وجود

... loading ...

وجود

پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل 19 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی

منگل 18 جولائی 2023 پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل 19 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 24۔2023 ء کے سیزن میں نیوزی لینڈ کے خلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی،یہ اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 2024 ء کے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل تیاری کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 14 دسمبر سے 7 جنوری تک آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تین میچ کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ پہنچے گی جہاں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جو دراصل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اس کی تیاریوں کا آغاز ہوگا۔ یہ پانچ میچز12 سے21 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق 12 جنوری کو پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آکلینڈ میں کھیلا جائیگا ،14 جنوری کووسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہیملٹن،17 جنوری کوتیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈنیڈن،19 جنوری کوچوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرائسٹ چرچ اور 21 جنوری کوپانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے جواب میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اپریل 2024ء میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ اس دورے کی تفصیلات دورہ قریب آنے کے وقت جاری کی جائیں گی۔ان دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کا مطلب یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جن میں دس نیوزی لینڈ کے خلاف تین ہالینڈ کے خلاف دو آئرلینڈ کے خلاف اور چار انگلینڈ کے خلاف ہونگے۔ ان 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ فروری مارچ 2024ئ میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی میزبانی بھی کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کو شیڈول کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ سے مشاورت کے بعد اپنے فیوچر ٹور پروگرام 2025۔2023 میں معمولی ردو بدل کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز جو پہلے فروری 2024ء میں پاکستان میں کھیلے جانے تھے اب جنوری 2025ء میں کھیلے جائیں گے اسی طرح پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دور? نیوزی لینڈ جو جنوری 2025ء میں ہونا تھا اب اپریل 2025ء میں ہوگا۔ اس دورے میں پاکستانی ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ اسی سال اپریل اور مئی میں راولپنڈی اور لاہور میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی دلچسپ سیریز کھیل چکے ہیں جو دو دو سیبرابر رہی تھی۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی تھی جس میں تیسری ٹیم بنگلہ دیش تھی۔ آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان اسوقت بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں اور دونوں کے درمیان صرف دو پوائنٹس کا فرق ہے۔ دریں اثنا پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔پاکستانی ویمنز ٹیم اس سال دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی جس کے بعد وہ تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے۔شیڈول کے مطابق 3 دسمبر کو پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈنیڈن،5 دسمبر کودوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈنیڈن،9 دسمبر کوتیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کوئنز ٹاؤن،12 دسمبر کوپہلا ون ڈے انٹرنیشنل کوئنز ٹاؤن،15 دسمبر دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرائسٹ چرچ اور 18 دسمبر کوتیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پاکستانی ویمنز ٹیم کی اس سال تیسری سیریز ہوگی۔ اس سے قبل وہ یکم سے چودہ ستمبر تک کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز اور پھر اکتوبر میں بنگلہ دیش کے خلاف اسی کے ملک میں سیریز کھیلے گی۔ پاکستانی ویمنز ٹیم کی آئی سی سی چیمپئن شپ میں آخری دو سیریز ویسٹ انڈیز کے خلاف اپریل 2024 میں پاکستان میں جبکہ مئی 2024میں انگلینڈ کے خلاف انگلینڈ میں ہونگی۔ پاکستانی ویمنز ٹیم نے ابھی تک جو تین سیریز کھیل رکھی ہیں ان میں اس نے سری لنکا کو دو ایک سے اور آئرلینڈ کو تین صفر سے شکست دی ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف اسے تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں خواتین ٹیمیں ابتک نو نو میچوں پر مشتمل تین تین ون ڈے سیریز کھیل چکی ہیں اور دونوں کے دس دس پوائنٹس ہیں۔ جولائی میں پاکستانی ٹیم کا دورسری لنکاکے دور ان( دو ٹیسٹ ) شامل ہیں، اگست میں پاکستان بمقابلہ افغانستان ( تین ون ڈے انٹرنیشنل ) کھیلے جائینگے ستمبر میں اے سی سی پچاس اوورز کا ایشیا کپ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائیگا ۔اکتوبر نومبر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جائیگا ،دسمبر جنوری۔ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا کے دور ان ( تین ٹیسٹ ) کھیلے جائینگے ۔جنوری میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ ہوگا ( پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) کھیلے جائینگے ،اپریل میں نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کے دوران( پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) کھیلے جائینگے مئی میں پاکستانی ٹیم کا دورہ ہالینڈ کے دوران ( تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) دورہ آئرلینڈ (دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) دورہ انگلینڈ کے دوران ( چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) کھیلے جائینگے، جون میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 می ںویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلا جائیگا۔اگست میں بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان کے دوران( دو ٹیسٹ ) کھلے جائینگے ،اکتوبر میں انگلینڈ کا دورہ پاکستان ہوگا ( تین ٹیسٹ ) کھیلے جائینگے ،نومبر میں پاکستانی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ہوگا ( تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) کھیلے جائینگے، نومبر دسمبر میں پاکستانی ٹیم کا دورہ زمبابوے ہوگا ( دو ٹیسٹ تین ون ڈے انٹرنیشنل اورتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) کھیلے جائینگے ،دسمبر جنوری میں پاکستانی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ ( دو ٹیسٹ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) کھیلے جائینگے، جنوری میں ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ( دو ٹیسٹ اور تین ون ڈیانٹرنیشنل) کھیلے جائینگے ،فروری میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے دور ان ( سہ فریقی ون ڈے سیریز ) کھیلی جائے گی ،فروری مارچ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہوگا ،اپریل میں پاکستانی ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ کے دور ان ( تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) کھیلا جائیگا ،مئی میں بنگلہ دیش کا دور ہ پاکستان ہوگا جس دوران( تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) کھیلے جائینگے۔


