... loading ...
غاصب صہیونی فوج نے گزشتہ چار روز سے وسطی غزہ میں واقع الشفا اسپتال میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ اسپتال میں پناہ لینے والے فلسطینیوں کو اسرائیل نے حماس کے کارندے قرار دیدیا ہے اور بڑی بے دردی سے انہیں شہید کیا جارہا ہے۔گزشتہ روز بھی اسرائیل نے الشفا اسپتال کے کمپائونڈ میں پچاس کے قریب فسطینیوں کو سولی پر لٹکا کر شہید کردیا۔ یوں چار روز کے محاصرے کے دوران 140افراد کو پھانسی دی جاچکی ہے۔ جبکہ صہیونی فوج نے اسپتال میں پناہ گزینوں کو یرغمال بنا رکھا ہے اور دعوی کیا جارہا ہے کہ اسپتال میں چھاپے کے دوران حماس کے فائٹرز کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ جبکہ 160 افراد کو گرفتار کرکے اسرائیل منتقل کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ الشفا میڈیکل کمپلیکس میں اسرائیل کے جرائم کا مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہنا، اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی کا ثبوت ہے۔ اسپتال میں نوجوانوںکو پھانسی دینا اور انہیں تشدد کرکے شہید کرنا صرف انتقامی رویہ اور صہیونی فوج کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ اسپتال میں حماس کا کوئی بھی رکن موجود نہیں۔ مجاہدین جہاد مین مصروف ہیں۔ اسپتال میں جنہیں شہید اور گرفتار کیا جارہا ہے۔ ان کا حماس سے کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ بھاری اسرائیلی فوجی دستے نے ہیلی کارپٹرز، ڈرونز، ٹینکس اور بلڈوزرز کے ذریعے الشفا اسپتال کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ جس میں اسرائیل کی 13ویں میرین کمانڈو یونٹ اور 162 ویں اور 401 ویں بریگیڈ کے دستے شامل ہیں۔ غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ دوسرا موقع ہے کہ اسرائیلی افواج نے اسپتال پر دھاوا بولا ہے۔دوسری جانب غزہ جنگ کے 167 ویں روز بھی اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری رہا۔ قابض فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 مقامات کو ہدف بناتے ہوئے 65 افراد کو شہید کردیا۔ جبکہ 92 افراد زخمی ہوئے۔ فجر کے وقت وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے مغرب میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں نو افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی حملوں میں کیمپ کے جنوب کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے مغرب میں واقع الشفا میڈیکل کمپلیکس میں خصوصی سرجیکل عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جنوب میں خان یونس میں بنی سہیلہ کے مرکز میں ایک کار کو قابض فوج نے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔اسی طرح الرشید اسٹریٹ اور اس کے اطراف توپوں سے گولہ باری کی گئی۔ جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ غزہ شہر کے باقی مغربی محلوں، تل الحوا، الرمل، شیخ عجلین، اور الشطی کیمپ پر بھی شدید توپ خانے سے گولہ باری کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت سے شہدا کی تعداد 31 یزار 989 ہوگئی ہے۔ جبکہ 74 ہزار 188 زخمی ہیں۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...