... loading ...
بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان ایک مرتبہ پھر پاکستان اور ہندوستان کے میچ کے بعد تنقید کی زد میں آگئے اور اس مرتبہ خود بھارتی ان کے تبصرے کو غیر ضروری اور غیر اہم قرار دے رہے ہیں۔ ایشیا کپ میں ہفتے کو ہونے والا پاک بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا تاہم قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نے تباہ کن بولنگ سے دنیا بھر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ کینڈی سے جب اعلان کیا گیا کہ مسلسل بارش کے سبب میچ کو ختم کرنا پڑے گا، اس وقت عرفان پٹھان نے ایکس کا رخ کیا اور پاکستانیوں پر طنز کیا۔ سابق کرکٹر نے لکھا بہت سارے پڑوسیوں کے ٹیلی ویژن بچ گئے۔ عرفان پٹھان کی ٹوئٹ کا مطلب تھا کہ اگر میچ مکمل ہوتا تو پاکستان کو اس میچ میں شکست ہوتی اور بہت سارے پاکستانی ہار کے دکھ میں اپنے ٹی وی توڑ دیتے۔ یہ ٹوئٹ ناصرف پاکستانی مداحوں کو غیر ضروری لگی بلکہ بھارتی صارفین کو بھی ناگوار گزری۔ معروف بھارتی صحافی اور پروفیسر اشوک سوین نے ٹوئٹ کی اور عرفان پٹھان کے حوالے سے سخت الفاظ استعمال کیے، انہوں نے لکھا ‘عرفان پٹھان جو کچھ بھی کرلیں یا جو کہہ لیں، بھارت میں ہندو بالادست انہیں کبھی اپنا نہیں مانیں گے۔ اس کے علاوہ ایک بھارتی ایکس اکاؤنٹ نے اپنی ٹوئٹ میں ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے عرفان کی ٹوئٹ پر طنز کیا عرفان کی قوم پرستی کی سبسکرپشن میں مزید سات روز کا اضافہ کردو۔ ایک اور بھارتی صارف نے سابق کرکٹر کو آئینہ دکھایا اور بھارتی زبان میں لکھا آپ کتنی ہی حب الوطنی کا ثبوت دے دیں تاہم پھر بھی ایک دن آپ سے کاغذات مانگے جائیں گے۔ راکھی تریپاٹھی نے عرفان پٹھان کی اس ٹوئٹ پر ناگواری ظاہر کی اور لکھا کھیل اور اپنے پڑوسیوں کا احترام کریں۔ سیف احمد نامی صارف نے کہا کہ اس طرح کا تبصرہ وہ بھی سابق کرکٹر اور اس ٹورنامنٹ میں کمنٹری کرنے والے کی جانب سے کرنا انتہائی بچگانہ عمل ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ اس میچ میں کچھ بھی ہو سکتا تھا۔ایک اور صارف نے کہا کہ اس کا جواب ہم کیا دیں، شاہین نے دے دیا ہے۔
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...