... loading ...
پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) سے پیکیج میں توسیع کرکے 8 بلین ڈالر قرضہ دینے کی درخواست کردی۔پاکستان نئی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت اپنے بقیہ زیادہ سے زیادہ کوٹہ کو تقریباً مکمل طور پر حاصل کر لے گا۔ یہ رقم عالمی قرض دہندہ کی جانب سے اب تک کی پیشکش کی گئی رقم سے تقریباً 2 بلین ڈالر زیادہ ہے ۔ذرائع نے بتایا متعدد سابق اقدامات کو نافذ کرنے کے ساتھ نئے بیل آؤٹ پیکیج کے سائز اور روایتی طور پر تین دو طرفہ قرض دہندگان کی طرف سے کسی بھی نئے قرض سے متعلق امور پر بات چیت کا آپشن باقی رہے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے EFF کے تحت تقریباً 8 بلین ڈالر مانگے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت کو لچکدار اور پائیداری کی سہولت (RSF) کے تحت کوئی بھی فناسنگ مل سکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف تمام شرائط کی تکمیل سے مشروط 6 بلین ڈالر کا معاہدہ کرنے پر آمادہ ہے ۔آئی ایم ایف میں پاکستان کا کوٹہ 2.03 بلین سپیشل ڈرائنگ رائٹس (SDRs) یا 2.7 بلین ڈالر ہے ۔ ایک ملک زیادہ سے زیادہ 435 فیصد کوٹہ حاصل کر سکتا ہے ۔ اس کے تحت پاکستان 11.7ارب ڈالر حاصل کرسکتا ہے تاہم پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف سے گزشتہ سودوں کے تحت 3.3 بلین ڈالر حاصل کر چکا اور اس کا باقی کوٹہ تقریباً 8.4 بلین ڈالر ہے ۔ ذرائع کے بہ قول وزارت خزانہ تقریباً پورا کوٹہ حاصل کرنا چاہتی تھی لیکن آئی ایم ایف نے اب تک 6 ارب ڈالر دینے کا عندیہ دیا ہے ۔ پاکستان کو زیادہ قرض دینے کی اجازت کے ساتھ سخت شرائط لاگو کئے جانے کا بھی امکان ہوگا۔ اس سے قبل آئی ایم ایف نے 10 مئی سے 23 مئی کے عملے کے دورہ میں پاکستان کے لیے شرائط طے کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق نئے قرضہ پروگرام کی شرائط میں سے ایک یہ ہے کہ جی ڈی پی کے 1.6 فیصد یا 2 ٹریلین روپے کے برابر اضافی ریونیو کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔وزارت خزانہ کے ترجمان نے اگلے سال کے بیل آؤٹ پیکیج کے سائز کے سوال پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا تاہم وزارت کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ ملک نے 8 بلین ڈالر کے معاہدے کی درخواست کی اور حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کی انتظامیہ کرے گی۔ وزارت خزانہ کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ اگر پاکستان باقی کوٹہ کا زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کر لیتا ہے ، تو اسے EFF پروگرام پر لاگو معیاری شرح سود پر 2 فیصد اضافی سرچارج ادا کرنا پڑے گا۔کابینہ کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک اصولی فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب روایتی دو طرفہ قرض دہندگان سے کسی بھی نئے کیش ڈپازٹ لون کی درخواست نہیں کرے گی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں عوامی سطح پر کہا تھا کہ پاکستان اب دو طرفہ قرض نہیں مانگے گا اور اس نے ’’بھیک مانگنے کا پیالہ‘‘ توڑ دیا ہے ۔آئی ایم ایف نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وہ مشن کے نتائج کو آئی ایم ایف بورڈ کے سامنے بحث اور فیصلے کے لیے پیش کرے گا۔یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو آئی ایم ایف کی شرائط پر پہلی بریفنگ کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دعویٰ کیا تھا کہ اسٹاف لیول کے معاہدے پر دستخط کے لیے بورڈ کی پیشگی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے یہ شرط بھی عائد کی ہے کہ گزشتہ 3 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت دسمبر میں جاری کیے گئے چار صدارتی آرڈیننس کی اب پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے ۔ یہ قوانین چار سرکاری اداروں میں گورننس کو بہتر بنانے کے لیے بنائے گئے تھے ۔پاکستان کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2023، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ (ترمیمی) آرڈیننس 2023، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023 اور پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن آرڈیننس 2023(ترمیمی) کی پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔واضح رہے آرڈیننس کی زیادہ سے زیادہ عمر آٹھ ماہ ہوتی ہے ۔ یہ ترامیم ان اداروں کو جنوری میں نافذ کردہ ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز (گورننس اینڈ آپریشنز) ایکٹ 2023 کے مطابق لانے کے لیے کی گئی تھیں۔
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...