... loading ...
بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کو بہت مہینے ہوگئے ، پانچویں بار جیتے ہیں، لیکن وزرا اور ارکان اسمبلی میں سستی نظر آرہی ہے ، اب سے وزرا اور ارکان اسمبلی کام کرتے نظر آنے چاہئیں۔ کھلی کچہریاں لگائیں، صرف من پسند لوگوں سے نہیں، عوام سے رائے لیں۔ چیف منسٹر کو وزیروں کے ساتھ اب تھوڑی سختی کرنا پڑے گی۔کراچی میں پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز سے عوام کو دلچسپی نہیں، وہ اپنے کیسز کا عدالتوں میں قانونی طور پر سامنا کریں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزراء محنت کریں تاکہ ان کا کام نظر آئے ، اب ہمیں ٹرانسفر پوسٹنگ کی سیاست ختم کرنی ہوگی، ہر جگہ اچھے آفیسرز لگائیں تاکہ ہماری کارکردگی اور ڈیلیوری بہتر ہو۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ افسروں کی کارکردگی حکومت کی بدنامی کا سبب بنے تو ایم پی ایز ایکشن لیں، وزیراعلیٰ چیک کریں کہ وزراء وقت پر دفتر آرہے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو اپنا 5 سالہ پلان سے آگاہ کردیا ہے ، سولر بجلی کی فراہمی ہمارے پلان کا سب سے اہم حصہ ہے ۔چیئرمین پی پی پی نے یہ بھی کہا کہ ہم محدود وسائل سے کیسے ڈلیور کریں یہ سوچنا ہوگا، مجھے اپنے منتخب نمائندوں میں سستی نظر آرہی ہے ، میں یہاں سستی ختم کرنے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم کھلی کچہری میں عوام کی رائے پر فیصلے لیں گے ، آپ کو اپنے عوام کو وقت دینا ہوگا، میں نہیں سمجھتا آپ کو ترقیاتی اسکیم انتخابات جتواتی ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب ہم اپنی ٹیم کو ٹاسک دیتے ہیں اسے مکمل کرنے کا بھی وقت دیں، میں ہمیشہ ٹیم ورک کو سراہتا رہوں گا، ہم سیاست میں آئے ہیں تو غریب عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنا وعدہ پورا کریں، امید ہے بجٹ سے پہلے مسائل حل ہوں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا چاہیے اور ان کی آواز بننا چاہیے ، 5 سال کے منصوبوں پر عمل درآمد ہونا پہلے نمبر پر ہے ، مزدور کارڈ سے ہم بہت لوگوں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ سیلاب میں 50 فیصد سندھ کے تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچا ہے ، وفاقی حکومت کی طرف سے پیسہ ملنا چاہیے ، امید ہے بجٹ سے پہلے مسائل حل ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ فوکس کرنا ہوگا محدود وسائل میں مسائل کیسے حل ہوں گے ، الیکشن کو کئی ماہ گزر گئے ، وزیراعظم شہباز شریف اپنا وعدہ پورا کریں گے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ کا منصوبہ جاری ہے ، وفاقی حکومت سے فنڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے ہاؤسنگ منصوبہ تاخیر کا شکار ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ریاستی پالیسی کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کے پاس جدید ہتھیار آگئے ہیں، سندھ پولیس پر پورا بھروسہ ہے ، جس نے پہلے بھی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے ، آپ سب نے مل کر دہشت گردی کو شکست دی ہے ۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ عوام نفرت کی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے ، بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں کیا ہو رہا ہے یہ عوام کا مسئلہ نہیں، بانی پی ٹی آئی کے کیسز عدالتوں میں ہیں اس کا قانونی طور پر سامنا کریں۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...