متعلقہ خبریں


ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں، مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ وجود - جمعرات 12 فروری 2026

فیصلے بند کمروں میں نہیں پارلیمانی فورم پر کھل کر مشاورت کرنی چاہیے،قومی یکجہتی کیلئے شفاف انتخابات اور حقیقی جمہوری عمل ناگزیر ہیں، غلط فیصلوں کی مخالفت کی جائے گی، سربراہ جے یو آئی خیبر پختونخوا حکومت بے اختیار ،اہم فیصلے وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہیں،موجودہ حکومت دھاند...

ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں، مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ

آج تمہاری کل ہماری باری ہوگی ،اقتدار مستقل نہیں ہوتا، ہرظلم کا حساب لیں گے،سہیل آفریدی وجود - جمعرات 12 فروری 2026

خیبر پختونخوا کے عوام ہر اس پالیسی سے بغاوت کرینگے جس میں ہمارا نقصان ہو، میڈیا پختونخوا کے عوام کو اپنا نہیں سمجھتا، 5 ہزار ارب روپے ہڑپ کرنے والوں کا میڈیا ٹرائل نہیں ہوتا،وزیراعلیٰ عمران خان کی صحت پر ابہام ختم کرنا ریاست اور وفاق کی ذمہ داری ،جیل میں غیرانسانی سلوک ہو رہا ہے...

آج تمہاری کل ہماری باری ہوگی ،اقتدار مستقل نہیں ہوتا، ہرظلم کا حساب لیں گے،سہیل آفریدی

اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پرحالیہ بیان جھوٹ پر مبنی ہے، سیکیورٹی ذرائع وجود - جمعرات 12 فروری 2026

سیاست سے فوج کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا پاکستان کے اندر تمام اسپانسرڈ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، میڈیا نمائندگان سے ملاقات سیکیورٹی ذرائع نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے پاک فوج کے حوالے سے حالیہ بیان کو ان...

اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پرحالیہ بیان جھوٹ پر مبنی ہے، سیکیورٹی ذرائع

سولرنیٹ میٹرنگ کے نئے قواعد،پیپلز پارٹی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا وجود - جمعرات 12 فروری 2026

ہم حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن ان کی پالیسی کا حصہ نہیں، شازیہ مری سولرپینل صارفین کیساتھ دھوکا ، وہ کیسے اپنا نقصان پورا کریں گے؟میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی نے نیپرا کے نئے سولر نیٹ میٹرنگ قواعد پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئ...

