... loading ...
اقوامِ متحدہ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتِ حال ماں اور بچوں کے لیے ایک خوفناک خواب ہے جہاں ڈاکٹر چھوٹے اور بیمار نومولود بچوں، مردہ پیدائش اور خواتین کو مناسب بے ہوشی کے بغیر سی سیکشن کروانے پر مجبور ہونے کی اطلاعات دے رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کی ریاست کے لیے اقوامِ متحدہ کے آبادی فنڈ (یو این ایف پی اے )کے نمائندہ ڈومینک ایلن نے یروشلم سے ایک ویڈیو نیوز کانفرنس میں کہاکہ میں ذاتی طور پر اس ہفتے غزہ کی 10 لاکھ خواتین اور لڑکیوں کے لیے خوفزدہ ہو کر غزہ چھوڑ رہا ہوں،اور خاص طور پر ان 180 خواتین کے لیے جو ہر روز بچے کو پیدائش دے رہی ہیں۔غزہ کے شمال میں جہاں خاص طور پر بہت زیادہ ضرورت ہے ، بدستور زچگی کی خدمات فراہم کرنے والے ہسپتالوں کا دورہ کرنے کے بعد ایلن نے کہا، “ڈاکٹر رپورٹ کر رہے ہیں کہ وہ اب عام سائز کے بچے نہیں دیکھ رہے ۔بلکہ وہ جو کچھ دیکھتے ہیں، افسوس ہے کہ وہ زیادہ مردہ پیدا ہونے والے بچے ہیں،اور زیادہ نوزائیدہ اموات ہیں جن میں غذائی قلت، پانی کی کمی اور پیچیدگیوں کی وجوہات شامل ہیں۔پیچیدہ ڈیلیوری کی تعداد اسرائیل کے ساتھ جنگ شروع ہونے سے پہلے کی نسبت تقریبا دُگنی ہے ،مائیں تنا ؤزدہ، خوف زدہ، غذائی قلت کا شکار اور تھکن سے چور ہیں،اور نگہداشت کرنے والوں کے پاس اکثر ضروری سامان کی کمی ہوتی ہے ۔ہمارے پاس سیزرین سیکشنز کے لیے بے ہوشی کی دوا کی ناکافی دستیابی کی اطلاعات ہیں جو پھر سے ناقابلِ تصور ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل حماس کو تباہ کرنے کے اپنے بیان کردہ ہدف پر عمل پیرا ہے تو اس نے یہ کہہ کر اپنی پالیسیوں کا دفاع کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کو جنگ زدہ علاقے میں مزید امداد بھیجنی چاہیے ۔ایلن نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے یو این ایف پی اے کی کچھ سامان کی ترسیل کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا مثلا دائیوں کے لیے کٹس یا ٹارچ لائٹس اور سولر پینلز جیسے سامان کو ہٹا دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک خوفناک خواب ہے جو انسانی بحران سے کہیں بڑھ کر ہے ۔ یہ انسانیت کا بحران ہے جو تباہ کن سے آگے ہے۔ غزہ سے گزرتے ہوئے انہوں نے جو کچھ دیکھا تو وہ کہنے لگے کہ واقعی میرا دل ٹوٹ گیا۔ ایلن نے کہا کہ ہر راہ گیر یا بات کرنے والا بے چین، کمزور، بھوکااور زندہ رہنے کی روزانہ کی جدوجہد سے تھک کر چور تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک فوجی چوکی پر انہوں نے ایک لڑکے کو دیکھا جو تقریبا پانچ سال کا لگ رہا تھا اور اپنے ہاتھ اوپر اٹھائے چل رہا تھا، وہ واضح طور پر خوفزدہ تھا جبکہ اس کی تھوڑی بڑی بہن سفید پرچم پکڑے پیچھے پیچھے چل رہی تھی۔
سندھ حکومت مشاورت کے بعد جواب دے گی، توانائی بچت کیلئے شادی ہالز، ریسٹورنٹس، بیکریاں رات 10 بجے کے بعد کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، اطلاق آج سے ہوگا میڈیکل اسٹورزکے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے،وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کے حوالے ...
آج کی ڈیڈ لائن حتمی ، ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ، ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر قبضہ کریں گے، ویسے ان کے پاس کچھ میزائل اور ڈرون باقی رہ گئے ہیں،ٹرمپ کاتقریب سے خطاب ایران نے امریکی تجاویز پر جنگ بندی کو مستردکردیا ، جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے ، ایران نے اپنا ردعمل پا...
ملک بھر میںحکومت کی تیاری مکمل، موبائل ایپ کے ذریعے فیول خریداری کی مانیٹرنگ شہریوں کیلئے کوٹہ مقرر ، کسی شخص کو مقررہ حد سے زیادہ پیٹرول خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی حکومت نے ملک بھر کے پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے اور شہریوں کیلئے پٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کا...
ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو جنگ بندی کیلئے اپنے مطالبات پہنچا دیے ہیں، ایران ایران کے واضح موقف کو کسی صورت پسپائی یا پیچھے ہٹنے کی علامت نہ سمجھا جائے،ترجمان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری براہِ راست جنگ کے دوران پیر، کو تہران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن...
پی ٹی آئی نے نامزر امیدوار کے علاوہ کسی کو کاغذات جمع کروانے سے روک دیا الیکشن کمیشن کا سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری سابق وفاقی وزیر و مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے امیدوار فائنل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پا...
ہم پر امن لوگ ، احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ، اگر ہمیں روکا گیا تو جو جہاں ہوگا وہیں احتجاج ہوگا حکومت جلسے کا این او سی دے، ہر انتظام ہم خود کریں گے،پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کردیا...
کویت میں ، شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا،پاسدارانِ انقلاب کا اصفہان میں ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی امریکا، اسرائیل نے ایرانی تعلیمی اداروں کو ہدف بنا لیا، 30جامعات متاثر،لیزراینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کھنڈر میں تبدیل،...
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرانتظامیہ نیپریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا، شیلنگ کے دوران کارکنان کا پولیس پر پتھرائو،کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع پی ٹی آئی نے اجازت کے بغیر احتجاج کیا، پولیس پر حملے، ریاست مخالف نعرے و دیگر دفعات پر کارروائی ہوگی(ا...
اسرائیلی فوج کے کمانڈر کا لبنان کی مزاحمتی تنظیم کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف اس گروہ کی طاقت چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ کی طاقت ...
حالیہ عدالتی فیصلے سے انصاف کو شکست اوروڈیرہ شاہی کو تقویت ملی حافظ نعیم الرحمان ام رباب چانڈیو کو کوئی نقصان پہنچا تواس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی، گفتگو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں سندھ کی مظلوم بیٹی ام رباب چانڈیو سے ملاقات کے ...
پاکستان کو پختونوں نے اپنی مرضی سے قبول کیا،غلط پالیسیوں سے پٹرول،ڈیزل مہنگا ہوا عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پختونخوا کاامن جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے باجوڑ میں منعقدہ امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون "ڈالر...
جارحیت جاری رہی تو خطے کو امریکا، اسرائیل کیلئے دوزخ بنادیں گے،ایران کا دوٹوک جواب مزید جارحیت کا جواب خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں دیا جائیگا، ترجمان ابراہیم ذوالفقاری ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کا 48 گھنٹے کا الٹی میٹم مسترد کردیا،ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ...