... loading ...
مصری حلقوں میں گذشتہ چند دنوں کے دوران ایک مذہبی مبلغ کی طرف سے جاری کیے گئے بلند بانگ فتوے کی وجہ سے انتشار اور تنازعہ کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصری مبلغ امیر منیر نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے ایک عمرہ ایپ کا اعلان کرنے کے بعد بڑے پیمانے پر غصے کو جنم دیا، جس میں 4000 مصری پائونڈز ( 130 ڈالر) کے عوض کوئی دوسرا شخص آپ کا عمرہ ادا کرے گا جب کہ آپ انٹرنیٹ کے ذریعے اسے دیکھ سکتے ہیں۔یہ ایپلی کیشن عمرہ کے لیے ایک سے زیادہ خدمات مہیا کرتی ہے، جن میں ایک دن میں فوری عمرہ، باقاعدہ معروف عمرہ، نیز کسی دوسرے کی جگہ عمرہ کی ادائیگی، جو کسی رشتہ داروں کے لیے 4,000 پانڈز میں ادا کیا جا سکتا ہے۔مبلغ نے ویڈیو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اور دیگر افراد ایک عمرے کے لیے مخصوص رقم کے بدلے خواہشمند افراد کی طرف سے عمرہ کرتے ہیں۔ ایپ پر ایک سے زیادہ عمرے کی سہولت بھی میسر ہے۔ مثال کے طور پر فوت شدہ والد اور والدہ کے لیے ، یا دائمی بیماریوں میں مبتلا اشخاص کے لئے عمرہ کی ادائیگی کروا سکتے ہیں۔متعدد حلقوں میں اس اقدام پر شدید تنقید کی گئی اور اسے مذہبی تجارت اور پیسے ہتھیانے کا ایک ذریعہ قرار دیا گیا۔شہریوں نے مصری فتوی ہاس اور الازہر مسجد سے فوری مداخلت کی درخواست بھی کی۔معروف وکیل ہانی سامح نے مبلغ کے خلاف مصری اٹارنی جنرل اور وزارت داخلہ کو ایک ہنگامی رپورٹ جمع کرائی، جس میں الزام لگایا گیا کہ وہ بغیر اختیار کے پیسے اور عطیات وصول کرتا ہے۔وکیل ہانی سامح نے العربیہ کو بتایا کہ مبینہ مبلغ نے فارماسسٹ کے طور پر ملازمت میں ناکامی اور بے روزگار کے بعد اس کاروبار میں آنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مبینہ مبلغ اس سے قبل بھی ایک ویب سائٹ پر لوگوں سے عطیات اور چندہ اکٹھا کرتا رہا ہے۔الازہر کے بین الاقوامی فتوی مرکز نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عبادات ہر مسلمان پر فرض ہیں، اور جب بھی ممکن ہو انہیں خود ادا کرنا چاہیے۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عمرہ کے لیے بدل کرنے کے بارے میں مذکورہ مذہبی احکامات کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کے اقدامات کا مقصد لوگوں کے ذہنوں میں شعائر اسلام چھوٹا کرنا ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...