... loading ...
وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ میرے تعلقات کب اچھے نہیں تھے، میں نے کب اسٹیبلشمنٹ سے اپنے تعلقات سے انکار کیا ہے؟ کہاجاتا ہے میں 30سال سے اسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں کا تارا ہوں لیکن جب میں گرفتار ہوا تواس وقت صورتحال کیا تھی؟ آرمی چیف کی تعریف کرنے میں کیا حرج ہے۔ ووٹ کو عزت دو ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نعرہ ہے، میاں محمد نوازشریف کے کاموں کی وجہ سے ووٹ کو عزت ملی۔ نوازشریف کے مینڈیٹ کو چرا لیا گیا تھا۔ نواز شریف نے لوڈشیڈنگ ختم کی اورچین سے بہترین تعلقات استوار کیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے دھرنے نے معیشت کا بیڑا غرق کیا۔ ملک کے خلاف ایسی سازشیں ہوں گی توایسی ہی صورتحال ہو گی۔ سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس قانون کو کالعدم قراردینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے نوازشریف اوردیگر لوگوں کی نااہلی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ نوازشریف کی نااہلی کی سزا 27 جولائی کو مکمل ہو چکی ہے۔ نئے قانون کے ذریعہ نااہلی کی مدت کا تعین پانچ سال کیا جا چکا ہے۔ بطور پارٹی صدر میں نے نوازشریف کو آئندہ وزیر اعظم کے لئے (ن) لیگ کاامیدوارنامزد کیا ہے۔ میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ گزشتہ روز کالعدم ہونے والے قانون سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہبازشریف نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں ایڈیٹرز ، اینکرپرسنز اور سینئر صحافیوں سے الوداعی ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزراء سینیٹر محمد اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، مریم اورنگزیب اور سابق معاونین خصوصی عطاء اللہ تارڑ اور بلال اظہر کیانی بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کی تقرری کے حوالے سے ایک جماعت کے علاوہ دیگر اتحادیوں نے مجھے اختیار دے دیا ہے اور نگران وزیر اعظم کے تقرر کے حوالے سے ابھی چند روز باقی ہیں۔ میں نے کبھی کسی صحافی سے کوئی گلہ نہیں کیا، میں نے تعمیری تنقید کو ہمیشہ خوش آمدید کہا ہے۔ مہنگائی بہت زیادہ تھی، ہم نے چیلنجز کے ساتھ نمٹنا تھا، ہم نے مہنگائی کم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں، کچھ کم بھی ہوئی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ موجودہ معاشی صورتحال کی وجہ سے ان کے ووٹ بینک میں کمی ہوئی ہے تاہم انہوں نے اپنی جماعت اور سیاست کی بجائے ریاست کو بچانے کو ترجیح دی اورانہوں نے وہ اقدامات کیے جو ریاست کو بچانے کے لیے ضروری تھے۔ ہم نے سیاست خطرے میں ڈال کرریاست بچائی، میں سمجھتا ہوں کہ ریاست بچ گئی توسب کچھ بچ گیا۔ 16ماہ انتہائی مشکل حالات میں حکومت چلائی، اس دوران ایک روپے کا بھی کوئی کرپشن اسکینڈل ہمارے خلاف نہیں آیا ۔عمران خان کے دور میں چینی، گندم اوردیگراسکینڈل سامنے آئے۔ جس طرح ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے اور آئندہ کے لئے لائن آف ایکشن طے کی ہے اس سے آنے والے وقت میں پاکستان کے لیے بہتر حالات پیدا ہوں گے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی چاہتی ہے کہ ملک میں جلد ازجلد انتخابات ہوں تاہم بر وقت الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کرنا ہے۔ مردم شماری کی منظوری آئینی تقاضے کے طور پر ہم نے دی۔ عمران نیازی ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا گئے تھے اس لیے سخت فیصلے اورایکشن لینے پڑے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کے حوالہ سے اتحادی حکومت نے بڑے سخت فیصلے کیے ہیں اورآنے والی حکومت جس کسی کی بھی ہواس کو مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا اورسب کو مل جل کر ملک کو اس صورت حال سے نکالنا پڑے گا۔ ملک کے مسائل بالکل ایسے نہیں جن کو حل نہ کیا جا سکے۔
شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبلدونوں ممالک کو رضا مند کر لیا،ٹرمپ کا ایران پر حملے مؤخر کرنے کا اعلان، دو ہفتوں کی جنگ بندی پر آمادگی امریکا اور ایران نے دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد میں مذاکرات پر رضامند ہو گئے۔ واضح رہے کہ امریکا...