سولرنیٹ میٹرنگ کے نئے قواعد،پیپلز پارٹی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بنوںمیں پولیس فائرنگ کا تبادلہ ، 3 دہشتگرد ہلاک،9 زخمی ہوگئے وجود - جمعرات 12 فروری 2026

دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے۔ سجاد خان نے بتایا...

بنوںمیں پولیس فائرنگ کا تبادلہ ، 3 دہشتگرد ہلاک،9 زخمی ہوگئے

خود ساختہ مہنگائی عروج پر،مٹن، بیف،چکن کی قیمتیں بے قابو وجود - جمعرات 12 فروری 2026

شہری خود پریشان ، شہر بھر میں گوشت فروشوں کی من مانے نرخ وصولی انتظامیہ کی کارروائیاں بے سود، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا شہری خود ساختہ مہنگائی سے پریشان ہیں، دکانوں پر مٹن، بیف اور چکن کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مؤثر دکھائی نہیں ...

خود ساختہ مہنگائی عروج پر،مٹن، بیف،چکن کی قیمتیں بے قابو

کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ،قانون نافذ کرنیوالے ادارے الرٹ وجود - بدھ 11 فروری 2026

جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے شہر کو جرائم سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دہشتگرد خیبرپختونخوا اور بلوچستان میںزیادہ کارروائیاں کر رہے ہیں،ایڈیشنل آئی جی فرانزک لیب کی سہولت میں وقت لگے گا ، پراجیکٹ کی تکمیل میں مختلف مشکلات کا سامنا ہے، فتنہ الخوارج اور فتن...

کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ،قانون نافذ کرنیوالے ادارے الرٹ

سیاست کیلئے کبھی کسی کے در پر نہیں جاؤں گا،سہیل آفریدی وجود - بدھ 11 فروری 2026

امن ہوگا تو خوشحالی آئیگی، صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے ہر شخص کے ساتھ بیٹھوں گا خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے،ہم ڈرنے والے نہیں ،کانووکیشن سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو۔تجربہ گاہ نہیں بنائیں گے، صوبے کے عوام کے حقوق کے...

سیاست کیلئے کبھی کسی کے در پر نہیں جاؤں گا،سہیل آفریدی

وزیراعظم غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کرینگے،ذرائع وجود - بدھ 11 فروری 2026

پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت منعقد ہوگا شہباز شریف دورہ جرمنی مکمل کرنے کے بعد وہیں سے واشنگٹن روانہ ہو جائیں گے وزیراعظم شہباز شریف غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ...

وزیراعظم غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کرینگے،ذرائع

مینڈیٹ چوری کیخلاف عوام کا بھرپور احتجاج، اپوزیشن اتحاد کی کامیاب ہڑتال پر مبارکباد وجود - پیر 09 فروری 2026

8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...

مینڈیٹ چوری کیخلاف عوام کا بھرپور احتجاج، اپوزیشن اتحاد کی کامیاب ہڑتال پر مبارکباد

ملک بھرمیں تحریک انصاف کی پہیہ جام کال مسترد(مراد علی شاہ) وجود - پیر 09 فروری 2026

اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...

ملک بھرمیں تحریک انصاف کی پہیہ جام کال مسترد(مراد علی شاہ)

افغانستان سے ایک انار نہیں آسکتا لیکن دہشت گرد آرہے ہیں، فضل الرحمان وجود - پیر 09 فروری 2026

دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...

افغانستان سے ایک انار نہیں آسکتا لیکن دہشت گرد آرہے ہیں، فضل الرحمان

مضامین
پنجاب میں کارکردگی کا پیمانہ وجود جمعه 13 فروری 2026
پنجاب میں کارکردگی کا پیمانہ

پاک قازق تعاون کے امکانات واثرات وجود جمعرات 12 فروری 2026
پاک قازق تعاون کے امکانات واثرات

بونوں کا راج وجود جمعرات 12 فروری 2026
بونوں کا راج

مشرقی ایشیا سے پاکستان کیلئے اسباق وجود جمعرات 12 فروری 2026
مشرقی ایشیا سے پاکستان کیلئے اسباق

نالائق کوئی نہیں، صرف توجہ کی کمی ہے! وجود بدھ 11 فروری 2026
نالائق کوئی نہیں، صرف توجہ کی کمی ہے!

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر