایف آئی اے کے وکیل نے موقف اپنایا کہ جی زندہ ہیں ان کا عدالت میں بیان ریکارڈ کرائیں گے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ انہیں شامل تفتیش کریں گے ؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ جی وہ تفتیشی کا حصہ ہیں، امریکی انٹیلی جنس سے ملنے والے ریکارڈ کے بارے میں ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے ۔ تفتیشی افسر نے 3ہزار ڈالر کی رسید بھی عدالت میں پیش کی۔عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے یہ 3 ہزار ڈالر وصول کیے ؟ ملزم صارم برنی نے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم، عدالت نے کہا کہ آپ چیئرمین ہیں اور آپ کو معلوم نہیں؟ ملزم نے کہا کہ پیسے ٹرسٹ نے لیے ہوں گے ۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ اب تک 3 بچوں کے معاملات کی تفتیش ہو چکی ہے جبکہ 20 مزید کیسز کی تفتیش کرنی ہے ۔وکیل صفائی عامر نواز وڑائچ نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ صارم برنی کا ریمانڈ نہ دیا جائے اگر جسمانی ریمانڈ دیا تو صارم برنی کو ٹارچر کیا جائے گا، یہ جو رسید پیش کی گئی ہے اسے پڑھا جائے اس پر کیا لکھا ہے ، کیا اس پر بیچنے کا لفظ موجود ہے ؟ فیملی سے رابطہ کیا ہے ، انہوں نے کہا ہے بچی ہم نے خود دی ہے ان کے پاس ڈھائی ماہ سے انکوائری ہوئی ہے ، اس خاتون کو بلیک میل کیا گیا ہے جو مناسب سوال ہوگا اس کا جواب دے گا۔ ملزم نے کہا کہ میرے پاس موبائل میں شواہد موجود ہیں۔ میں نے ایف آئے اے کو کہا کہ میں ملک سے باہر ہوں واپس آکر جواب دوں گا۔عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کو معلوم نہیں تھا کہ بچی کے والدین حیات ہیں؟ جب آپ کو پتا تھا کہ بچی کے والد موجود ہیں تو جھوٹ کیوں بولا؟ ملزم نے کہا کہ مجھے نہیں پتا تھا۔ وکیل صفائی عامر نواز وڑائچ نے کہا کہ ٹرسٹ کو یہ بچی کسی اور نے لاکر دی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے کہا آپ کو ملزم کا بیان ریکارڈ کرنا ہے جس پر افسر نے کہا کہ جی بالکل بیان ریکارڈ کرنا ہے ۔ عدالت نے چیمبر میں ہی ایف آئی اے کو ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی میرے چیمبر میں ملزم کا بیان اس کے وکلا کے سامنے ریکارڈ کریں۔ عدالت نے ملزم صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے ملزم صارم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت پیر 10جون کو ہوگی۔ ملزم صارم برنی نے سماعت کے بعد گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی بدنامی وہ کررہا ہے جو میرے اوپر الزام لگا رہا ہے ۔ ایف آئی اے نے جو بھی الزامات لگائے ہیں وہ جھوٹے ہیں۔ میں نے جو کچھ بھی کیا ہے بچوں کے مستقبل بہتر کرنے کے لیے کیا ہے ، میرا جرم یہ تھا کہ میں ادارے کا سربراہ ہوں، اس میں ادارے کے کسی ملازم کی بھی غلطی نہیں ہے ۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کارکنان آپے سے باہر ، قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا تشدد کسی صورت قبول نہیں،پی ٹی ائی کا معافی مانگنے اور واضع لائحہ عمل نہ دینے تک بائیکاٹ کرینگے، صحافیوں کا اعلان توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان...
پہلے ہی اِس معاملے پر بہت تاخیرہو چکی ہے ، فوری طور پر اقوام متحدہ جانا چاہیے، پاکستان کے دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوناچاہیے، ملک میں زرعی ایمرجنسی لگائی جانی چاہیے، ملتان میں متاثرین سے خطاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ...
محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت پورٹ قاسم سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، ایک ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق جبکہ تین کو بچا لیا گیا، ریسکیو حکام کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے...
قدرتی آفات کو ہم اللہ تعالیٰ کی آزمائش سمجھ کر اِس سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں ، امیر جماعت اسلامی چالیس سال سے مسلط حکمران طبقے سے صرف اتنا پوچھتا ہوں کہ یہ کس کو بے وقوف بناتے ہیں، گفتگو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات میں ہمارے حکمرانوں کی...
کسی بھی معاہدے میں اسرائیل کا فلسطین سے مکمل انخلا شامل ہو نا چاہئے ہم اپنے عوام پر جارحیت کو روکنے کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں، بیان فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی آخری وارننگ کے بعد فوری طور پر مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تی...
بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ،متعلقہ اداروں کا ہنگامی الرٹ جاری،ملتان میں ریلے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ایک عملی منصوبہ تیار کر لیا ،وزارت آبی وسائل صوبے بھر میں مختلف مقامات پر طوفانی بارشوں کا خطرہ ،پنجاب سے آنیو...
نماز فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی اورسلامتی کیلئے دعا ئیں مانگی گئیں، فول پروف سکیورٹی انتظامات کراچی سے آزاد کشمیر تک ریلیاں اورجلوس نکالے گئے، فضائوں میں درود و سلام کی صدائوں کی گونج اٹھیں رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادی عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت ...
قوم کو پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر فخر ہے،پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملکی حدود کا دفاع کیا،صدرآصف علی زرداری پاکستانی فضائیہ ہمیشہ کی طرح ملکی خودمختاری، جغرافیائی سرحدوں اور سالمیت کا بھرپور دفاع کرتی رہے گی،شہبازشریف صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے ...
افواج پاکستان نے 6 ستمبر 1965 کو بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے،امیر جماعت اسلامی پاکستان کسی ایکس وائی زی صدر وزیراعظم یا بیوروکریٹ کا نہیں ہے بلکہ پاکستانیوں کا ہے،میڈیا سے گفتگو لاہور(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کان کھول ...
6ستمبرشجاعت اور بہادری کاتاریخ ساز دن،شہدا اور غازیوں کے ورثے سے ملنے والی طاقت ، جذبہ اور شجاعت ہماری اصل قوت ہے،محسن نقوی یومِ دفاع ہماری جرات کی روشن علامت ہے،پاک فوج نے ایک طاقت رکھنے والے دشمن کو شکست دی ،غرور کو توڑ کر ملک کا نام روشن کیا،مصطفی کمال وفاقی وزرا نے کہا ہے...
ایٔر فورس ڈے پر پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کی جرأت کو سراہتا ہوں، چیئرمین پیپلز پارٹی 7 ستمبر ہماری تاریخ میں جرأت، قربانی اور پاکستان ایٔر فورس کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت کا دن ہے،پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکس...
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟سپریم کورٹ رولز کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے کیوں کی گئی؟اختلافی نوٹ کو جاری کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کیلئے انفرادی طور مشاورت کیوں کی گئی؟ ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر کیوں جاری کیا گیا؟ آپ ججز کوکنٹرولڈ فورس کے طور پ...