... loading ...
اپوزیشن نے دھاندلی کیخلاف نئی نویلی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 جماعتی اپوزیشن اتحاد بنالیا اور حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کر دیا۔ملک کی 6 اپوزیشن جماعتوں نے آئین کی بالادستی کیلئے تحریک تحفظ آئین کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔اس اپوزیشن اتحاد میں پاکستان تحریک انصاف، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ، جماعت اسلامی ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،سنی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین شامل ہے۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی تحریک کے صدر نامزد کردیے گئے ، اتحاد میں شامل جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل کوارڈینشن کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔اپوزیشن جماعتوں رہنمائوں نے کہاہے کہ وہ آئین کی تحفظ اور جہاد کیلئے میدان میں نکلے ہیں جعلی اسمبلیوں کو گراکر رہیں گے۔فارم 47 والی جعلی حکومت قائم رہنے والی نہیں ہے۔9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنیلائی جائے، فوٹیج کے سامنے آنے سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا۔ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر عمر ایوب،پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور دیگر نے اپوزیشن جماعتوں کے زیر اہتمام تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عنوان سے تاج لالا فٹبال اسٹیڈیم پشین میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تحریک انصاف کے رہنما و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں جہاد کے لیے نکلے ہیں، یہ جہاد ملک کی آئین اور بالادستی کے لیے ہے۔۔ حکومت بلوچستان نے جگہ جگہ پرناکے لگائے ہیں، کارکنوں اور پارٹی کے جھنڈوں کو نہیں چھوڑا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر فام 45 کی حکومت بنتی تو ملک میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنتی۔ ہمارے قائدین اور کارکنوں کو بلاجواز قید کیا گیا ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنیلائی جائے، فوٹیج کے سامنے آنے سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ہے۔جلسے سے “تحریک تحفظ آئین کے صدر محموداچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں آئین کی بالا دستی نہ ماننے والوں کو مردہ باد کہتے ہیں، تمام اقوام کو برابری کا حق دینا ہوگا۔ پاکستان تمام اقوام کا مشترکہ گھر ہے، آئین ملک کو جوڑنے کا ذریعہ ہے، تمام سیاسی کارکن جان لیں کہ بلوچستان کے باسیوں کے سامنے فصلی بٹیروں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ہر سیاسی جماعت کے رہنما عہد کریں کہ وہ فصلی بٹیروں کو قبول نہ کریں، عمران خان کل جو بھی تھا مگر آج پارلیمنٹ کا مضبوط ترین امیدوار ہے، عوام کی طاقت سے جعلی اسمبلیوں کو گرا دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت تمام قبائل کو انکے وسائل پر اختیار دینا ہوگا تب پاکستان مضبوط ہوگا۔عوام کے حقوق کا تحفظ کیا گیا تو ملک تا قیامت محفوظ رہے گا، خطے میں کسی وطن فروش کو برداشت نہیں کریں گے۔۔جلسے سے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ گاہ پر آنے والے راستوں پر جگہ جگہ ناکے لگاکر سیاسی کارکنوں کو جلسے سے روکا گیا۔ جلسہ افسر شاہی کے خلاف اعلان جنگ ہے، جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت قائم رہنے والی نہیں۔قائدین کو قید کرنے والے ہمارے روح پر قابض نہیں ہوسکتے، عوام کے سیلاب کے آگے پل نہیں باندھے جاتے۔۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو حقیقی آزادی کی سوچ دی، پاکستان میں آئین اور قانون کا گلہ گھونٹا گیا۔۔ہمیں احتجاج کے لیے دلیر لوگ درکار ہیں، تاریخ دلیروں کو نہیں بھولتی، قوم کی آزادی چاہنے والے ہمارا ساتھ دیں۔۔پشین میں منعقدہ جلسے سے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن سیاسی ورکروں کو قدرتی آفت نہیں روک سکی تو دفعہ 144 کیسے روکے گی۔ ہمارے سیاسی کارکنوں نے سخت ترین مارشل لا کا مقابلہ کیا، بلوچستان کے لوگوں کو مارشل لا، فوجی آپریشن اور حکومت خانے روک نہیں سکی تو دفعہ 144 کیا چیز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فام 47 کی حکومت ہے اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، غیر قانونی الیکشن کمیشن کی حکومت ہے۔۔ ملک میں عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، اب تک ایک ایف آئی آر درج ہوچکی ہوگی، ہم فوج کا نام لیتے تو ہمیں غدار کہا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ایسے لوگوں کو کامیاب کرایا گیا جنہیں اہل محلہ بھی نہیں پہچانتے۔ بلوچستان کے لاپتہ افراد کے بعد ملک کے ہر کونے سے لوگوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے، لوگ عید کی خوشیاں مناتے اور بلوچستان والے عید کے دن بھی اپنے پیاروں کو سڑکوں پر ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔جلسے سے سنی علما کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی ابتدا بلوچستان سے ہوئی ، یہاں کے عوام کے لیے جس طرح آواز اٹھانی چاہیے تھی اس طرح نہیں اٹھا سکے۔ پاکستان کسی کی جاگیر نہیں یہ بلوچوں، پشتونوں، پنجابیوں، سندھیوں کا پاکستان ہے، 8 فروری کو عوام نے ثابت کردیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی آج جیل میں پاکستان کے حقوق کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ پشین جلسہ سے خطاب میں متحدہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں ٹکروں میں بانٹ دیا گیا، بلوچستان میں کسی بھائی پر ظلم ہوگا تو پورے پاکستان میں ظلم ہوگا۔ 8 فروری کو عوام جس کو حکمران لانا چاہتے تھے اس کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ آئین کو پاوں تلے روندا جا رہا ہے، ہمیں گھروں سے نکلنا ہوگا اس ملک کو بچانا ہوگا، پارلمینٹ کو بااختیار بنانا ہے۔۔یاد رہے اپوزیشن کے جلسے سے قبل پشین میں انتظامیہ نے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرکے شہر میں پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کی تھی۔۔
اپنی قومی سلامتی اور عالمی استحکام کے تناظر میں اس پیش رفت کے اثرات سے پہلے ہی آگاہ تھے اور معاہدے پر دستخط کی رپورٹس کا بغور جائزہ لے رہی ہے، بھارتی وزارت خارجہ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان حکومت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی،پاک...
مجھ پر اور اہلیہ پر انصاف کے دروازے بند ہیں،772 دنوں سے قید تنہائی میں ہیں، 9×11 کے کمرے کو پنجرہ بنا دیا گیا ہے، ، یہ قید نہیں بلکہ سوچا سمجھا نفسیاتی تشدد ہے،بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی جائے، پیٹرن انچیف ذوالفقاربھٹو کیس کی طرح 44 سال بعد نہیں بلکہ وقت پر ...
افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے سب سے سنگین خطرہ ہے، پاکستانی مندوب طالبان بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں، سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بحث میں پاکستان کی شکایت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا چیئرمین بطور ممبر پی ٹی اے تعینات نہیں ہوسکتے کیونکہ آسامی غلط مشتہر کی گئی تھی،وکیل کے دلائل اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیٔرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا ج...
بانی پی ٹی آئی کا ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان پر بوگس کیس بنانے کا الزام،اکاؤنٹ کے حوالے سے کچھ نہیں بتا سکتا اگر اس شخص کا نام بتا دیا تو وہ اغوا ہوجائے گا،میرا کوئی خاص پیغام رساں نہیں ہے،تحقیقاتی ٹیم کوسوال کا جواب بانی پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متعلق تحقیقات کے لیے...
آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے، جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا ‘چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے، کارکن پوری قوت کے ساتھ پہنچیں ، تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی عمران نے کہاعدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26و...
آئی ایم ایف نے لگ بھگ 50 کے شرائط عائد کر رکھی ہیں جن میں سے زیادہ تر شرائط پوری کی جاچکی ہیں، چینی کی سرکاری درآمد پرٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کی پارلیمنٹ سے منظوری کی شرط بھی پوری ہوگئی ڈسکوز کی نجکاریکیلئے پالیسی ایکشن سمیت بعض شرائط پر کام جاری ، س...
سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالا تو سنگین مسائل کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، کسانوں کی امداد کیلئے ایک پیکج کا خاکہ تیار کیا ہے تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی، سیلاب کے آغاز پر سندھ حکومت نے تیاری شروع کردی تھی،سکھر بیراج پر پیک پر ہے ،مرادعلی شاہ کی میڈیا ...
عدالت نے نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی آئندہ سماعت پرپیشرفت پورٹ طلب،سماعت کے دوران پولیس نے زیادتی کا شکار بچیوں کو عدالت میں پیش کیا کراچی میں بچیوں سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ر...
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...