... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ویسے تو ن لیگ کا سافٹ وئیر اپ گریڈ ہوگیا ہے، لیکن ان کے ساتھ وہ ہونے والا ہے جس کے بعد یہ سیاست سے ہی توبہ کر لیں گے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ن میں سے ش آپ کو نظر آرہی ہے، خواجہ آصف بمقابلہ مریم نواز آپ کو نظر آ رہا ہے، عظمی بخاری، مریم اورنگزیب، خاقان عباسی، ان کے اپنے جھگڑے ختم ہوں گے تو یہ آگے بڑھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو غیر روایتی طور پر استقبال کی بات کر رہے ہیں، 5 لاکھ لوگ لانے کی بات کر رہے ہیں، مریم نواز صاحبہ کے اپنے جلسے میں 500 لوگ نہیں تھے۔ تو جو آرگنائزر ہے اس کے اپنے جلسے میں 500 آدمی نہیں ہیں وہ پانچ لاکھ آدمی ارینج کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ آپ ہونڈا موٹر سائیکلیں تو کیا ہونڈا سوک بھی دے دیں تو 5 لاکھ کا دس پرسنٹ بھی نہیں لاسکیں گے، یہ سیاسی جماعتوں کی چال ہوتی ہے، 25 ہزار آدمی ہوتے ہیں تو ہم کہتے ہیں ڈھائی لاکھ آدمی آ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں عمران خان کی مقبولیت اصل میں ان سے نفرت ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ ویسے تو نواز شریف کا آنا مشکل ہے، لیکن آنا چاہتے ہیں تو سیدھا جیل چلے جائیں، خیریت و عافیت اسی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں جیلر تو ہوں گے ورنہ نوازشریف کے لیے کوئی رونے والا نہیں ہوگا۔ ن لیگ آئین و قانون کی حکمرانی کی بات کرتی ہے، عمران ریاض کے ساتھ جو کچھ ہوا شہباز شریف کی حکومت تھی۔ انھوں نے کہا کہ21اکتوبرکو نوازشریف واپس آ رہے ہیں اور23 اکتوبرکوارشد شریف کی برسی ہے، ارشد شریف کا جس دن قتل ہوا، مریم نواز نے جو ٹوئٹ کی ان کو شرم آنی چاہیے۔ ایک آدمی اگر آپ کا مخالف بھی ہے تو بھی ایسی ٹوئٹ نہیں کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ کہ چترال حملہ اگر آپ پروب(تحقیقات)کریں گے تو وہاں پر بھی آپ کو ایک پولیٹیکل پارٹی ملوث نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ میں باجوہ کا احتساب کروں گا، شہباز شریف نے پاکستان میں قدم رکھا اور اگلی فلائٹ سے واپس گئے پھر یوٹرن اور گلاٹی ایسی کھائی۔
شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبلدونوں ممالک کو رضا مند کر لیا،ٹرمپ کا ایران پر حملے مؤخر کرنے کا اعلان، دو ہفتوں کی جنگ بندی پر آمادگی امریکا اور ایران نے دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد میں مذاکرات پر رضامند ہو گئے۔ واضح رہے کہ امریکا...
محمود اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس،ملکی سیاسی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ کشیدگی اور بلوچستان پر تفصیلی غور ، ایران اور امریکا جنگ بندی کا خیر مقدم ،لبنان، شام اور غزہ مسائل کا حل ناگزیر قرار بلوچستان میں آپریشن بند کرنے، بلوچ رہنماؤں کی رہائی، عمران خان سے ملاقاتوں کی بحالی،مقدمات پر س...
ایرانی و امریکی قیادت سے رابطے میں رہے، اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم نے انتھک محنت کی ہم نے اور دوست ممالک نے امن معاہدے کیلئے کوششیں کیں،کابینہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایران امریکا مذاکرات میں اہم کردار پر فیلڈ مارشل کے ...
جنگ بندی پر اسلام آباد کے کردار کو سراہتے ہیں، پاکستان کسی طرف جھکاؤ کے بغیر ثالثی کرے ایران کا ایٹمی و میزائل پروگرام تباہ کرنے کے بلند و بانگ دعوے دھرے رہ گئے،ویڈیو پیغام امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امریکہ-اسرائیل اور ایران جنگ بندی معاہدہ پر ایرانی قیاد...
مکابرہ میں اسرائیلی فضائی حملہ جبکہ خیام میں شدید گولہ باری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں، فضائی حملہ اسپتال کے قریب ہوا امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے جاری رہنے کی اطلاعات ...
ایران میں دوبارہ کبھی واپس نہیں آئے گی ،میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو لیکن غالباً ایسا ہو جائے گا ،آج بلیک میلنگ، کرپشن اور خونریزی کے 47 سالہ دور کا خاتمہ ہوجائے گا ٹرمپ کی دھمکی کا بیان پاگل پن اور نسل کشی کا انتباہ قرار(عرب میڈیا ) ہم نے ایران میں رجیم چینج کردی، موجودہ قیادت م...
سعودی عرب میں پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس حملوں پر اظہار تشویش،حملے غیر ضروری،کشیدگی میں اضافہ قرار، مشرق وسطی تنازع حل کرنے کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، فیلڈ مارشل آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسزکاپاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کی صلاحیت پ...
مقدمات میں تاخیر اور عدالتی عمل میں رکاوٹیں نفرتوں کو بڑھا رہی ہیں، جس کا نقصان ملک کو ہوگا بانی پی ٹی آئی کی پر امن رہائی تحریک کیلئے عملی ممبرشپ شروع ہو چکی ہے ،وزیراعلیٰ کی صحافی سے گفتگو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سُہیل افریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے کیسز میں تاخیر ...
سندھ حکومت مشاورت کے بعد جواب دے گی، توانائی بچت کیلئے شادی ہالز، ریسٹورنٹس، بیکریاں رات 10 بجے کے بعد کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، اطلاق آج سے ہوگا میڈیکل اسٹورزکے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے،وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کے حوالے ...
آج کی ڈیڈ لائن حتمی ، ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ، ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر قبضہ کریں گے، ویسے ان کے پاس کچھ میزائل اور ڈرون باقی رہ گئے ہیں،ٹرمپ کاتقریب سے خطاب ایران نے امریکی تجاویز پر جنگ بندی کو مستردکردیا ، جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے ، ایران نے اپنا ردعمل پا...
ملک بھر میںحکومت کی تیاری مکمل، موبائل ایپ کے ذریعے فیول خریداری کی مانیٹرنگ شہریوں کیلئے کوٹہ مقرر ، کسی شخص کو مقررہ حد سے زیادہ پیٹرول خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی حکومت نے ملک بھر کے پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے اور شہریوں کیلئے پٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کا...
ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو جنگ بندی کیلئے اپنے مطالبات پہنچا دیے ہیں، ایران ایران کے واضح موقف کو کسی صورت پسپائی یا پیچھے ہٹنے کی علامت نہ سمجھا جائے،ترجمان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری براہِ راست جنگ کے دوران پیر، کو تہران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن...