... loading ...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کے ساتھ بڑا محاذ کھول دیا، پیوٹن نے ماسکو کے بیرون ملک تاریخی رئیل اسٹیٹ ہولڈنگز سے متعلق ایک نئے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اواخر میں دستخط کیے گئے اس حکم نامے میں بیرونِ ملک روسی املاک کی تلاش، رجسٹریشن اور قانونی تحفظ کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں روسی سلطنت اور سوویت یونین کے سابقہ علاقوں میں جائیداد بھی شامل ہے۔ اس میں امریکی ریاست الاسکا، مشرقی اور وسطی یورپ کے کچھ حصے، وسطی ایشیا کے بڑے حصے اور اسکینڈینیویا کے کچھ حصے شامل ہوں گے۔الٹرا نیشنلسٹ بلاگرز اسے روس کے ہمسایوں اور یہاں تک کہ امریکا کے خلاف مستقبل کی بحالی کی بنیاد کے طور پربیان کررہے ہیں۔روسی وزارت خارجہ اور صدارتی انتظامیہ کے فارن پراپرٹی مینجمنٹ انٹرپرائز کو جائیداد تلاش کرنے، رجسٹر کرنے اور اس کی حفاظت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔انسٹی ٹیوٹ فاردی اسٹڈی آف وار کا کہناتھا کہ موجودہ یا تاریخی روسی جائیداد کی تشکیل کے درست پیرامیٹرز واضح نہیں ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ روس بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں سے باہر کے ممالک میں اپنی دعوی کردہ املاک کے تحفظ کو سوویت یونین کے بعد اور ہمسایہ ریاستوں میں سافٹ پاور میکانزم کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے جس کا مقصد بالآخر داخلی عدم استحکام ہے۔ایک معروف الٹرا نیشنلسٹ جنگ نواز فوجی بلاگر نے اس حکم نامے کو امریکا سمیت روسی ہمسایوں کے ساتھ نئے علاقائی تنازعات کی جانب قدم کے طور پر بیان کیا ہے۔ٹو میجرز ٹیلی گرام چینل جس کے 530،000 سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں، نے لکھا کہ ہم الاسکا سے شروع کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ بلاگر نے لکھا کہ کریملن کو نیپر یوکرین، بیسارابیا، فن لینڈ کے گرینڈ ڈچی، آرمینیا، آذربائیجان، جارجیا، روسی ترکستان کی وسطی ایشیائی ریاستوں، بالٹک صوبوں کے زیادہ تر اور پولینڈ کے ایک اہم حصے پر غور کرنا چاہئے۔پیوٹن نے اس سے پہلے 1867 میں الاسکا کو امریکا کو فروخت کرنے کو زیادہ اہمیت نہیں دی، انہوں نے اس معاہدے کوسستا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو اس واقعے کے بارے میںپریشان نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم کچھ اتحادیوں نے مشورہ دیا ہے کہ ماسکو اس مسئلے کو ایک علاقائی تنازع کے طور پر دوبارہ کھول سکتا ہے۔قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد کریملن عوامی متحرک ہونے کا ایک نیا دور شروع کر سکتا ہے، جس میں پیوٹن کی جیت یقینی ہے۔
اب منظم عوامی جدوجہد ناگزیر ہو چکی ہے، عمران خان رہائی فورس مکمل طور پر پرامن جدوجہد کرے گی جس میں باقاعدہ چین آف کمانڈ ہو گی، یہ نہیں ہو گا کہ ذمہ داری کسی کو دیں اور اعلان کوئی کرتا پھرے مجھے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے، عدالتی احکامات ردی کی...
یہ بات سب یاد رکھیں، عدم اعتماد صرف میں لاسکتا ہوں، میںنے جیل میں کبھی ہڑتال کی کال نہ دی تھی، مجھے بہت سوں نے بہت کچھ کہا، مگر صبرو تحمل سے کام لیا،پیپلزپارٹی کا مفاد پاکستان ہے پنجاب میں بدقسمتی سے گروپنگ اور کوتاہیاں ہماری کمزوری کا نتیجہ ہیں، وزارتیں اس لئے نہیں لیں پارٹی کو...
قاسم اور سلیمان نے دو سال سے زائد عرصے کے بعد ویزے کیلئے درخواست دے دی انہیں ملاقات کی اجازت دی جائے، دونوں بھائیوں کا مطالبہ،مگر ابھی تک جواب نہیں ملا سابق وزیرِاعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستانی جیل میں قید اپنے والد کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے...
مودی سرکار کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جاری ،دنیا کو موسمیاتی دباؤ جیسے بڑے چیلنجز درپیش ہیں،پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،شہباز شریف پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،نوجوان آبادی پاکستان کا سب سے بڑا ا...
اس کا ذمہ دار عاصم منیر ہو گا،ہمیں صبح کال آئی آپ کہیں تو قاسم زمان کو ملاقات کیلئے بھیج دیں ، ہم نے کہا ڈاکٹر کو بھیجنا چاہتے ہیں، کسی سرکاری بندے پر یقین نہیں کرینگے، ڈاکٹر برکی کو بھیجنے سے منع کردیا بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا میری بہنوں کو کہو میرے لیے آواز اٹھائیں، میر...
(رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے،کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگردوں میں جلیل عرف فرید، نیاز عرف کنگ اور حمدان شامل...
سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہونے کا پراپیگنڈا کیا گیا،وفاقی وزیر داخلہ بانی کی آنکھ میں انجکشن لگنا تھا سب کا مشورہ تھا کہ ہسپتال لے جائیں، نیوز کانفرنس وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہونے کا بھی پراپیگنڈا ...
فلسطینی زمینوں پر قبضہ مضبوط کرنا اور اسرائیلی خودمختاری مسلط کرنا ہے، دفترخارجہ عالمی برادری ان خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے،مشترکہ بیان پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کی زمینوں ک...
ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے دیا جائے،پارٹی رہنماؤں اور فیملی کی سے ملاقات کروائی جائے،اراکین کی پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے پر نعرے بازی جنید اکبر اور شہریار آفریدی سمیت دیگر اراکین کا سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جان...
، لوگ روپڑے 23 متاثرین نے بیانات قلمبندکروادیے، امدادی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، سراسرغفلت کا مظاہرہ کیا گیا، فائر بریگیڈ کے پاس پانی ختم ہوچکا تھا، بلڈنگ کے اندر کوئی داخل نہیں ہوا، عینی شاہدین آپ سب شہدا کے لواحقین ہیں چاہتے تھے آپ سے شروعات کی جائے، ہمیں شہادتوں ...
وفاقی اور پنجاب حکومت کی پالیسیوں سے ٹرانسپورٹرز شدید دباؤ کا شکار ہیں،شہزاد اعوان ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے اخراجات میں براہِ راست اضافہ ہوتا ہے، میڈیا سے گفتگو صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر سخت ردعمل دیتے...
چیف آف ڈیفنس فورسز کی اماراتی مشیر سلامتی شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات دونوں رہنماؤںکا خطے کی صورتحال، امن و سلامتی کے فروغ کیلئیمسلسل رابطوں پر زور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی سل...