... loading ...
وزیرِ اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔اتوارکی صبح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں جاری مختلف پروجیکٹس کا دورہ کیا، صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی ان کے ہمراہ تھے ۔مراد علی شاہ نے ایس ایس پی کو کورنگی کاز وے پراپنا کیمپ آفس بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی کاز وے پر کسی نے کچرا پھینکا تو ڈی سی اور ایس ایس پی کے خلاف کارروائی ہو گی۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو کورنگی کاز وے کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورنگی کاز وے منصوبے کے پی سی ون4677.551 ملین روپے ہے ، منصوبہ 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔وزیرِ اعلی سندھ نے کورنگی کاز وے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔وزیرِ اعلی سندھ نے ملیر ایکسپریس وے کے قائد آباد برج کے پورشن کا معائنہ کیا۔وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کو ملیر ایکسپریس وے سے متعلق بریفنگ بھی دی۔بریفنگ میں مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ 12 مئی 2022 کو شروع کیا گیا، جو 3 سال میں مکمل کیا جائے گا، ملیر ایکسپریس وے جام صادق پل سے کاٹھور ایم نائن تک میگا پروجیکٹ ہے ، یہ منصوبہ 38.66 کلو میٹر طویل ہے ۔ملیر ایکسپریس وے پر 6 انٹرچینجز اور 2 ٹول پلازا ہوں گے ، ملیر ایکسپریس وے کے سیگمنٹ 1 کے لیے متوقع ٹائم لائن میں 3ماہ کی تاخیر ہوئی، نظرِ ثانی شدہ ٹائم لائنز کو 18 تا 21 ماہ تک بڑھانے کے لیے مقرر کیا گیا ہے ، ملیر ایکسپریس وے کے لیے 13818 ملین روپے اضافی لاگت کی منظوری دی گئی ہے ۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو شاہراہ نور جہاں کی تعمیر نو پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان کے مطابق عبداللہ کالج تا قلندریہ چوک تک شاہراہ کی بحالی اور تعمیر نو کا کام جاری ہے ، شاہراہ نور جہاں کی دوبارہ تعمیر کا کام3367.7 ملین روپے کی لاگت سے جاری ہے ۔شاہراہ نور جہاں 6.4 کلو میٹر طویل ڈبل ٹریک روڈ ہے ، شاہراہ نور جہاں کی دوبارہ تعمیر کا کام 20 مئی 2024 تک تکمیل پائے گا۔وزیرِ اعلیٰ کو کے ایم سی سٹی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز پر بریفنگ دی گئی۔مراد علی شاہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کیفے پیالہ تا راشد منہاس روڈ تک سڑک کی بحالی اور تعمیر نو کا کام جاری ہے ، یہ منصوبہ 902.131 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے ، یہ میگا پروجیکٹ 20 مئی 2024 تک مکمل کیا جائے گا، یہ سڑک 4.05 کلو میٹر طویل ڈوئل کیرج وے اور 10 تا 11 میٹر چوڑی ہے ۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ تعمیراتی کام کا معیاری ہونا لازمی ہے ۔مراد علی شاہ کو ضلع وسطی میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ یہ اسپورٹس کمپلیکس15.4ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جا رہا ہے ، کرکٹ اور فٹبال گرانڈز، جاگنگ ٹریک اور جمز تعمیر کیے جائیں گے ۔بریفنگ میں کہا گیا کہ کرکٹ گرائونڈ کا ایریا 7.6 ایکڑز اور فٹبال گرانڈ 7.6 ایکڑز پر مشتمل ہو گا، اسپورٹس کمپلیکس میں تمام جدید سہولتیں ہوں گی۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیرِ اعلی سندھ نے کریم آباد انڈر پاس کا دورہ کیا، کریم آباد انڈر پاس 1350 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہا ہے ۔وزیرِ اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ کریم آباد انڈر پاس پر 35 فیصد کام ہو چکا ہے ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کریم آباد انڈر پاس کا کام معیاری اور تیز کیا جائے ۔
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...