... loading ...
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے ایک بار پھر مذکرات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبشلمنٹ ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں اور ہمارے اوپر ریڈ لائن ڈال دی گئی ہے۔اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے کیسز بہت تیزی سے چلائے جارہے ہیں جس سے لگتا ہے کہ میچ فکس ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ہماری پارٹی کو الیکشن مہم سے روکا جارہا ہے جبکہ امیدواروں اور کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے، جس کی ذمہ دار سپریم کورٹ ہے اور چیف جسٹس کو اس بات کو سو موٹو ایکشن لینا چاہیے کیونکہ آئین کے آرٹیکل پندرہ، سولہ اور سترہ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہورہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ تمام پابندیوں کے باوجود ہمارے کارکن ملک بھر میں نکلے جس پر میں انہیں مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔بانی پی ٹی آئی نے ایک سوال کے جواب میں کہا وہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ تیار نہیں۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو ویگو ڈالا بھی نہیں جتوا سکتا، ہماری پارٹی کو اکٹھا نہیں ہونے دیا جارہا، امیدواروں کو پولیس نے اٹھالیا اور سپریم کورٹ کہتی ہے ثبوت دو۔عمران خان نے کہا کہ ایسی صورت حال میں سپریم کورٹ کا سپریم ٹیسٹ ہے اور بنیادی حقوق کا تحفظ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے۔ ایک اور صحافی کے سوال ’’بلے کے فیصلے پر تو آپ نے سپریم کورٹ پر عدم اعتماد کردیا ہے اب سپریم کورٹ سے ہی استدا کررہے ہیں‘ پر عمران خان نے کہا کہ ’سپریم کورٹ پر میں نے عدم اعتماد کیا ہے لیکن سپریم کورٹ پورے پاکستان کی ہے، ہمارے کارکنوں کی گرفتاری کی ذمہ داری بھی سپریم کورٹ پر ہے، یہ کیسا الیکشن ہے انہوں نے پورے الیکشن کو ڈسکریڈٹ کردیا ہے‘۔بانی پی ٹی آئی نے کہا باجوہ این آر او لینے کیلیے میرے پیچھے پڑا ہوا تھا اور جب انکار کردیا تو انتقامی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔عمران خان نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ ’مجھے الیکشن سے قبل پریڈ گراؤنڈ میں ایک جلسہ کرنے دیں انکو سمجھ آجائے گی، نواز شریف کو اسٹیبلشمنٹ لائی اور بائیو میٹرک بھی ایئرپورٹ پر کروانے کی سہولت دی گئی‘۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو کوئی نہیں روک سکتا، ہمارا نشان بدلا ہے ایمان نہیں اور موجودہ صورت حال میں نواز شریف کو ویگو ڈالا بھی نہیں جتوا سکتا۔ عمران خان نے کہا کہ اسد مجید اور سہیل محمود سائفر میں اہم گواہ ہیں جبکہ اعظم خان پر اسٹیٹ ڈیفینس کونسل نے جرح کی یہ اوپن ٹرائل نہیں، ہمارا وکلائ کا حق دفاع ختم کردیا گیا، لگتا ہے فیصلہ بہت جلد آجائے گا۔
ایران میں دوبارہ کبھی واپس نہیں آئے گی ،میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو لیکن غالباً ایسا ہو جائے گا ،آج بلیک میلنگ، کرپشن اور خونریزی کے 47 سالہ دور کا خاتمہ ہوجائے گا ٹرمپ کی دھمکی کا بیان پاگل پن اور نسل کشی کا انتباہ قرار(عرب میڈیا ) ہم نے ایران میں رجیم چینج کردی، موجودہ قیادت م...
سعودی عرب میں پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس حملوں پر اظہار تشویش،حملے غیر ضروری،کشیدگی میں اضافہ قرار، مشرق وسطی تنازع حل کرنے کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، فیلڈ مارشل آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسزکاپاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کی صلاحیت پ...
مقدمات میں تاخیر اور عدالتی عمل میں رکاوٹیں نفرتوں کو بڑھا رہی ہیں، جس کا نقصان ملک کو ہوگا بانی پی ٹی آئی کی پر امن رہائی تحریک کیلئے عملی ممبرشپ شروع ہو چکی ہے ،وزیراعلیٰ کی صحافی سے گفتگو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سُہیل افریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے کیسز میں تاخیر ...
سندھ حکومت مشاورت کے بعد جواب دے گی، توانائی بچت کیلئے شادی ہالز، ریسٹورنٹس، بیکریاں رات 10 بجے کے بعد کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، اطلاق آج سے ہوگا میڈیکل اسٹورزکے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے،وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کے حوالے ...
آج کی ڈیڈ لائن حتمی ، ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ، ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر قبضہ کریں گے، ویسے ان کے پاس کچھ میزائل اور ڈرون باقی رہ گئے ہیں،ٹرمپ کاتقریب سے خطاب ایران نے امریکی تجاویز پر جنگ بندی کو مستردکردیا ، جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے ، ایران نے اپنا ردعمل پا...
ملک بھر میںحکومت کی تیاری مکمل، موبائل ایپ کے ذریعے فیول خریداری کی مانیٹرنگ شہریوں کیلئے کوٹہ مقرر ، کسی شخص کو مقررہ حد سے زیادہ پیٹرول خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی حکومت نے ملک بھر کے پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے اور شہریوں کیلئے پٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کا...
ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو جنگ بندی کیلئے اپنے مطالبات پہنچا دیے ہیں، ایران ایران کے واضح موقف کو کسی صورت پسپائی یا پیچھے ہٹنے کی علامت نہ سمجھا جائے،ترجمان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری براہِ راست جنگ کے دوران پیر، کو تہران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن...
پی ٹی آئی نے نامزر امیدوار کے علاوہ کسی کو کاغذات جمع کروانے سے روک دیا الیکشن کمیشن کا سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری سابق وفاقی وزیر و مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے امیدوار فائنل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پا...
ہم پر امن لوگ ، احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ، اگر ہمیں روکا گیا تو جو جہاں ہوگا وہیں احتجاج ہوگا حکومت جلسے کا این او سی دے، ہر انتظام ہم خود کریں گے،پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کردیا...
کویت میں ، شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا،پاسدارانِ انقلاب کا اصفہان میں ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی امریکا، اسرائیل نے ایرانی تعلیمی اداروں کو ہدف بنا لیا، 30جامعات متاثر،لیزراینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کھنڈر میں تبدیل،...
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرانتظامیہ نیپریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا، شیلنگ کے دوران کارکنان کا پولیس پر پتھرائو،کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع پی ٹی آئی نے اجازت کے بغیر احتجاج کیا، پولیس پر حملے، ریاست مخالف نعرے و دیگر دفعات پر کارروائی ہوگی(ا...
اسرائیلی فوج کے کمانڈر کا لبنان کی مزاحمتی تنظیم کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف اس گروہ کی طاقت چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ کی طاقت ...