... loading ...
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں سیکشن ون سی (لاپروائی)یا ون ڈی (جان بوجھ کر)دونوں میں بیک وقت سزا نہیں دی جاسکتی فرض کریں الزام درست ہے تب بھی دو سال سے زائد سزا نہیں جاسکتی۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔سماعت شروع ہوئی تو بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمومی طور پر جب کوئی وکیل ہاتھی نکال دے تو دم نکالنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لیکن آپ پر یہ سیکشنز لگی ہوئیں ہیں آپ نے اس حوالے سے عدالت کی معاونت کرنی ہے، جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ رمضان میں جب آپ کام کرتے ہیں تو عید سے پہلے عیدی ملنے کا تقاضا ہوتا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ حامد علی شاہ صاحب دلائل کے لیے جتنا وقت چاہیں گے ہم انہیں دیں گے، عید ہونے نا ہونے کا اس میں کوئی معاملہ نہیں ہم نے قانونی تقاضے پورے کرنے ہیں، آفیشل سیکریٹ ایکٹ فائیو ون سی یا فائیو ون ڈی میں سے ایک میں ہی سزا ہو سکتی ہے۔بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ ون سی تو لاپرواہی ہے اور ون ڈی جان بوجھ کر گم کرنا ہے، میں دونوں کے حوالے سے عدالت کی معاونت کروں گا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں ون سی اور ون ڈی دونوں میں سزا ہوئی ہے؟ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ جی بالکل دونوں میں سزا ہوئی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ون سی اور ون ڈی دونوں میں تو سزا نہیں ہو سکتی، بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ون سی اور ون ڈی سے متعلق اعظم خان کے علاوہ کوئی ثبوت ان کے پاس نہیں۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اگر یہ الزام درست فرض بھی کرلیا جائے تو دو سال بھی سزا زیادہ ہے، قانون میں اس الزام پر دو سال سزا کا مطلب زیادہ سے زیادہ دو سال سزا ہے، سائفر کاپی اعظم خان تک آئی ہے یہ تسلیم شدہ ہے، سیکشن ون سی اور ون ڈی میں تو شاہ محمود قریشی کا تو کوئی کردار ہی نہیں ان پر اور چارج ہے، سائفر ڈی کوڈ ہوا، آٹھ کاپیاں تیار ہو کر مختلف لوگوں کو گئیں، وزیراعظم کا سیکریٹری کہتا ہے کہ میں نے وہ بانی پی ٹی آئی کو دے دی تھی، سیکرٹری کہتا ہے کہ بعد میں جب وہ کاپی دوبارہ مانگی تو گم ہو چکی تھی۔عدالت نے استفسار کیا کہ سیکریٹری جب وزیراعظم کو چیزیں شیئر کرتا ہے تو کیا وہ انفارمل ہوتا ہے؟ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ جب سائفر کی کاپی عمومی طور پر ایک سال کے بعد آتی ہے، بانی پی ٹی آئی کو قبل از وقت ہی نوٹس کیوں کر دیا گیا حالانکہ باقی کاپیز 17 ماہ بعد واپس آئیں ہیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ ایک سال میں سائفر کاپی واپس کرنا آپ کون سی دستاویز کا سہارا لے رہے ہیں؟ بیرسٹر سلمان صفدر نے جواب دیا کہ شاہ محمود قریشی نے اس حوالے سے عدالت کے سامنے بات کی تھی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ کے مطابق ایک آدھ گواہ نے یہ کہا ہے عمومی پریکٹس یہ ہے کہ کاپی ایک سال تک واپس ہوتی ہے، ایسی کوئی دستاویز ریکارڈ پر نہیں ہے جس سے پتہ چلے کہ کاپی ایک سال میں واپس کرنی ہوتی ہے۔ وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے بتایا کہ ہم ایک ایک لفظ سے کیس کو توڑیں گے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ سائفر کاپی بانی پی ٹی آئی کو سپردگی کا واحد گواہ اعظم خان ہے؟ اعظم خان کا بیان نکال دیں تو سپردگی کا کوئی گواہ نہیں، کس قانون میں ہے کہ سائفر ایک سال کے اندر واپس کرنا ہوتا ہے؟وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پراسیکیوشن کا یہ کیس ہے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس میں کہا کہ اگر یہ ایک سال ہے تو ایک سال خصوصی طور پر لکھا جانا چاہیے۔اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے کہا کہ سلمان صفدر سائفر ورکنگ متعلق سیکیورٹی آف کلاسیفائیڈ میٹرز ان گورنمٹ ڈیپارٹمنٹ بک عدالت کے سامنے پڑھ رہے ہیں، یہ ٹاپ سیکرٹ ہے۔ بیرسٹر سلمان نے کہا کہ ٹرائل جج نے بھی یہ بک نہیں دیکھی نا ہمیں دیکھائی۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اس کے کچھ سیکشنز تو ضمانت کے فیصلے میں لکھے گئے تھے۔ سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی سائفر کاپی گم ہوگئی، سہیل محمود کے مطابق اعظم خان نے ان سے سائفر کی نئی کاپی مانگی، سہیل محمود کہتے ہیں کہ میں نے کہا اپنی کاپی ہی ڈھونڈیں نئی نہیں ملے گی۔عدالت نے سائفر کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر سلمان صفدر دلائل جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ سائفر کا گم کرنے کے الزام میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سیکرٹ ایکٹ کی عدالت کی جانب سے دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،8 فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ...
امریکی فوج افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہی ہے ایران کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ،قیادت کی اے اور بی ٹیم مکمل ختم ، سی ٹیم کا کچھ حصہ بھی ختم ہو چکا ہے ایران کو جوہری ہتھیار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ غیر ذمہ دار ہے،معاہدہ کر کے اسے توڑ دیتا ہے، امریکا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ...
پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہئے، شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علا...
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...