... loading ...
(رپورٹ :باسط علی)تحریک انصاف کی قیادت اسلام آباد اور لاہور میں جلسہ کرنے کے حوالے سے منقسم رائے رکھتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کا فرنٹ پر موجود رہنماؤں سے اِصرار ہے کہ وہ بہر صورت اسلام آباد اور لاہور میں جلسے ممکن بنائیں، مگر تحریک انصاف کے رہنما اسلام آباد اور لاہور میں جلسوں کے حوالے سے اپنا دامن چھڑا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ خود تحریک انصاف کے ورکرز کی طرف سے بھی پی ٹی آئی کی قیادت پر زور دیا جارہا ہے اور بار بار یہ سوال پوچھے جا رہے ہیں کہ وہ آخر چند بیانات پر کیوں اکتفا کیے بیٹھے ہیں اور عملاً ایسی سیاسی سرگرمیوں سے خود کو کیوں بچا رہے ہیں جو عمران خان کی رہائی کے لیے حکومت پر دباؤ پیدا کرنے کا باعث بنے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام آباد اور لاہور میں جلسوں کے حوالے سے اُنہیں ریاستی طاقت سے شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا، لہٰذا وہ خود کو اس امتحان سے اب تک بچائے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے تازہ ترین معاملہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت کا تھا جو عدالت کی جانب سے ایک حکم کی صورت میں ملی۔ مگر اسلام آباد انتظامیہ سے 8 جون کے لیے یہ اجازت روات کے مقام کے لیے مل سکی۔ تحریک انصاف نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پارٹی قیادت کاایک مشاورتی اجلاس کیا جس میں سیکریٹری جنرل عمر ایوب، اسد قیصر اور دیگر رہنما شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی خصوصی شرکت کی۔جس میںپاکستان تحریک انصاف نے 8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جلسہ کے لیے روات کا مقام مسترد کرتے ہوئے 8 جون کو روات کے مقام پر جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ عدالت میں چیلنج کرے گی۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ایف نائن پارک، پریڈ گراؤنڈ یا ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت دے ۔ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے 8جون کو روات کی بجائے سوات میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے سے ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی پوری قیادت جلسہ میں شریک ہوگی۔واضح رہے کہ عمران خان اسلام آباد اور لاہور میںسیاسی سرگرمیوںکی کوئی صورت نکالنا چاہتے ہیں۔ مگر تحریک انصا ف کی قیادت اس ضمن میں کوئی خاص پیش رفت نہیں دکھا سکی۔
شہبازشریف کے پاس اتنا اختیار تو ہونا چاہیے کہ اپنے وزیر کو کنٹرول کریں، اگر وزیراعظم اپنے ہی وزیر کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو پھرواقعی سسٹم بیٹھ چکا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی کی تقریر نظام کی بحالی نئے صوبوں سے نہیں، سیاسی ری سیٹ سے ممکن ہے، فضل الرحمان اور پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کی...
سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کر کے شہری آبادیوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا،عرب اتحادی فوج عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض کے صوبوں کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بارود سے لدے ڈرون طیاروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست...
حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، عدالت،پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دیدی وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور...
عدالت کی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت، مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت ک...
قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے ڈیلرز کو بھاری نقصان، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے اور 8 فیصد منافع دینے کا مطالبہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کا طری...
ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا،ترجمان ایس پی ایس سی سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 3 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پ...
بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...