... loading ...
لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ آئی جی اسلام آباد کو کسی دوسرے طریقے سے بلانا مناسب نہیں لگے گا۔ اللہ نے کسی کو عزت دی ہے تو اسے برقرار رکھے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کے خلاف قیصرہ الہٰی کی جانب سے دائر کی گئی توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ڈی آئی جی آپریشنز جسٹس مرزا وقاص رؤف کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت پولیس افسران کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا ۔ اس موقع پر پرویز الہٰی کے وکیل نے جواب دیکھنے کے لیے مہلت مانگی جبکہ آئی جی اسلام آباد عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایس پی عمران اسلم نے معاملے کی تحقیقات کی ہیں، اسلام آباد پولیس نے پرویز الہٰی کو قانون کے مطابق گرفتار کیا۔ مختصر وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو آئی جی اسلام آباد پولیس پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی جواب داخل کرایا گیا جبکہ عدالت کے حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اورایس ایس پی آپریشنز پیش ہوئے۔ پولیس افسران نے توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹس کے جوابات عدالت میں داخل کرادیے ۔ آئی جی پنجاب نے عدالت کے حکم پر معاملے کی انکوائری کروا کر رپورٹ پیش کر دی۔ عدالت میں پیش کی گئی انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد پولیس نے قانون کے تحت پرویز الہٰی کو گرفتار کیا۔ پولیس افسران نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی مکمل پاسداری کی تھی ۔پرویز الہٰی کے وکیل آصف چیمہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے رپورٹ دیکھنے اور دونوں پولیس افسران کے داخل کردہ جوابات دیکھنے کے لیے مہلت دی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہٰی کی تمام کیسز میں ضمانت منظور کی ہے۔ نیب حراست سے بازیاب کرا کے چوہدری پرویز الہٰی کو رہا کرایا گیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو طلب کرکے تحریری حکم نامہ دیا۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے پولیس افسران کو بحفاظت گھر پہنچانے کا حکم دیا ۔ دونوں پولیس افسران کی موجودگی میں چوہدری پرویز الہٰی کو اٹھایا گیا ۔ دونوں پولیس افسران نے عدالتی حکم کے برعکس چوہدری پرویز الہٰی کی حفاظت نہیں کی۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ڈی آئی جی آپریشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ بعد ازاں عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہمیں مناسب نہیں لگے گا کہ آئی جی اسلام آباد کو ہم کسی اور طریقے سے بلائیں۔ اگر اللہ نے کسی کو عزت دی ہے تو اسے برقرار رکھے۔ اب چیک کرلیں کہ آئی جی اسلام آباد کیسے آئیں گے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...