... loading ...
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے 2018 سے لاپتا شہری سمیت دیگر افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر آئندہ سماعت پر وزارت دفاع کو تمام ایجنسیوں سے رپورٹس حاصل کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جمعرات کوجسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے 2018 سے لاپتا شہری سمیت دیگر افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پرسماعت کی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ساتھ کے علاقے سے لاپتا شہری سید نوید کی بازیابی کے لیے 23 جے آئی ٹیز کے اجلاس ہوچکے ہیں لیکن کیٹیگری کا تعین نہیں ہوسکا۔عدالت نے شہری کی عدم بازیابی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ 23 جے آئی ٹیز کے بعد بھی کیٹیگری کا تعین نہیں ہوسکا کس طرح کی کارکردگی ہے ، شہری کے اہل خانہ پولیس کی جانب سے پیش کی گئی روایتی رپورٹس سے مایوس ہوچکے ہیں۔منگھوپیر سے لاپتا شہری عبداللہ کے اہل خانہ بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ اہل خانہ نے کہا کہ عبداللہ 2018 سے منگھو پیر سے لاپتا ہے ، چند دنوں سے ہمیں فون کالز کی جارہی ہیں اور 7لاکھ تاوان کی ڈیمانڈ کی جارہی ہے جس نمبر سے کالز کی جارہی ہیں اس نمبر کی لوکیشن ڈیرہ غازی خان کی ہے وہ فون نمبر ہم نے پولیس کو فراہم کیا، لیکن پولیس کی جانب سے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔عدالت نے پولیس حکام کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کیا اس نمبر کو انوسٹی گیٹ کیا گیا؟ شہری کے اہل خانہ 2018 سے تو عدالتوں اور پولیس اسٹیشن کے چکر کاٹ رہے ہیں آپ کو کچھ اندازہ ہے وہ کس تکلیف کا سامنا کر رہے ہیں۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ جو نمبر ہمیں دیا گیا اس کی لوکیشن تو ڈیرہ غازی خان کی ہے لیکن نمبر بند ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہری کے اہل خانہ نے سی ڈی آر رپورٹس پیش کردی انہیں اس نمبر سے کالز کی جارہی ہیں اور آپ کہہ رہے ہیں نمبر بند ہے ۔عدالت نے سید نوید علی، رسالہ کے علاقے سے ادریس، منگھو پیر سے لاپتا عبداللہ اور دیگر شہریوں کی بازیابی کیلئے کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وزارت دفاع کو تمام ایجنسیوں سے رپورٹس حاصل کرکے پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ عدالت نے لاپتا شہریوں سے متعلق ایف آئی اے سے ٹریول ایجنسی کی رپورٹ حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے شہری عبد اللہ کے کیس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو پیش رفت رپورٹس کے ساتھ طلب کرتے ہوئے سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...