... loading ...
(رپورٹ / شاہنواز خاصخیلی)انتخابی دھاندلی کے خلاف 16 فروری کو ہونے والے دھرنے میں مختلف سیاسی قائدین و کارکنوں سمیت لاکھوںافراد سے خطاب کرتے ہوئے پیر صبغت اللہ شاہ راشدی نے کہاکہ آپ لوگوں نے یہ نوٹ کیا ہوگا کہ انتخابات کے دوران میں کہیں بھی نہیں نکلا میں اپنے گھر میں ہی رہا ، دوستوں نے کہا جلسہ یا کارنر میٹنگ کریں میں نے منع کردیا ، میں نے کہا کوئی ضرورت نہیں ہے، جو چاہے خود جاکر کام کرے جلسہ مفت میں نہیں ہوتا 8 سے 10 کروڑ روپے جلسے میں خرچ ہوتے ہیں ، ڈھائی سے تین ماہ پہلے ہی الیکشن کا رزلٹ بک چکا تھا اور پے منٹ بھی ہوگئی تھی، میں ہمیشہ کہتا تھا کہ فیڈریشن کی علامت اور محافظ ہماری فوج ہے ، کوئی بھی سیاسی پارٹی یا لیڈر قومی سطح پر نہیں ہے بلکہ سب صوبائی سطح پر ہیں یہ انتخابات نے ثابت کردیا ، انہوں نے کہاکہ ہمارا احتجاج الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف ہے، احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے، فوج ہماری اپنی ہے ہم سوچ بھی نہیں سکتے جوہماری فیڈریشن کو سنبھال رہی ہے اس سے دور ہوںگے ، باقی سیاسی اختلافات ہوتے رہتے ہیں ، سیاست سے میں دور اس لیے رہتا ہوں کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ جو جتنا اچھا جھوٹ بول سکتا ہے وہ اتنا اچھا لیڈر بن سکتا ہے ، اس لیے میں سیاست سے دور رہتا ہوں تاکہ جھوٹ کم بولنا پڑے ، ان الیکشن میں جو جیتا ہے وہ خود سر پکڑ کر بیٹھا ہوا ہے اور جو ہارا ہے یا ہروایا گیا ہے وہ سڑکوں پر ہے ، فلسطین اور غزہ میں کیاحشر ہے ، لوگ مررہے ہیں ، فوج نہیں ہوگی تو ہمارا بھی یہی حشر ہوگا ، فوج کی وجہ سے ہم عزت اور سکون سے بیٹھے ہیں، یہ فوج سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے ، دہشت گردی کے خلاف لڑ رہی ہے ، انہوں نے کہاکہ جس طرح پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن کرائے اسی طرح مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ فنکشنل نے بھی انٹرا پارٹی الیکشن کرائے لیکن پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے زمین آسمان ایک کردیا ، آج اراکین اسمبلی کی اتنے بڑے پیمانے پر خریدوفروخت ہورہی ہے ، یہ الیکشن کمیشن کیوں خاموش بیٹھا ہے ، عمران خان کو سب چور کہتے ہیں ، وہ چور ہے تو اس نے کیا کیا ہے ، توشہ خانہ سے عمران خان سے پہلے جو وزیراعظم آئے تھے انہوں نے کچھ نہیں لیا ، کیا ان لوگوں نے توشہ خانہ سے گاڑیاں نہیں لی تھیں ، گاڑیاں لینا قانوناً جرم ہے تو صرف عمران خان چور ہے ، میری نظر میں عمران خان چور نہیں ہے ، میری نظر میں بے وقوفی ہوئی ہے ، غلطی ہوگئی ہوگی ، غلطی تو انسان سے ہوتی ہے اگر عمران خان سے غلطی نہ ہوتی تو وہ فرشتہ ہوتا اگر عمران خان چور ہے تو ہم سب چور ہیں ، ایک قدرتی نظام ہے اگر سیلاب آرہاہے تو آپ اس کا راستہ روکو گے تو وہ دوسری جگہ کو ڈوبائے گا ، انہوں نے کہاکہ دو سے ڈھائی کروڑ نوجوان نئے ووٹرز بنے ہیں ان کے آنے کے بعدایک سیلاب آیا ، جسے روکنے کی کوشش کی گئی تو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آزاد امیدوار اتنے بڑے پیمانے پر جیتے ہیں ، پی ٹی آئی کے نوجوانوں ، بچوں ، لڑکیوں ، عورتوں نے کمال کردیا ہے، نا اس کے پاس نشان تھا اور نا ہی کسی کو نشا ن کا پتہ پڑ رہا تھا اور نا ہی کوئی سوچ رہا تھا کہ آزاد امیدواروں کو ووٹ ملیں گے لیکن مل گئے، اگر اس ملک میں آپ انصاف اور عزت نہیں دو گے تو لوگ الگ راستہ نکالیں گے ، انہوں نے کہاکہ اوپر کھچڑی پک رہی ہے ، یہ حکومت 8سے 10 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی ، پچھلے20 مہینے پہلے جو حکومت تھی اس میں مہنگائی آسمان پر گئی اور مڈل کلاس ختم ہوتی جارہی ہے، اس الیکشن کے بعد مہنگائی آسمان پر جائے گی ، جب مہنگائی ہوگی تو مڈل کلاس ختم ہوجائیگی، معاشرے کو امیر نا ہی غریب چلاتا ہے بلکہ اسے مڈل کلاس چلاتا ہے ، جب مڈل کلاس ختم ہوگی تو آپ کا معاشرہ ختم ہوجائے گا ، جو دیکھ رہے ہیں ہمارے حالات کس طرف جارہے ہیں انہیں سوچنا چاہیے، ہوسکتا ہے فوج نے سب کو آزمالیا اب آزمانے کیلئے کچھ نہیں بچا ہے ، ہوسکتا ہے ایمرجنسی یا مارشل لاء لگ جائے اور یہی جج اسے تحفظ دیں گے ، یہی جج انہیں قانونی راستہ دیں گے ، حالات اچھے نہیں ہیں ، دوستوں نے کہاکہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں میں نے انکار کردیا کیونکہ اگر نہیں لڑتے الیکشن تو ہم ان لوگوں کو کیسے ظاہر کریںگے ، اگر کچھ دوستوں کے کہنے پر بائیکاٹ کرتے تو یہ ظاہر ہی نہیں ہوتے اب اتنی بری طرح سے ظاہر ہوگئے ہیں ، قومی و بین الاقوامی سطح پر بدنام ہوگئے ہیں ، اس الیکشن کو کون مانے گا کیونکہ سارے الیکشن فراڈ پر تھے ، بکے ہوئے تھے ۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...