... loading ...
ہم عید کے بعد بھرپور تحریک چلائیں گے اور ہم اگلے اجلاس میں جلسوں کا شیڈول جاری کریں گے، اس کا بنیادی مقصد آئین اورقانون کی بالا دستی، اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،عمر ایوب ، اسد قیصر
جو ہمارے ججز پر ظلم ہوا، جو خط آیا تو کیا اس ملک میں قانون موجود ہے؟ یہ تو انہوں نے ملک کو بنانا ریپبلک بنادیا ہے، عمران خان نے اپنے نظریے کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا پیغام دیا ہے، میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی (جرأت نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے عید کے بعد انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ ہم عید کے بعد بھرپور تحریک چلائیں گے اور ہم اگلے اجلاس میں جلسوں کا شیڈول جاری کریں گے،اس کا بنیادی مقصد آئین اورقانون کی بالا دستی، اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، جو ہمارے ججز پر ظلم ہوا، جو خط آیا تو کیا اس ملک میں قانون موجود ہے؟ یہ تو انہوں نے ملک کو بنانا ریپبلک بنادیا ہے، خیبرپختونخوا سے سنگین شکایات موصول ہورہی ہیں، یہ ملک کے خلاف سازش ہے کہ اس صوبے کو نمائندگی سے محروم کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے اپنے نظریے کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا پیغام دیا ہے۔قبل ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا ایک بڑا اتحاد بن چکا ہے اور اس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی ہو۔انہوںنے کہاکہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ سپریم جوڈیشل کونسل اور سپریم کورٹ خطوط کے معاملے پر فل کورٹ بینچ بنا کر اس کی سماعت کرے گا اور ان اداروں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے فوکل پرسن کی کمیٹی کا اعلان کیا ہے جس میں میں، شبلی فراز، علی ظفر، نعیم پنجوتھا، بیرسٹر گوہر شامل ہیں۔عمر ایوب نے بتایا کہ کسی کے خیالوں میں یہ نہیں ہونا چاہیے کہ بشری بی بی عمران خان کی کمزوری ہیں بلکہ وہ تو ان کی طاقت ہیں، ان کے کھانے میں زہر ملایا گیا تھا ان کو کافی تکلیف ہوئی تھی، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ شوکت خانم کے ڈاکٹروں کی موجودگی میں کیا جائے۔بعد ازاں شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پاکستان نے مینڈیٹ دیا اور اسے چرا لیا گیا، اب ہمیں اس مینڈیٹ کی حفاظت کے لیے جدو جہد کرنی ہے، یہ ہم عدالتوں میں کریں گے، ہمیں فارم 45 اور فارم 47 میں فرق کرنا ہوگا، جو منتخب نہیں ہیں ان کو اقتدار میں بٹھانے سے سیاسی و معاشی استحکام نہیں آسکے گا، ملک میں جو مہنگائی ہے وہ انہی باتوں کا نتیجہ ہے، یہ 22 کروڑ کا ملک ہے اور یہ برداشت نہیں کرسکتا کہ یہ کسی افرا تفری کا شکار ہو۔
ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،8 فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ...
امریکی فوج افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہی ہے ایران کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ،قیادت کی اے اور بی ٹیم مکمل ختم ، سی ٹیم کا کچھ حصہ بھی ختم ہو چکا ہے ایران کو جوہری ہتھیار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ غیر ذمہ دار ہے،معاہدہ کر کے اسے توڑ دیتا ہے، امریکا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ...
پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہئے، شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علا...
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...