... loading ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکلا کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے، قوم کے ساتھ جو ہورہا ہے اس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، جن حلقوں میں نتائج تبدیل کیے گئے ان کے امیدوار کل نکلیں اور پرامن احتجاج کریں۔تفصیلات بکے مطابق عمران خان سے جیل میں ان کے وکلا عمیر نیازی ایڈووکیٹ اور بیرسٹر سلمان صفدر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ایڈووکیٹ عمیر نیازی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے قوم کو الیکشن نتائج پر مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ قوم نظرئیے اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، جس طرح لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیا یہ 1970 سے زیادہ لوگ باہر آئے ہیں۔وکلا کے مطابق عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ پی ٹی آئی وفاق، پنجاب اور کے پی کے میں حکومت بنائے گی، بانی پی ٹی آئی نے ملک کے سب سے بڑے ادارے سے اپیل کی ہے کہ قوم کے ساتھ جو ہورہا ہے اس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، جن حلقوں میں نتائج تبدیل کیے گئے ان کے امیدوار کل نکلیں اور پرامن احتجاج کریں کیوں کہ جمہوری عمل میں ووٹ کی عزت ہے، ووٹ چوری ہوگیا تو احتجاج کریں۔وکلا کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری معیشت زمین بوس ہوچکی ہے، سیاسی عدم استحکام نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کو بند گلی میں نہ لے کر جائیں، پری پول دھاندلی اور اداروں کو استعمال کیا گیا، ادارے کمزور ہوچکے ہیں، نواز شریف نے ہمیشہ حکومت کو بینک کرپٹ کیا، مکس اچار کے ساتھ حکومت نہ بنانے دیں، 50 سیٹوں والا کیسے فتح کا اعلان کرسکتا ہے؟ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔ملاقات میں شریک بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ 190 ملین پانڈ اسکینڈل میں قانونی ٹیم کو اندر جانے نہیں دیا گیا، نیب عدالتی عملہ، تفتیشی ٹیم اور پراسیکیوٹرز جیل کے اندر گے لیکن بانی پی ٹی آئی وکلا کو اندر نہیں جانے دیا، بشری بی بی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، جیل میں تمام سہولیات کے باوجود بشری بی بی کو بنی گالا رکھا گیا، 3 گھنٹے وکلا کھڑے رہے، درخواست کے باوجود قانونی ٹیم اندر نہیں جاسکی۔سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی بالکل فریش تھے، وہ جانتے تھے باہر کیا ہوا ہے، الیکشن کے حوالے سے بڑی تفصیلی ہدایات دی، بانی پی ٹی آئی کے 16 مہینوں سے کیس چل رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہر جرم کے ٹرائل کا سامنا کررہے ہیں، 7 ماہ ہوچکے، بانی پی ٹی آئی نے ایک دن بھی نہیں کہا کہ کب باہر آں گا۔سلمان صفدر نے بتایا کہ اب دن آچکے ہیں بانی پی ٹی آئی کو عوام میں آنا چاہیے، تمام مقدمات ریت کا ڈھیر ثابت ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کو تین مقدمات کا دکھ ہوا ہے، ایک ظل شاہ قتل کیس، کرپشن کیس اور عدت میں نکاح کیس، یہ مقدمات چلانا ذاتی معاملات ہیں، ان کو عدالت میں نہیں آنا چاہیے تھا۔بیرسٹر سلمان صفدر نے مزید بتایا کہ بشری بی بی کو بنی گالا میں رکھنے پر بانی پی ٹی آئی نے اعتراض کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے اپیل کی ہے کہ بشری بی بی کو جیل منتقل کیا جائے۔
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...