محمود اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس،ملکی سیاسی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ کشیدگی اور بلوچستان پر تفصیلی غور ، ایران اور امریکا جنگ بندی کا خیر مقدم ،لبنان، شام اور غزہ مسائل کا حل ناگزیر قرار بلوچستان میں آپریشن بند کرنے، بلوچ رہنماؤں کی رہائی، عمران خان سے ملاقاتوں کی بحالی،مقدمات پر س...
ایرانی و امریکی قیادت سے رابطے میں رہے، اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم نے انتھک محنت کی ہم نے اور دوست ممالک نے امن معاہدے کیلئے کوششیں کیں،کابینہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایران امریکا مذاکرات میں اہم کردار پر فیلڈ مارشل کے ...
جنگ بندی پر اسلام آباد کے کردار کو سراہتے ہیں، پاکستان کسی طرف جھکاؤ کے بغیر ثالثی کرے ایران کا ایٹمی و میزائل پروگرام تباہ کرنے کے بلند و بانگ دعوے دھرے رہ گئے،ویڈیو پیغام امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امریکہ-اسرائیل اور ایران جنگ بندی معاہدہ پر ایرانی قیاد...
مکابرہ میں اسرائیلی فضائی حملہ جبکہ خیام میں شدید گولہ باری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں، فضائی حملہ اسپتال کے قریب ہوا امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے جاری رہنے کی اطلاعات ...
ایران میں دوبارہ کبھی واپس نہیں آئے گی ،میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو لیکن غالباً ایسا ہو جائے گا ،آج بلیک میلنگ، کرپشن اور خونریزی کے 47 سالہ دور کا خاتمہ ہوجائے گا ٹرمپ کی دھمکی کا بیان پاگل پن اور نسل کشی کا انتباہ قرار(عرب میڈیا ) ہم نے ایران میں رجیم چینج کردی، موجودہ قیادت م...
سعودی عرب میں پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس حملوں پر اظہار تشویش،حملے غیر ضروری،کشیدگی میں اضافہ قرار، مشرق وسطی تنازع حل کرنے کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، فیلڈ مارشل آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسزکاپاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کی صلاحیت پ...
مقدمات میں تاخیر اور عدالتی عمل میں رکاوٹیں نفرتوں کو بڑھا رہی ہیں، جس کا نقصان ملک کو ہوگا بانی پی ٹی آئی کی پر امن رہائی تحریک کیلئے عملی ممبرشپ شروع ہو چکی ہے ،وزیراعلیٰ کی صحافی سے گفتگو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سُہیل افریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے کیسز میں تاخیر ...
سندھ حکومت مشاورت کے بعد جواب دے گی، توانائی بچت کیلئے شادی ہالز، ریسٹورنٹس، بیکریاں رات 10 بجے کے بعد کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، اطلاق آج سے ہوگا میڈیکل اسٹورزکے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے،وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کے حوالے ...
آج کی ڈیڈ لائن حتمی ، ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ، ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر قبضہ کریں گے، ویسے ان کے پاس کچھ میزائل اور ڈرون باقی رہ گئے ہیں،ٹرمپ کاتقریب سے خطاب ایران نے امریکی تجاویز پر جنگ بندی کو مستردکردیا ، جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے ، ایران نے اپنا ردعمل پا...
ملک بھر میںحکومت کی تیاری مکمل، موبائل ایپ کے ذریعے فیول خریداری کی مانیٹرنگ شہریوں کیلئے کوٹہ مقرر ، کسی شخص کو مقررہ حد سے زیادہ پیٹرول خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی حکومت نے ملک بھر کے پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے اور شہریوں کیلئے پٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کا...
ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو جنگ بندی کیلئے اپنے مطالبات پہنچا دیے ہیں، ایران ایران کے واضح موقف کو کسی صورت پسپائی یا پیچھے ہٹنے کی علامت نہ سمجھا جائے،ترجمان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری براہِ راست جنگ کے دوران پیر، کو تہران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن...