... loading ...
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم کے مصطفی کمال کی ویڈیو لیکس پر ردعمل، جعلی مینڈیٹ مسترد، فارم 47کے نتائج کالعدم اور 45کے مطابق نتائج جاری کرنے کا مطالبہ۔حافظ نعیم الرحمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری انتخابات میں کی جانے والی بے ضابطگی اور جعلی مینڈیٹ کے حوالے سے اصل حقائق قوم کے سامنے پیش کریں، وعدہ معاف گواہ بن جائیں اور بتادیں کہ کس طرح مسترد شدہ پارٹی کو عوام پر مسلط کیا گیا ہے یہ جمہوریت کے لیے اچھا ہو گا اور آئندہ ملک میں جمہوریت کو پامال نہیں کیا جاسکے گا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گورنر سندھ کی گفتگو پوری قوم کے سامنے آگئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ملک میں 200 فیصد جعلی مینڈیٹ والے مسلط ہیں۔ مصطفی کمال اور گورنر سندھ کے اعتراف کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس کوئی جواز نہیں رہا، الیکشن کمیشن فوری طور پر فارم 47کے جعلی نتائج کو کالعدم قراردے کر فارم 45کے مطابق درست نتائج کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورے ملک میں انتخابات ہوئے 8فروری کو جس کے نتائج 9 اور 10 فروری کو جعلی فارم 47 کے مطابق سنائے گئے۔کراچی میں ووٹ صرف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو ہی ملا ہے۔ایم کیو ایم جیسی مسترد شدہ پارٹی کو جعلی فارم 47 کے نتائج کے مطابق کراچی کے عوام پر مسلط کیا گیا۔ جماعت اسلامی کا شروع دن سے ہی یہی موقف ہے کہ فارم 45 کے نتائج کے مطابق ایم کیو ایم نے کراچی کی کوئی ایک نشست بھی نہیں جیتی۔ کراچی میں ساڑھے پانچ ہزار پولنگ اسٹیشنز اور 19ہزار پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے لیکن حقیقی طور پر ایم کیو ایم کسی ایک جگہ سے بھی نہیں جیت سکی۔ انتخابات سے قبل ہی ایم کیو ایم کو بیلٹ پیپرز کی بکس فراہم کردی گئیں تھیں اس دھاندلی کے باوجود بھی جب ایم کیو ایم ناکام ہوگئی تو اسے جعلی فارم 47 کے مطابق جتوادیا گیا۔کراچی کے عوام، ماں بہنوں اور بیٹیوں کی بھی توہین ہے کہ مسترد شدہ پارٹیوں کو پھر سے زبردستی مسلط کیا گیا ہے۔
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...