... loading ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج پر جانے والے تمام افراد کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا اور کہا ہے کہ اس سال ہم بھی حج کے معاملات کی نگرانی کریں گے اگر کسی نے ٹیکسی سے متعلق بھی شکایت کی تو وزارت مذہبی امور کی خیر نہیں۔تفصیلات کے مطابق حج و عمرہ سروسز فراہم کرنے والی نجی کمپنیز کی حج کوٹا سے متعلق دائر درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس ارباب محمد طاہر کے روبرو سماعت ہوئی۔ عدالت میں وزارت مذہبی امور کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوا۔عدالت نے پوچھا کہ وزرا، سیکرٹری اور دیگر کے ساتھ کتنے بندے حج پر جاتے ہیں؟ نمائندے نے بتایا کہ وزرا اور سیکرٹریز کے ساتھ کوئی نہیں جاتا اس پر عدالت برہم ہوگئی۔ جج نے کہا کہ آپ حاجی ہیں ایسا مت کہیں ہمیں معلوم ہے ہر سال ان کے ساتھ بندے جاتے ہیں، جسٹس ارباب نے کہا کہ ہم رپورٹ منگوا لیں گے آپ حاجی ہیں باریش ہیں امید ہے سچ بولیں گے۔جسٹس ارباب نے کہا کہ ہر سال پانچ پانچ بندے سیکرٹریز اور وزرا اپنی طرف سے بھیجتے ہیں، ہم ایف آئی اے سے بھی ساری تفصیل منگوالیں گے، یہ بتائیں پیرامیڈیکس اسٹاف میں سے کس کس کو بھیجتے ہیں؟ آپ جھوٹ نہیں بولیے گا وہ آپ کے گلے فٹ ہو جائے گا ہم سارا فرانزک کروائیں گے کتنا کوٹا دیا گیا ہے پانچ پانچ افراد ان کے ساتھ جاتے ہیں ہم ایف آئی اے سے چیک کرائیں گے۔عدالت نے پرائیویٹ کمپنی سے پوچھا کہ اس سال کتنا کوٹا ملا اور کتنے افراد کو بھیجیں گے ؟ آپ کے حجاج کب جائیں گے۔ اس پر نجی کمپنی کے نمائندے نے کہا کہ حجاج مئی کے آخر میں جائیں گے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ بتاتے ہیں کہ اگر دور دراز کے حجاج وہاں جاتے ہیں اور ان کو کوئی مشکل ہوتو کس سے کیسے رابطہ کریں؟ نمائندہ پرائیویٹ کمپنی نے کہا کہ جی ہم نے پچھلے سال اشتہار دیاتھا۔جج نے وزارت مذہبی امور سے پوچھا کہ جو بلوچستان کے پہاڑوں پر رہتا ہے اسے کیسے اشتہار دیا یا کسی دوسرے ذرائع سے کیسے معلوم ہوگا؟ اس پر وزارت مذہبی امور نے کہا کہ ہمارا ٹول فری نمبر بھی ہوتا ہے جس سے تمام معلومات شئیر کی جاتی ہیں۔عدالت نے کہا کہ دور دراز کے لوگ حج و عمرہ پر جاتے ہیں انہیں آگاہی دی جائے کہ کوئی شکایت ہو تو کیسے کریں، حج سے واپس آکر لوگ ہمارے پاس آئیں، مختلف گروپس کے لوگوں کو بھی بلائیں گے، ہم پاکستانیوں کو بلا کر ہوچھیں گے جوافراد گئے کیا سہولت فراہم کی، ہمارا طبی عملہ بھی جاتا ہے لیکن وہاں نظر کوئی نہیں آتا، اس سال حج میں وزارت کی کارکردگی دیکھیں گے پھر ان کیسز کا فیصلہ کریں گے اور اگر ایک بھی شکایت آئی تو پھر نہیں چھوڑیں گے آپ نے بہت لوگوں کو تنگ کیا۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ منی یا مزدلفہ میں کسی کو بھی شکایت آئی تو نہیں چھوڑیں گے، پاک حطیم، گلوبل، الحبیبی سمیت تمام درخواست گزاران کے کیس اگست کے پہلے ہفتہ میں لگائیں گے، اگر ایک بھی شکایت آئی تو ان کے لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے۔نمائندہ وزارت مذہبی امور نے کہا کہ ہر حاجی کو اس کے موبائل نمبر پر میسج بھیج دیا جاتا ہے کہ اس کی بکنگ کسی کمپنی کے ذریعے ہوئی۔عدالت نے پوچھا کہ میسج میں کیا لکھا ہوتا کہ شکایت کی صورت میں کس سے اور کیسے رابطہ کریں؟ اس پر وزارت مذہبی امور نے کہا کہ جی یہ نہیں ہوتا۔عدالت نے ہدایت دی کہ اپنے میسج میں شامل کریں اگر وزارت سے کوئی شکایت ہو تو وزارت کا نمبر بھی لکھا جائے، حاجیوں کو جاری میسج میں پورا میکنزم بھی شامل کرکے انہیں مکمل تفصیل بتائیں۔بعدازاں عدالت نے سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
پورے ملک میں ہلچل ہے کہ وفاق صوبوں پر حملہ آور ہو رہا ہے، ترمیم کا حق ان اراکین اسمبلی کو حاصل ہے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں ، محمود اچکزئی ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں،بیرسٹر گوہر صوبے انتظار کر رہے ہیں 11واں این ایف سی ایوارڈ کب آئے گا،وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے قو...
