... loading ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل اور امریکا کے مندوبین نے تلخ تقاریر کیں اور ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں جس کے جواب میں ایران نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کا عندیہ دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اسرائیل نے ایران پر ہر ممکن پابندیاں عائد کرنے پر زور دیا۔اسرائیلی سفیر گیلاد اردن نے مزید کہا کہ خطے میں امن کا واحد آپشن یہ ہے کہ ایران کی مذمت کی جائے اور اسے ان کے ہولناک جرائم کی بھاری قیمت ادا کرنے کے لیے ہر ضروری وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ ایران پر پابندیاں لگائیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔گیلاد اردن نے خبردار کیا کہ آیت اللہ خامنہ ای اور ان کی حکومت اسرائیل کو ابلتے پانی میں مینڈک سمجھتی ہے، میں بتانا چاہتا ہوں کہ وہ غلطی پر ہیں۔ ایران نے ہماری سرزمین پر حملہ کرکے ہر سرخ لکیر کو عبور کیا۔ اسرائیل جوابی کارروائی کا قانونی حق محفوظ رکھتا ہے۔جس پر اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایرانی نے کہا کہ اسرائیل پر کیا گیا حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق تھا جو انفرادی یا اجتماعی دفاع کا حق فراہم کرتا ہے۔ایرانی ایلچی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے قانون کے تحت کسی رکن پر کوئی مسلح حملہ ہوتا ہے تو جب تک کہ سلامتی کونسل ضروری اقدامات نہ کرے۔ بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے دفاع کا حق موجود ہے۔ایرانی مندوب نے کہا کہ اسرائیل پر حملے میں انتہائی احتیاط کے ساتھ صرف اور صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تاکہ شہریوں کو نقصان سے بچا جا سکے۔امیر سعید ایرانی نے کہا کہ اگر اسرائیل یا امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اپنے دفاع کے حق کو بھرپور طور پر استعمال کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیں گے۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے کہا کہ ایران کی لاپرواہی پر مبنی اقدامات سے نہ صرف اسرائیل کی آبادیوں کو خطرہ ہے بلکہ اردن اور عراق سمیت خطے میں اقوام متحدہ کے دیگر رکن ممالک کے لیے بھی خطرہ ہے۔امریکی سفیر رابرٹ ووڈ نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران سے جواب طلب کرے۔ طویل عرصے سے ایران نے پاسداران انقلاب، حزب اللہ اور حوثیوں کو مسلح کر کے خطے میں کشیدگی کو بڑھاوا دیا ہے۔رابرٹ ووڈ نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ ایران ہی تھا جس نے اس حملے کے لیے حماس کو فنڈنگ اور تربیت فراہم کی تھی۔امریکی سفیر رابرٹ ووڈ نے اسرائیل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ایران یا اس کے پراکسیز نے امریکا یا اسرائیل کے خلاف مزید کوئی کارروائی کی تو اس کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔جس پر ایران کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے امیر سعید ایرانی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن امریکا نے ہمارے شہریوں یا ملکی سلامتی کے خلاف کوئی فوجی کارروائی شروع کی تو اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کریں گے۔سلامتی کونسل میں تقریر کرتے ہوئے اسرائیل کے سفیر گیلاد اردان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا موازنہ ہٹلر سے کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پراکسیز کے ذریعے عالمی سطح پر شیعیت مسلط کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔اسرائیلی سفیر کے بقول اپنی سازش کو پورا کرنے کے لیے ایران نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں آرامکو آئل فیلڈ اور کسی بھی دوسرے ایسے ادارے پر حملہ کررہا ہے جسے وہ اپنی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔صیہونی ریاست کے سفیر گیلاد اردان نے خبردار کیا کہ ایران جوہری صلاحیتوں کی طرف بڑھ رہا ہے اس نے یورینیم کو 60 فیصد تک افزودہ کیا اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے اس کا بریک آٹ وقت اب محض چند ہفتوں کے فاصلے پر ہے۔گیلاد اردان نے مزید کہا کہ ہم پر ہر محاذ سے اور ہر سرحد سے گولہ باری کی جا رہی ہے۔ ہم ایران کے دہشت گرد پراکسیوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ غزہ کی جنگ اسرائیل اور حماس سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔ اسرائیل پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد گروہ اسی شیعہ آکٹوپس یعنی ایرانی آکٹوپس کے شکنجے میں ہیں۔بعد ازاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس رسمی کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا اور اس پر مزید بحث بعد میں کی جائے گی۔
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...
یکم جنوری 2027 سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بلوں میں اضافے کا خدشہ گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ی...
فیلڈ مارشل اورشہباز شریف نے ایران جنگ بندی پر بہترین کردار ادا کیا، امریکی صدر پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں، لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہو...
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...
7 اکتوبر کے قیدیوں کیلئے سرعام ٹرائل اور سزائے موت کے متنازع قانون کی منظوری اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے قانون کی منظوری سے عالمی سطح پر تنازع مزید بڑھنے کا خدشہ اسرائیلی پارلیمنٹ (نیسٹ) نے ایک متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں زیرِ...
ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،8 فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ...
امریکی فوج افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہی ہے ایران کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ،قیادت کی اے اور بی ٹیم مکمل ختم ، سی ٹیم کا کچھ حصہ بھی ختم ہو چکا ہے ایران کو جوہری ہتھیار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ غیر ذمہ دار ہے،معاہدہ کر کے اسے توڑ دیتا ہے، امریکا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ...
پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہئے، شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علا...