... loading ...
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں ایک اور پولیس افسر کی جانب سے ڈکیتی ، تاجر کے اغواء اور ایک کروڑ 18لاکھ روپے لوٹنے کی واردات کے حوالے سے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ایس ایچ او کی تاجر سے ڈکیتی کی واردات قابل مذمت و شرم ناک ہے ،کراچی میں پولیس ہی ڈاکو بن گئی ہے ، پولیس کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے لیکن عوام اور تاجر پولیس والوں کے ہاتھوں ہی لٹ رہے ہیں ۔ یہ صورتحال محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی موجودگی اور من پسند و غیر مقامی افراد کی بھرتیوں کا شاخسانہ ہے ۔ ایک طرف شہر میں مسلح ڈکیتیوں ، لوٹ مار ، قتل اور اغواء برائے تاوان کی وارداتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور شہریو ں کی جان و مال کو تحفظ حاصل نہیں تو دوسری طرف پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کر رہی ہے اور خود پولیس کے لوگ ڈاکو بن گئے ہیں ۔ تاجر سے حالیہ ایک کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی واردات میں زمان ٹائون کاایس ایچ او سمیت دیگر اہلکار ملوث پائے گئے ، اس سے قبل ایک زیر تربیت ڈی ایس پی نے بھی اورنگی ٹائون میں گھر میں گھس کر ایک بڑی ڈکیتی کی واردات کی تھی جبکہ شہر میں شارٹ کڈنیپنگ ، اغواء برائے تاوان کی وارداتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سی ٹی ڈی کے اہلکار ملوث ہیں ، ان وارداتوں میں صحافی بھی نشانہ بنے ۔ سندھ میں چوتھی بار پیپلز پارٹی کی حکومت حلف اٹھا چکی ہے ، اس سے قبل نگراں حکومت کے دور میںبھی جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی نہ کی جا سکی اور ڈاکو دندناتے پھرتے رہے ، لوگوں کو لوٹتے اور گولیوں کا نشانہ بنا تے رہے ۔ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو یا نگراں ، عوام ہر دور میں چوروں ، ڈاکوئوں اور جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر رہے ہیں ۔ عوام کی جان و مال غیر محفوظ اور شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایس ایچ او یا ڈی ایس پی کی جانب سے شہریوں اور تاجروں سے لوٹ مار کی وارداتیں محکمہ پولیس کی زبوں حالی کی ایک جھلک ہے ، پیپلز پارٹی نے اپنے 15سال دور اقتدار میں نہ صرف محکمہ پولیس میں اصلاحات اور تطہیر کی کوئی سنجیدہ کوشش اور اقدامات نہیں کیے بلکہ ہر سطح پر کرپشن اور اقربا پروری کو فروغ اور تحفظ دیا ، نچلی سطح سے لے کر اعلیٰ سطحی افسران تک من پسند لوگوں کو سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیا اور اپنے سیاسی و ذاتی مفادات حاصل کیے ۔ جب تک محکمہ پولیس میں ان بنیادی خرابیوں ، رشوت ، کرپشن ، جرائم کی سرپرستی کرنے والوں کا تحفظ ، من پسند سیاسی بھرتیوں اور مفادات کے حصول کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا صورتحال بہتر نہیں ہو گی ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ لوٹ مار، ظلم و جبر اور استحصال کا پورا ایک نظام ہے جس میں عوام کو جکڑا ہوا ہے ۔ اوپر ووٹوں کی ڈکیتی ہوتی ہے اور عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے نیچے لوگوں کی جیبوں اور جمع پونجیوں پر ڈاکا مارا جاتا ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ جن کا کام ہے عوام کو تحفظ دینا ، ووٹ اور مینڈیٹ کی حفاظت کرنا وہی لوگ یہ سب لوٹ مار کرتے ہیں ۔
سندھ حکومت مشاورت کے بعد جواب دے گی، توانائی بچت کیلئے شادی ہالز، ریسٹورنٹس، بیکریاں رات 10 بجے کے بعد کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، اطلاق آج سے ہوگا میڈیکل اسٹورزکے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے،وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کے حوالے ...
آج کی ڈیڈ لائن حتمی ، ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ، ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر قبضہ کریں گے، ویسے ان کے پاس کچھ میزائل اور ڈرون باقی رہ گئے ہیں،ٹرمپ کاتقریب سے خطاب ایران نے امریکی تجاویز پر جنگ بندی کو مستردکردیا ، جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے ، ایران نے اپنا ردعمل پا...
ملک بھر میںحکومت کی تیاری مکمل، موبائل ایپ کے ذریعے فیول خریداری کی مانیٹرنگ شہریوں کیلئے کوٹہ مقرر ، کسی شخص کو مقررہ حد سے زیادہ پیٹرول خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی حکومت نے ملک بھر کے پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے اور شہریوں کیلئے پٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کا...
ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو جنگ بندی کیلئے اپنے مطالبات پہنچا دیے ہیں، ایران ایران کے واضح موقف کو کسی صورت پسپائی یا پیچھے ہٹنے کی علامت نہ سمجھا جائے،ترجمان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری براہِ راست جنگ کے دوران پیر، کو تہران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن...
پی ٹی آئی نے نامزر امیدوار کے علاوہ کسی کو کاغذات جمع کروانے سے روک دیا الیکشن کمیشن کا سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری سابق وفاقی وزیر و مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے امیدوار فائنل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پا...
ہم پر امن لوگ ، احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ، اگر ہمیں روکا گیا تو جو جہاں ہوگا وہیں احتجاج ہوگا حکومت جلسے کا این او سی دے، ہر انتظام ہم خود کریں گے،پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کردیا...
کویت میں ، شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا،پاسدارانِ انقلاب کا اصفہان میں ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی امریکا، اسرائیل نے ایرانی تعلیمی اداروں کو ہدف بنا لیا، 30جامعات متاثر،لیزراینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کھنڈر میں تبدیل،...
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرانتظامیہ نیپریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا، شیلنگ کے دوران کارکنان کا پولیس پر پتھرائو،کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع پی ٹی آئی نے اجازت کے بغیر احتجاج کیا، پولیس پر حملے، ریاست مخالف نعرے و دیگر دفعات پر کارروائی ہوگی(ا...
اسرائیلی فوج کے کمانڈر کا لبنان کی مزاحمتی تنظیم کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف اس گروہ کی طاقت چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ کی طاقت ...
حالیہ عدالتی فیصلے سے انصاف کو شکست اوروڈیرہ شاہی کو تقویت ملی حافظ نعیم الرحمان ام رباب چانڈیو کو کوئی نقصان پہنچا تواس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی، گفتگو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں سندھ کی مظلوم بیٹی ام رباب چانڈیو سے ملاقات کے ...
پاکستان کو پختونوں نے اپنی مرضی سے قبول کیا،غلط پالیسیوں سے پٹرول،ڈیزل مہنگا ہوا عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پختونخوا کاامن جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے باجوڑ میں منعقدہ امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون "ڈالر...
جارحیت جاری رہی تو خطے کو امریکا، اسرائیل کیلئے دوزخ بنادیں گے،ایران کا دوٹوک جواب مزید جارحیت کا جواب خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں دیا جائیگا، ترجمان ابراہیم ذوالفقاری ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کا 48 گھنٹے کا الٹی میٹم مسترد کردیا،ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ...