... loading ...
اقوام متحدہ کی قراردادوں وعالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود اسرائیلی افواج کی جانب سے رفح بارڈرو غزہ پر مسلسل بمباری، خواتین و بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف اور’’اہل فلسطین‘‘اور’’تحریک مزاحمت حماس‘‘ سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوارکوشاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”غزہ ملین مارچ”منعقدہوا۔شدید گرمی کے باوجود شہر بھر سے لاکھوں مردو وخواتین اور مختلف طبقات و مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سمیت علمائ، وکلائ،ڈاکٹرز، انجینئرز، طلبہ، تاجر، مزدور سمیت سول سوسائٹی سے وابستہ افراد شریک ہوئے ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے اور امریکا اسرائیل کو مدد فراہم کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہونی چاہیے ، اسرائیل کی پشت پر امریکا کھڑا ہوا ہے۔ امریکا نے افغانستان میں انسانوں کو قتل کیا۔ فلسطین اور کشمیر کے لیے پوری قوم قربانیاں دینے اور سربکف ہونے کے لیے تیار ہیں ،حکمران اور افواج پاکستان اپنا کردار ادا کریں، حماس کی قانونی حیثیت کو تسلیم کیا جائے ۔تمام اسلامی ممالک کو جمع کر کے جنگ بندی کے لیے اعلامیہ جاری کیا جائے ،فلسطین کے زخمیوں کو پاکستان لایا جائے اور ان کاعلاج کیا جائے ۔ کشمیر کے مسئلے پر کسی صورت میں بھی سودے بازی نہیں کرنے دی جائے گی۔پیپلزپارٹی اور نواز لیگ بتائیں کہ وہ اسرائیل کے خلاف احتجاج اورحماس کی حمایت کیوں نہیں کرتیں،پی ٹی آئی کے عمران خان کو بھی چاہیے کہ وہ جیل سے اسرائیل کے حوالے سے اپنا موقف پیش کریں۔ فوجی قیادت سابق جنرل باجوہ اورمسئلہ کشمیر کے حوالے سے موقف واضح کرے ورنہ فوج کو بھی شکوک و شبہات کا سامنا کرنا پڑے گا۔اقوام متحدہ سے سوال کرتے ہیں کہ مشرقی تیمور اورعراق پر حملے کا مسئلہ ہوتو قراردادوں پر عمل درآمد ہوجاتا ہے لیکن کشمیر یا فلسطین کا مسئلہ ہوتو قرادادوں اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کوبھی رونددیا جاتا ہے ۔ مسلم لیگ (ن)والے سن لیں کہ بھارت کے ساتھ دوستی کا خواب کسی صورت پورا نہیں ہوگا۔ حکمرانوں نے پاکستان کو اس کے نظریے کی بنیاد پر قائم نہیں ہونے دیا۔پاکستان توڑنے میں یحییٰ خان ،ذوالفقار علی بھٹو اور شیخ مجیب کا کردارتھا کسی ایک کو ذمہ دار قرار دے کر تاریخ کو مسخ نہ کیا جائے ۔نومنتخب امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہاکہ کامیاب غزہ ملین مارچ نے ثابت کردیا ہے کہ اہل کراچی غزہ و فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں بیدار اور جاگ رہے ہیں ،8ماہ سے اسرائیل اہل غزہ وفلسطین پر بمباری کررہا ہے اور خونی درندہ بنا ہواہے ۔مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ باقر زیدی نے کہاکہ آج غز ہ مظہر استقامت ہے ، غزہ کے لوگوں کے قلوب پر ملائکہ نازل کیے ہیں ، بچے ، بوڑھے ، مائیں اور خود اسماعیل ہنیہ کے بچوں کو شہید کردیاگیا اس کے باوجود فلسطینی استقامت و عزیمت کا استعارہ بنے ہوئے ہیں۔
فیصلے بند کمروں میں نہیں پارلیمانی فورم پر کھل کر مشاورت کرنی چاہیے،قومی یکجہتی کیلئے شفاف انتخابات اور حقیقی جمہوری عمل ناگزیر ہیں، غلط فیصلوں کی مخالفت کی جائے گی، سربراہ جے یو آئی خیبر پختونخوا حکومت بے اختیار ،اہم فیصلے وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہیں،موجودہ حکومت دھاند...
خیبر پختونخوا کے عوام ہر اس پالیسی سے بغاوت کرینگے جس میں ہمارا نقصان ہو، میڈیا پختونخوا کے عوام کو اپنا نہیں سمجھتا، 5 ہزار ارب روپے ہڑپ کرنے والوں کا میڈیا ٹرائل نہیں ہوتا،وزیراعلیٰ عمران خان کی صحت پر ابہام ختم کرنا ریاست اور وفاق کی ذمہ داری ،جیل میں غیرانسانی سلوک ہو رہا ہے...
سیاست سے فوج کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا پاکستان کے اندر تمام اسپانسرڈ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، میڈیا نمائندگان سے ملاقات سیکیورٹی ذرائع نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے پاک فوج کے حوالے سے حالیہ بیان کو ان...
ہم حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن ان کی پالیسی کا حصہ نہیں، شازیہ مری سولرپینل صارفین کیساتھ دھوکا ، وہ کیسے اپنا نقصان پورا کریں گے؟میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی نے نیپرا کے نئے سولر نیٹ میٹرنگ قواعد پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئ...
دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے۔ سجاد خان نے بتایا...
شہری خود پریشان ، شہر بھر میں گوشت فروشوں کی من مانے نرخ وصولی انتظامیہ کی کارروائیاں بے سود، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا شہری خود ساختہ مہنگائی سے پریشان ہیں، دکانوں پر مٹن، بیف اور چکن کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مؤثر دکھائی نہیں ...
جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے شہر کو جرائم سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دہشتگرد خیبرپختونخوا اور بلوچستان میںزیادہ کارروائیاں کر رہے ہیں،ایڈیشنل آئی جی فرانزک لیب کی سہولت میں وقت لگے گا ، پراجیکٹ کی تکمیل میں مختلف مشکلات کا سامنا ہے، فتنہ الخوارج اور فتن...
امن ہوگا تو خوشحالی آئیگی، صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے ہر شخص کے ساتھ بیٹھوں گا خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے،ہم ڈرنے والے نہیں ،کانووکیشن سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے، صوبے کے عوام کے حقوق کے...
پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت منعقد ہوگا شہباز شریف دورہ جرمنی مکمل کرنے کے بعد وہیں سے واشنگٹن روانہ ہو جائیں گے وزیراعظم شہباز شریف غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ...
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...