اسپیکر قومی اسمبلی نے اتفاق رائے کیلئے آج تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاسشام 4 بجے بلا لیا،ذرائع پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایف ، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اورپارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت پارلیمنٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق...
اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئ...
خوف کی فضا برقرار، شہدا پر نام نہاد یلو لائن عبور کرنے کا الزام ،مشرقی غزہ سٹی میں کھیت اور مکانات تباہ مزید امدادی سامان کو غزہ پٹی میں داخلے کی اجازت مل گئی، اسرائیل نے 5 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا جنوبی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سے تباہی اور خوف کی فضا برقرار رہی۔اسرائیلی...
بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر کو حکومت، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا،فارم 47 کی حکومت سے کیا مذاکرات ہوسکتے ہیں، ان کے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں جب بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کی یہ پی ٹی آئی پر اور زیادہ ظلم کرتے ہیں اور سارا کنٹرول فرد واح...
آئینی ترمیم پہلیسینیٹ میں پیش کی جائے گی، دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے،تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اور مرکزی قیادت کی نمائندگی ہوگی حکومت نے آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے فریم ورک تیار کرلیا، ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کیا جائیگا، منظوری کے ب...
تین زخمی پمز اور 9 پولی کلینک اسپتال منتقل ،2کی حالت تشویشناک،آئی جی اسلام آباد کینٹین میں کئی روز سے گیس لیک ہو رہی تھی اور مرمت کے دوران دھماکا ہوا، میڈیا سے گفتگو سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت کے بیسمنٹ میں ایک دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 12فراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا س...
ابھی تک تو کورٹس کے اندر کھڑے ہیں، کل ہم آکر کہیں پر بھی بیٹھ جائیں گے،ہمشیرہ بانی یہ نہیں ہو سکتا آپ سوچیں ہم ڈر جائیں گے ، جیلوں میں ڈالنا ہے ڈال دو،میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جنگ جاری رکھیں گے۔علیمہ خان ...
فورس غزہ بورڈ آف پیس کے مشورے سے تشکیل دی جائے گی، صدارت ٹرمپ کریں گے امریکا نے یو این ایس سی کے رکن ممالک کو ڈرافٹ قرارداد ارسال کردیا،امریکی ویب سائٹ امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ غزہ میں ایک بین الاقوامی سیکیورٹی فورس (ISF) قائم کرنے کی منظوری دی...
دہشتگردوں سے کبھی بات نہیں ہوگی،طالبان سے مذاکرات کی بات کرنے والے افغانستان چلے جائیں تو بہتر ہے، غزہ فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کریں گے، جنرل احمد شریف چوہدری افغانستان میں ڈرون حملے پاکستان سے نہیں ہوتے نہ امریکا سے ایسا کوئی معاہدہ ہے،،بھارت کو زمین، سمندر اور فض...
رینجرزکاخفیہ معلومات پر منگھوپیرروڈ کنواری کالونی میں آپریشن،اسلحہ اور دیگر سامان برآمد گرفتاردہشت گرد خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں (رپورٹ: افتخار چوہدری)سندھ رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گی...
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور ان کے وکلا آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیٔے۔راولپن...