... loading ...
کرغزستان میں پھنسے اوکاڑہ، آزاد کشمیر، فورٹ عباس اور بدین کے طلبا کے پیغامات سامنے آگئے ، وہ ہاسٹل میں محصور ہیں جہاں ان پر حملے ہوئے اور انہیں مارا پیٹا گیا جبکہ ان کے پاس کھانے پینے کی اشیا بھی ختم ہوچکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرغزستان میں فسادات کے سبب پاکستانی طلبا خوف کے مارے اپنے ہاسٹل کے کمروں میں محصور ہوکر رہ گئے ، انتظامیہ نے بھی انہیں ہاسٹل سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کردی ہے لیکن ہاسٹل پر حملوں کا خدشہ ہے ۔کرغزستان میں ہونے والوں ہنگاموں کی وڈیو اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے طلبا نے اپنے والدین کو بجھوا دیں جن میں مقامی شرپسند عناصر کو طلبا پر حملہ کرتے اور تشدد کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے ۔ارسلان حیدر نامی طالب علم نے اپنے والدین سے رابطہ کرکے بتایا کہ ان کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے طلبہ بہت پریشان ہیں۔ ارسلان حیدر کے بھائی بلال نے حکومت سے اپیل ہے کہ ان کے بھائی کو پاکستان پہنچانے کا انتظام کیا جائے ۔ہاسٹلز میں محصور ہونے والے طلبہ و طالبات کے والدین نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں وہاں تحفظ فراہم کیا جائے ۔ کرغستان میں کوٹلی کے تیس کے قریب طلبہ و طلبات مختلف ہاسٹلز میں محصور ہیں، متاثرہ طلبا نے اپنے اہل خانہ سے رابطے اور وڈیو پیغامات میں بتایا ہے کہ ان کے پاس کھانے پینے کی اشیا ختم ہوگئی ہیں جبکہ پانی تک ان کی رسائی بھی بند کردی گئی ہے ۔متاثرہ طلبا کا کہنا ہے کہ مقامی طلبا کی جانب سے انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں مگر وہ ملک نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ ان کے والدین انہیں قرض لے کر پڑھا رہے ہیں۔طلبا کا کہنا ہے کہ ہماری زندگی کو شدید خطرہ ہے اور رات کو دوبارہ حملہ کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغامات میں بتایا ہے کہ گذشتہ روز سے ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے ، حکومت ہماری مدد کرے ۔ دریں اثنا کرغیزستان میں فورٹ عباس کے پھنسے میڈیکل کے طلبا کا ایکسپریس نیوز نے یڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں محصور طالب علم ڈاکٹر محمد ساجد نے بتایا کہ طلبا سے موبائل چھین لیے گئے اور گرلز ہاسٹل میں جاکر پاکستانی لڑکیوں کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ڈاکٹر محمد ساجد کا کہنا تھا کہ جب ہم ایمبیسی کال کر تے ہیں توان کا جواب آتا ہے کہ ہم نے پولیس کو بتا دیا ہے ۔ جبکہ پولیس خود ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور وہ پوری پلاننگ کے ساتھ آئے ہیں۔ایک اور طالب عبداللہ کمبوہ نے بتایا کہ فورٹ عباس کے 100 کے قریب طلبہ وطالبات بشکیک میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں سے درجنوں پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بشکیک میں پھنسے پاکستانی طلبا انہتائی پریشان ہیں اور ہم محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔عبداللہ کمبوہ کا کہنا تھا کہ کل سے مقامی لوگ غیر ملکی طلبا پر تشدد کر رہے ہیں، انہوں نے ہمار ے ہاسٹل میں آکر ہمیں مارا پیٹا جس کے نتیجے میں تین چار طالب علم زخمی بھی ہوئے ہیں۔بشکیک کے ہاسٹل میں دیگر پاکستانیوں کے ہمراہ بدین سے تعلق رکھنے و الے دو طلبا حارث اور عبداللہ بھی پھنس گئے ہیں۔محصور طالب علم حارث نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی ایمبیسی ہمیں گھر پہنچانے میں مدد کرے ۔ دوسری جانب ان طلبا کے پریشان والدین نے بھی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کو بحفاظت پاکستان پہنچایا جائے ۔پاکستانی طلبا اور طالبات بشکیک سے 25 کلومیٹر دور شہر قانت میں پھنس گئے ، بڑی تعداد میں اسٹوڈنٹس قانت میں موجود ہیں۔ پھنسے ہوئے اسٹوڈنٹس نے حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، ہم لوگ قانت میں اپنے ہاسٹلز میں موجود ہیں۔متاثرہ طالبات کا کہنا ہے کہ ہم لوگ بہت ڈرے ہوئے ہیں، یہاں لائٹس بھی آف کروا دی گئی ہیں، ایک ہی کمرے میں ہم سب موجود ہیں، گرمی بھی بہت لگ رہی ہے ، ہمیں واپس نہیں آنے دیا جا رہا، ہماری یونیورسٹی ہمیں واپس نہیں آنے دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ بشکیک میں زیادہ تر پاکستانی موجود ہیں، ان کو واپس آنے کی اجازت ہے ، ہمیں ڈین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ آپ امتحانات ادھر ہی دیں گے ، ہماری مدد کی جائے ہم واپس پاکستان آنا چاہتے ہیں، ہمارے ہاسٹل کے پیچھے سے مسلسل ہجوم کی آوازیں آ رہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں یہاں سے نکالا جائے ۔
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...