... loading ...
دنیا بھر میں جنگ زدہ ممالک میں بچوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی این جی او ”سیو دی چلڈرن” نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 2019 کے بعد سے جنگ کا شکار ہونے والے 20 ممالک میں ہونے والی بچوں کی سالانہ ہلاکتوں سے بڑھ گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیو دی چلڈرن نامی این جی او نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کسی بھی جنگ میں بچے ہمیشہ سب سے پہلے شکار ہوتے ہیں۔ بچے جنگ کی سب سے زیادہ قیمت ادا کرتے ہیں حالانکہ اس جنگ میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہوتا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ میں4 ہزارکے قریب بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں جو کہ غزہ میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کا 40 فیصد ہے۔ ایک ہزار سے زائد بچے ملبے تلے دبے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں صرف تین ہفتوں کے دوران ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 2019 کے بعد سے جنگ زدہ ممالک میں ہلاک ہونے والے بچوں کی سالانہ تعداد سے بڑھ گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ میں تین ہفتوں کے دوران مغربی کنارے میں 33 اور اسرائیل میں بھی 29 بچے مارے گئے۔ اس جنگ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 3257 ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق غزہ میں کم از کم 6 ہزار 360، مغربی کنارے میں 180 اور اسرائیل میں کم از کم 74 بچے زخمی ہوئے جب کہ حماس کے قبضے میں 200 اسرائیلوں یرغمالیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔سیو دی چلڈرن نے یہ اعداد و شمار غزہ اور اسرائیل کی وزارت صحت سے لیے ہیں تاہم این جی او کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔سیو دی چلڈرن نے اپنی رپورٹ میں اس تشویش کا بھی اظہار کیا کہ اسرائیل کی برّی فوج نے غزہ میں داخل ہوکر آپریشن کیا تو دھماکہ خیز ہتھیار اور گولہ بارود کے باعث ناگزیر طور پر زیادہ بچوں کی ہلاکتیں ہوں گی۔سیو دی چلڈرن نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے بچوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں۔
صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس، شہباز شریف کی ملاقات، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور، مشکل وقت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آصف زرداری ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفری سہولیات کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے،...
ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کا الٹی میٹم،بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں ،بجلی گھروں اور ڈی سیلینائزیشن پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی صدرکاسوشل میڈیا پر بیان ٹرمپ نے ایران کے ایندھن اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا تو خطے میں امریکی توانائی کے انفراسٹرک...
حالیہ ایران پر امریکی فوجی حملے کی وجہ سے پینٹاگون پر بھاری مالی بوجھ آن پڑا ہے 800 سے زائد ٹوماہاک میزائلوں پر 3۔06 ارب ڈالر خرچ ہوئے،سینٹ کام ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ نے 26 ارب ڈالر اڑا دیے، اس ایک ماہ کی جنگ کے دوران اخراجات آسمان سے باتیںکرنے لگے جس کی وجہ سے یہ تاری...
خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، شہبازشریف جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے،پیغام وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں، جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جان...
ہمارے جوان زمین پر امریکی فوجیوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں آگ لگا کر نشانہ بنائیں اور ان کے علاقائی شراکت داروں کو ہمیشہ کیلئے سزا دیں،ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا،ٹرمپ نے امریکی افواج کو دلدل میں دھکیل ...
پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ ختم،اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میںتجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اسحاق ڈار کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادل...
گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے ،یہ ایک بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے،نیوز کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفت...
حکومت نے 125 ارب کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی وزیراعظم کا ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پرجائزہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم ...
خان یونس میںتین پولیس اہلکار، تین شہری،ایک بچیشہید ہونے والوں میں شامل غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران سے جنگ کے دوران اسرائیلی حملے جاری اسرائیل کے غزہ میں پولیس چوکیوں پرحملوں میں تین اہلکاروں سمیت7 فلسطینی شہید اور 4زخمی ہو گئے۔ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران کے...
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہن...
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے جس کے جواب میں ایرانی صدر کا سوشل میڈیا پربیان سامنے آگیا اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،جارحیت پر ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور ...